جملہ اردو وزی وگ اپڈیٹ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں اس پوسٹ کے ساتھ اردو جملہ کی اردو وزی وگ (ٹائنی ایم سی ای) ایڈیٹر کے ساتھ اپڈیٹ پیش کر رہا ہوں۔ جملہ کے وزی وگ ایڈیٹر میں اردو ٹائپنگ کی سہولت فراہم ہونے سے جملہ میں اردو کونٹینٹ پبلشنگ پہلے سے آسان ہوجائے گی۔


جن دوستوں نے پہلے سے اردو جملہ پیکج انسٹال کیا ہوا ہے ان کے لیے میں جملہ کا اردو وزی وگ ایڈیٹر علیحدہ سے ڈاؤنلوڈ کے لیے پیش کر رہا ہوں تاکہ وہ اپنی اردو جملہ انسٹالیشن کو اپڈیٹ کر لیں۔

جملہ کے وزی وگ ایڈیٹر میں اردو لکھنے سے پہلے اس کی ایک سیٹنگ تبدیل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس کے لیے ایڈمن سیکشن کے بالائی مینو میں Mambots->Site Mambots میں جائیں اور وہاں لسٹ میں TinyMCE WYSIWYG Editor پر کلک کریں اور اس کی سیٹنگز میں Text Direction کو Right to Left پر سیٹ کر دیں۔

نوٹ کریں کہ اس اپڈیٹ میں جملہ کے ڈیفالٹ وزی وگ ایڈیٹر میں اردو لکھنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جملہ کے لیے چند بہتر فیچرز والے وزی وگ ایڈیٹرز جیسے کہ JCE اور JoomlaFCK بھی موجود ہیں۔ میں ان ایڈیٹرز میں بھی اردو لکھنے کی سپورٹ شامل کر چکا ہوں اور انشاءاللہ انہیں بھی جلد آپ کے سامنے پیش کر دوں گا۔

اردو جملہ ورژن 1.0.12 اردو وزی وگ ایڈیٹر کے ساتھ ڈاؤنلوڈ کریں
جملہ کے لیے اردو وزی وگ (TinyMCE) ایڈیٹر


والسلام‌
 

نبیل

تکنیکی معاون
روابط ٹھیک کر دیے گئے ہیں۔ یہ جملہ 1.0.12 سے متعلقہ روابط ہیں۔ اب اردو جملہ 1.5.11 بھی ریلیز کر دیا گیا ہے اور اسے اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔
 
Top