تیسری سالگرہ جشن سالگرہ سوم ریویو

السلام علیکم!

امید کہ احباب نے محفل کے جشن سالگرہ کو خوب خوب انجوائے کیا ہوگا۔ اور اس کا واضح ثبوت وہ صندوق ہیں جو ۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ ۔ !

اب باری ہے اس جشن پر اپنے تاثرات بیان کرنے کی۔ اس میں درج ذیل موضوعات پر گفتگو کی جا سکتی ہے۔

- پچھلے سالوں کے جشن کی بنسبت اس بار کیا کچھ اچھا یا برا رہا۔
- اس بار سالگرہ کے نام پر جو نئے تجربے کئے گئے وہ کس حد تک کامیاب رہے۔
- آئندہ سالوں میں اسے کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
- آپ کے دماغ میں کوئی آئیڈیا جسے آپ اس باع کسی وضہ سے ہچکچا کے چھوڑ بیٹھے۔ اور آئندہ سالوں میں کرنا چاہتے ہوں۔
- کسی نظام میں کوئی خامی نظر آئی؟ اور اسے کس طرح سے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
- اوارڈ کے انتخابات پر کوئی رائے زنی کرنا چاہیں گے؟
- کیا ہر چیز کی بر وقت اطلاع مل سکی؟ اگر نہیں تو اس کے لئے کیا طریقہ اپنایا جا سکتا ہے؟
- اس جشن میں آپ کو سب سے اچھا کیا لگا؟
- اس جشن کو کامیاب بنانے میں آپ نے کیا کردار نبھایا۔ اور کس قدر انصاف کیا؟
- ٹائم کی پابندی کس حد تک اطمینان بخش رہی؟ اور کسی تاخیر کے لئے آپ کسے ذمہ دار سمجھتے ہیں؟
- کچھ ایسے پروگرام جنھیں مستقل بنیادوں پر (سالگرہ کے علاوہ ہفت روزہ، ماہانہ، سہ ماہی یا ششماہی) منعقد کیا جائے۔
- آئندہ سالگرہ کو کتنے ایام کے لئے منایا جائے؟
- اس جشن کی ری کیپ کمنٹری (اگر کوئی وقت نکال سکے۔)
- اس کے علاوہ بھی آپ جو کچھ مناسب سمجھیں۔

پچھلے اعلانات کے مطابق یہ ریویو ایام آج سے 20 جولائی تک ہیں۔ پر اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کچھ جوابات بعد میں دینا چاہتے ہیں تو یہ دھاگہ آپ کے لئے کھلا ہوگا۔ (باوجود اس کے کہ جشن کے اختتام کا اعلان کر دیا جائے گا انشاء اللہ!)

والسلام!
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید۔ ذیل میں میرے جوابات موجود ہیں:

- پچھلے سالوں کے جشن کی بنسبت اس بار کیا کچھ اچھا یا برا رہا۔

پچلے سال کی نسبت بہتر یہ رہا کہ کسی ناخوشگوار واقعے کی وجہ سے سالگرہ کی تقریبات میں فرق نہیں پڑا، اور برا یہ رہا کہ فورم کی رفتار کے مسائل لاحق رہے جس کی وجہ سے کئی کام وقت پر نہیں ہو سکے اور کئی ضروری فیچر بھی شامل ہونے سے رہ گئے۔

- اس بار سالگرہ کے نام پر جو نئے تجربے کئے گئے وہ کس حد تک کامیاب رہے۔

میرے خیال میں اس مرتبہ بہترین شاعری کے انتخاب اور سوفٹویر ڈے کے حوالے سے جو تجربات ہوئے ہیں ان سے محفل فورم کو ایک نئی جہت ملی ہے اور میرا ارادہ ان سلسلوں کو مستقل بنیادوں پر جاری کرنے کا ہے۔

- آئندہ سالوں میں اسے کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
- آپ کے دماغ میں کوئی آئیڈیا جسے آپ اس باع کسی وضہ سے ہچکچا کے چھوڑ بیٹھے۔ اور آئندہ سالوں میں کرنا چاہتے ہوں۔
- کسی نظام میں کوئی خامی نظر آئی؟ اور اسے کس طرح سے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
- اوارڈ کے انتخابات پر کوئی رائے زنی کرنا چاہیں گے؟

میری نظر میں فورم میں کچھ فیچرز کا اضافہ کیا جانا چاہیے جس میں ایک پوائنٹس سسٹم بھی شامل ہے۔ پوائنٹس سسٹم کے ذریعے ہمارے لیے فورم پر مفید کام کرنے والوں کو پوائنٹس دینا ممکن ہوجائے گا۔ میرے ذہن میں اس کے علاوہ بھی آئیڈیاز ہیں کہ کس طرح سوفٹویر ڈیویلپ کرنے یا معلوماتی تحاریر پوسٹ کرنے والوں کو نوازا جائے، لیکن ان پر بوجوہ عمل نہیں کر پایا ہوں۔

- کیا ہر چیز کی بر وقت اطلاع مل سکی؟ اگر نہیں تو اس کے لئے کیا طریقہ اپنایا جا سکتا ہے؟

میرے خیال میں سوفٹویر ڈے کا کام قدرے شارٹ نوٹس پر ہوا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ میں نے ہی اس پر دیر سے توجہ دی ہو۔

- اس جشن میں آپ کو سب سے اچھا کیا لگا؟

ہر مرتبہ کی طرح اس بار بھی مجھے سب دوستوں کا خلوص دل سے فورم کی سالگرہ کی خوشی منانا بہت اچھا لگا۔ جن دوستوں نے بھی سالگرہ کی celebrations کے لیے آئیڈیاز پیش کیے اور گرافکس بنائیں، ان سب کا بہت شکریہ۔

- اس جشن کو کامیاب بنانے میں آپ نے کیا کردار نبھایا۔ اور کس قدر انصاف کیا؟

میں نے بطور منتظم کوشش کی ہے کہ ہر کام وقت پر مکمل ہوجائے اور اس میں کوئی رکاوٹ نہ آنے پائے، البتہ سوفٹویر ڈے کے حوالے سے میں وقت پر اور تسلی بخش کام نہیں کر پایا ہوں۔ لیکن میرے خیال میں سوفٹویر ڈیز کا آئیڈیا بہترین تھا اور آئندہ میں اس کی پہلے سے پلاننگ کروں گا۔

- ٹائم کی پابندی کس حد تک اطمینان بخش رہی؟ اور کسی تاخیر کے لئے آپ کسے ذمہ دار سمجھتے ہیں؟

اگرچہ تمام آئٹم وقت پر مکمل نہیں ہوئے ہیں لیکن میری دانست میں وقت کی پابندی اس معاملے میں اتنی critical نہیں تھی۔ سالگرہ کے معاملات میں تاخیر کی بڑی وجہ فورم کی رفتار کے مسائل رہے ہیں۔

- کچھ ایسے پروگرام جنھیں مستقل بنیادوں پر (سالگرہ کے علاوہ ہفت روزہ، ماہانہ، سہ ماہی یا ششماہی) منعقد کیا جائے۔

- فورم پر پیش کی گئی طبع زاد نثری اور شعری کاوشوں میں سے بہترین کاوشوں کا انتخاب کرکے انہیں نمایاں کیا جانا چاہیے۔ میں اس سلسلے میں مشاورت کر رہا ہوں کہ تاکہ اس سلسلے کو مستقل بنیادوں پر شروع کیا جا سکے
۔ اس مرتبہ آئی ٹی ٹیوٹوریلز پیش کرنے کا آئیڈیا مجھے بہت پسند آیا ہے۔ میں اس سلسلے کو بھی مستقل بنیادوں پر شروع کرنا چاہتا ہوں۔ اس سلسلے میں تفصیلات جلد پیش کروں گا۔

- آئندہ سالگرہ کو کتنے ایام کے لئے منایا جائے؟

جتنی مرضی دیر منائیں۔ :)
 
بہت شکریہ نبیل بھائی۔ اس قدر مفصل جواب کا۔

احباب سے گزارش ہے کہ وہ کسی ایک ایک موضوع پر بھی اپنے تاثرات دے سکتے ہیں ضروری نہیں کہ تماما باتیں ایک ساتھ ہی لکھیں۔ :)

اور ہاں میں بھی جلدی ہی اپنے تاثرات بھی تحریر کروں گا۔ انشاء اللہ! :)
 
سارہ خان

محفلین
پچھلے سالوں کے جشن کی بنسبت اس بار کیا کچھ اچھا یا برا رہا۔

پچھلے سال بھی جشن بہت اچھا رہا تھا مزا ایا تھا پر اس بار کیونکہ ایک پروگرام بنا کر اور پلاننگ سے کیا گیا اس لئے زیادہ اچھا رہا ۔۔-

اس بار سالگرہ کے نام پر جو نئے تجربے کئے گئے وہ کس حد تک کامیاب رہے۔

کچھ تجربے بہت زیادہ کامیاب رہے جیسے ہفتہ سخن ۔۔ اور کچھ تھوڑے بہت کامیاب ہوئے ۔۔ لیکن مجموعی طور پر میمبرز نے انجوائے کیا ۔۔:)

-- اوارڈ کے انتخابات پر کوئی رائے زنی کرنا چاہیں گے؟

انتخابات بہت اچھے طریقے سے ہوئے ۔۔ کافی لوگوں نے حصہ لیا ۔۔ اور ووٹنگ کی ۔۔ یہ بہت اچھی بات ہے ۔۔-

اس جشن میں آپ کو سب سے اچھا کیا لگا؟
سعود بھیا کی پلاننگ اچھی لگی ۔۔ ہفتہ سخن میں پوسٹ کی جانے والی شاعری اچھی لگی ۔۔ میمبرز کا پر جوش طریقے سے محفل کو سالگرہ کی مبارباد دینا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنا اچھا لگا ۔۔:)

- اس جشن کو کامیاب بنانے میں آپ نے کیا کردار نبھایا۔ اور کس قدر انصاف کیا؟

ھمم میں نے بھی تھوڑا بہت کردار نبھایا ۔۔ گانوں کی روشنی میں سب اراکین کو پیش کیا ۔۔:tounge: جس کا کافی اچھا ریسپانس رہا ۔۔ اور فیشن ڈے کا انچارج بنایا گیا تو وہ بھی سیلیبریٹ کیا ۔۔ -

- آئندہ سالگرہ کو کتنے ایام کے لئے منایا جائے؟

یہ تو ڈیپینڈ کرتا ہے سالگرہ کے پروگرامز پر کہ لوگ اس کو کتنے دن تک انجوائے کرتے ہیں ۔۔۔:)-

اس جشن کی ری کیپ کمنٹری (اگر کوئی وقت نکال سکے۔)

ری کیپ کمنٹری تو سعود بھیا میری خواہش ہے کہ آپ ہی کریں ۔۔ اگر وقت نکال سکیں تو ۔۔:)
 
ماوراء

محفلین
سعود، سب سے پہلے تو شکریہ۔ اچھے سوال بنائے ہیں۔ اگر اراکین اپنی رائے کا اظہار کریں تو آئندہ کے لیے یہ آراء ہماری لیے مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔

- پچھلے سالوں کے جشن کی بنسبت اس بار کیا کچھ اچھا یا برا رہا۔

پچھلے دو سالوں کی نسبت اس سال کی سالگرہ کے جشن میں بہتری آئی۔ اچھا یہی ہوا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔ اور برا یہی کہ کچھ اراکین محفل کی رفتار کی وجہ سے کم آ سکے۔ اور ایک بات جو محسوس کی کہ سالگرہ سے پہلے اراکین کا جوش دکھائی نہیں دیا، لیکن بعد میں سب نے ہی بھرپور حصہ لیا۔

- اس بار سالگرہ کے نام پر جو نئے تجربے کئے گئے وہ کس حد تک کامیاب رہے۔

اگر اس طرح دیکھا جائے کہ پہلی بار اور اتنے کم وقت میں سب کچھ ہوا تو کامیاب رہے۔ آنے والے سالوں میں ہمارے ذہن میں ایک پلان پہلے سے ہو گا، تو ظاہری بات ہے اس میں مزید بہتری آئے گی۔

- آئندہ سالوں میں اسے کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

دو ماہ پہلے سے سالگرہ کی تیاریاں شروع کی جائیں۔ اور جو ہمارے پلانز ہوں اس کا انچارج کسی ایک یا دو اراکین کو بنایا جائے۔ اس طرح یہ ہو گا کہ سب اراکین کے مل کر کام کرنے سے کام منظم طریقے سے ہو گا۔ اور سبھی نئے، پرانے اراکین جشن میں حصہ لے سکیں گے۔

- اوارڈ کے انتخابات پر کوئی رائے زنی کرنا چاہیں گے؟

ایوارڈز کا انعقاد محفل پر پچھلے سال پہلی بار ہوا تھا۔ لیکن اس بار بہت بہتر انداز میں ہوا۔

- کیا ہر چیز کی بر وقت اطلاع مل سکی؟ اگر نہیں تو اس کے لئے کیا طریقہ اپنایا جا سکتا ہے؟

جیسا کہ پہلے بھی میں نے کہا کہ بہت تھوڑے وقت میں ہم نے جشن کا پروگرام بنایا۔ آئندہ سالوں میں کم از کم سالگرہ سے ایک ہفتہ پہلے تک تو پلان اراکین کے سامنے رکھ دینا چاہیے۔

- اس جشن میں آپ کو سب سے اچھا کیا لگا؟

سعود کا پلان۔ :d
اور پھر اس پلان کو اراکین کا خوش اسلوبی سے چلانا۔

- اس جشن کو کامیاب بنانے میں آپ نے کیا کردار نبھایا۔ اور کس قدر انصاف کیا؟

ہممم۔۔ جس طرح سے میں نے سالگرہ کے بارے میں سوچا تھا، اس طرح نہیں کر سکی۔ انشاءاللہ اگلے سال سہی۔

- ٹائم کی پابندی کس حد تک اطمینان بخش رہی؟ اور کسی تاخیر کے لئے آپ کسے ذمہ دار سمجھتے ہیں؟

میرا خیال ہے اگر کوئی مخصوص دن ہم منا رہے ہیں تو اس دن کی سیلیبریشن جشن کے آخری دنوں تک بھی چلتی رہیں تو کوئی حرج نہیں۔ جس کی دلچسپی جس چیز میں ہو گی، وہ ساتھ ساتھ پوسٹس کرتا رہے گا۔

- کچھ ایسے پروگرام جنھیں مستقل بنیادوں پر (سالگرہ کے علاوہ ہفت روزہ، ماہانہ، سہ ماہی یا ششماہی) منعقد کیا جائے۔

اس کا نبیل بھائی نے ذکر کیا ہے۔ وہی جواب میرا۔

- آئندہ سالگرہ کو کتنے ایام کے لئے منایا جائے؟

کم از کم جولائی کا پورا مہینہ تو ضرور۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ کچھ ایسا کیا جائے جس سے اراکین کی دلچسپی برقرار رہے۔

- اس جشن کی ری کیپ کمنٹری (اگر کوئی وقت نکال سکے۔)

میرا خیال ہے اس بارے میں جو بھی لکھنا چاہے لکھ سکتا ہے۔ اگر چار، پانچ لوگ بھی لکھ دیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔:d
ویسے میرا موڈ بن جائے تو میں کوشش کرتی ہوں۔ جولائی ختم ہونے سے پہلے ہی لکھ دوں گی۔:d

- اس کے علاوہ بھی آپ جو کچھ مناسب سمجھیں۔

تمام اراکین جنہوں نے محفل کی سالگرہ کے لیے اپنا وقت نکالا اور اس جشن میں ساتھ ساتھ رہے ان سب کا بہت شکریہ۔
- جنہوں نے محفل کی سالگرہ کے موقع پر کارڈز بنائے۔
- جنہوں نے ایوارڈز کے لیے ووٹ دئیے
- جو جشن پلان کا حصہ بنے۔
اور خاص طور پر وہ اراکین جنہوں نے سافٹ وئیر ڈے میں شرکت کی۔
امید ہے آنے والے سالوں میں بھی اسی طرح ہم مستقل بنیادوں پر کام کر سکیں گے۔
 
حجاب

محفلین
پچھلے سالوں کے جشن کی بنسبت اس بار کیا کچھ اچھا یا برا رہا۔

اس بار سالگرہ پر جو پلان ڈے منائے گئے وہ پہلے کی بہ نسبت اچھا تھا ۔

اس بار سالگرہ کے نام پر جو نئے تجربے کئے گئے وہ کس حد تک کامیاب رہے۔

تجربے ٹھیک تھے مگر ممبرز کی شرکت کم رہی ۔محفلِ سخن میں ممبرز نے اچھی طرح حصّہ لیا ۔

اوارڈ کے انتخابات پر کوئی رائے زنی کرنا چاہیں گے؟

کچن کارنر کا رزلٹ غیر متوقع رہا ، مجھے رزلٹ پر اعتراض نہیں، شائد میری بہت ساری تراکیب پر ماوراء کی لاسٹ ائیر لکھی گئی 3 ترکیبیں بھاری تھیں ;) نیو میل اینٹری کا رزلٹ بھی مجھے غیر متوقع لگا ۔

- کیا ہر چیز کی بر وقت اطلاع مل سکی؟ اگر نہیں تو اس کے لئے کیا طریقہ اپنایا جا سکتا ہے؟

اطلاع تو ٹائم پر مل گئی تھی سالگرہ پلان کی مگر میرے ذمے جو پلان تھا تھوڑی سی لیٹ ہوگئی تھی میں :(

اس جشن میں آپ کو سب سے اچھا کیا لگا؟

سب نے جس طرح محفل کی سالگرہ سیلیبریٹ کی ، محفل سے سب کی محبت اچھی لگی ۔

اس جشن کو کامیاب بنانے میں آپ نے کیا کردار نبھایا۔ اور کس قدر انصاف کیا؟
میں نے پکوان ڈے سجایا ، انصاف کیا یا نا انصافی یہ تو سب ممبرز بتائیں گے ۔

ٹائم کی پابندی کس حد تک اطمینان بخش رہی؟ اور کسی تاخیر کے لئے آپ کسے ذمہ دار سمجھتے ہیں؟

پکوان ڈے کے تاخیر سے سٹارٹ ہونے کی ذمہ دار میں ہوں باقی کا نہیں پتہ ۔

آئندہ سالگرہ کو کتنے ایام کے لئے منایا جائے؟

جب تک دل چاہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ اس دفعہ اردو محفل کی سالگرہ بہت ہی اچھے طریقے پر منائی گئی۔ اور اس کا سہرا سعود بھائی کے سر بندھتا ہے۔ (اصلی سہرا تو معلوم نہیں کب بندھے گا)۔

اردو محفل کا بہترین شاعر چننے میں وارث بھائی کی خدمات گراں قدر ہیں۔

خواتین اراکین نے سالگرہ کے جشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس میں پکوان ڈے، فیشن ڈے، اراکین کے لیے گانے تلاش کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی اپنی ذمہ داری بہت اچھے طریقے سے نبھائی۔ (یہی احساس ذمہ داری انشاء اللہ ان کی آئیندہ زندگی میں بھی کام آئے گی۔)

اس موقع پر تعبیر کی کمی ضرور محسوس کی گئی۔

خرم بھائی کی سجائی ہوئی محفل مشاعرہ بہت اچھی لگی۔ گو کہ شعراء حضرات دیر دیر سے پہنچ رہے ہیں لیکن مشاعرہ بہت اچھا جا رہا ہے۔

کاشف بھائی اور فہد بھائی کی تعریف نہ کرنا بہت بڑی زیادتی ہو گی جنہوں نے اس موقع پر بہترین گرافک کر کے محفل کی سالگرہ کو چار چاند لگائے۔

زیک کے ٹورنامنٹ کو گو کہ اتنی پذیرائی نہیں ملی جتنی کہ ملنی چاہیے تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ایک اور ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ سوفٹویر ڈے بھی بہت اچھا رہا جس میں شعیب شوبی اور شاکر بھائی کا حصہ بہت زیادہ ہے۔

مجموعی طور پر سالگرہ بہت کامیاب رہی۔ امید ہے اگلے سال انشاء اللہ اس سے بھی زیادہ کامیابی ملے گی۔
 
چلئے بھئی سعود صاحب اب باری ہے اپنے ہی سوالات کے کٹہرے میں کھڑے ہونے کی۔ گر چہ میرا مقصد ان سوالات کے جواب لینا نہیں تھا بلکہ یہ صرف اس دھاگے کا مقصد بتانے کے لئے لکھے تھے پر اکثر احباب نے اسے سوال نامہ کے بطور لیا ہے تو میں بھی سہی۔ :)

- پچھلے سالوں کے جشن کی بنسبت اس بار کیا کچھ اچھا یا برا رہا۔

یہ سوال میرے لئے نہیں ہے۔ :)

- اس بار سالگرہ کے نام پر جو نئے تجربے کئے گئے وہ کس حد تک کامیاب رہے۔

گر چہ چیزیں اتنی کامیاب اور بر وقت نہ ہوئیں جتنا میرا گمان تھا۔ پر میں نے یہ ضرور سیکھ لیا کہ یہاں کامیابی کا معیار کیا ہونا چاہئے۔ اور آئندہ ایسی انعقاد کو کامیاب کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ کل ملا کر کم از کم میں نے اس میں بہت کچھ سیکھا خاص کر محفل اور اہل محفل کے مزاج اور صلاحتوں کو لیکر، جس کے بہتر استعمال کی ترکیبیں انشاء اللہ مستقبل میں کی جا سکیں گی۔

- آئندہ سالوں میں اسے کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

بس چیزوں کو تھوڑا وقت رہتے اور منظم طریقے سے کر کے مزید کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔

- آپ کے دماغ میں کوئی آئیڈیا جسے آپ اس بار کسی وجہ سے ہچکچا کے چھوڑ بیٹھے۔ اور آئندہ سالوں میں کرنا چاہتے ہوں۔

جی ہاں کئی اور ڈیز کا سوچا تھا پر وقت کی قلت اور فی الفور احباب کو عدم اطلاع کے مسائل کے مد نظر انہیں ترک کر دیا یا دوسرے دنوں میں ضم کر دیا۔ سافٹوئیر ڈیزائن مقابلہ ایک ایسا پروگرام تھا جسے خاص کر مندرجہ بالا مسائل کے چلتے اور محفل میں ڈیویلپرس کی قلت نیز عدم تعاون کے خیال سے ترک کر دیا۔ اور اس سال اس کو خارج کرنا ایک مناسب فیصلہ تھا۔ میری نبیل بھائی سے اس ضمن میں خاصی گفتگو ہوئی۔

- کسی نظام میں کوئی خامی نظر آئی؟ اور اسے کس طرح سے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ہاں نئے پرندوں کو اڑنے میں وقت تو لگتا ہے۔ خیر بار بار شیڈیول میں ترمیم (جس کے لئے بعض ناگزیر وجوہات کے باعث مجبور ہوتے تھے)۔ خیر اسے احباب کے بہتر تعاون اور اراکین کے فورم ایکسیس لاگ کی سٹڈی کرکے بہتر ایڈورٹائزنگ نظام سے کئی گنا کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔ جس سے سبھی کو بروقت چیزوں کی اطلاع مل جائے۔ اس بار کئی لوگوں کو اس کا علم نہیں ہوتا تھا کہ آج کون سا مخصوص دن ہے۔ بعد میں کہتے تھے ارے وہ بیت گیا؟!

- اوارڈ کے انتخابات پر کوئی رائے زنی کرنا چاہیں گے؟

اوارڈ کے سلسلے میں کچھ معروضات رکھتا ہوں۔
کچھ اوارڈز کے انتخابی نتیجے انتہائی حیران کن لگے جن میں جس میں بہترین باورچن کا خطاب سر فہرست ہے۔ پر انتخابات اگر حیران کن نہ ہوں تو ان میں مزہ نہیں۔ ہے ناں؟!! :)
کچھ ایوارڈ مثلاً بہترین شاعر کے بجائے بہترین شاعر اور بہترین شاعرہ دو ہونے چاہئیں۔ کیوں کہ زنانہ اور مردانہ شاعری یکسر مختلف چیزیں ہیں۔ اور ان کا آپس میں موازنہ ایک مشکل امر ہے۔ جس سے اس بار پینل کو ضرور دقت پیش آئی ہوگی۔ خیر یہ تو پینل کے احباب بہتر بتا سکیں گے۔
ووٹنگ کے نظام میں ایسی تبدیلی چاہتا ہوں کہ آپشنس سنگل چوائس نہ ہوکر آرڈرنگ کے ہوں (یعنی اگر کسی ایوارڈ کے لئے پانچ امیدوار ہوں تو بجائے اس کے کہ ووٹ دینے والا ان میں سے ایک کو منتخب کرے باقی کو یکسر ترک کر دے ایسا ہونا چاہئے کہ وہ ان میں اول دوم سوم۔۔۔۔۔۔۔ کی ترتیب دے سکے یا ایک سے دس کے اسکیل پر مارکنگ کر سکے۔ بعد میں رینک ایگریگیشن کی تکنیک سے ایبسولیوٹ آرڈر اخذ کر لیا جائے)
ہر ایوارڈ کے نامنیشن آپشنز میں ایک آپشن "کوئی رائے نہیں" کا ہونا چاہئے تاکہ جو لوگ کسی خاص فیلڈ کے احباب سے واقف نہیں ہیں وہ ہر ایک کے لئے کوئی نہ کوئی جواب دینے پر مجبور نہ ہوں ورنہ غلط ایویلویشن ہوتا ہے۔
اس کے تکنیکی نظام پر میں نبیل بھائی سے علیٰحدہ گفتگو کر لوں گا انشاء اللہ۔

- کیا ہر چیز کی بر وقت اطلاع مل سکی؟ اگر نہیں تو اس کے لئے کیا طریقہ اپنایا جا سکتا ہے؟

اکثر فیصلے ہی آخری وقت میں لئے گئے تو بر وقت اطلاع کا تو سوال ہی نہیں اٹھتا۔ ویسے آئندہ سالوں میں منظم طریقے سے پلان ترتیب دے کر اسے واضح جگہ پر دکھایا جائے۔ اور ذاتی پیغامات کے ذریعہ جشن الرٹ بھیجے جائیں۔ جو کہ موڈریٹیڈ ہوں۔ وی بی کے ایسے موڈ ضرور دستیاب ہوںگے۔ خیر اس پر نبیل بھائی اور زکریا بھائی بہتر روشنی ڈال سکیں گے۔

- اس جشن میں آپ کو سب سے اچھا کیا لگا؟

پہلے پہلے تو کوئی بھی پروگرام وقت پر نہ ہوسکنے کو لیکر الجھن رہتی تھی۔ پھر دھیرے دھیرے جب کچھ نئے سبق سیکھے تو سب کچھ اچھا لگنے لگا۔
(خیر مجھے تو سب سے اچھے صندوق لگے جن کا معاملہ صاف گول کر گیا ہوں۔ :) :) )
ہر دن کچھ نہ کچھ نئے خیالات دماغ میں آتے رہتے اور متعلقہ افراد سے اس پر گفتگو کرتا اور ان کے خوش کن جوابات میرے لئے مزید خوشی کا باعث ہوتے۔
خرم جونئیر کی جانب سے بلا سبب تہنیتی پیغامات کا دھاگہ کھولنا اور اس پر بقیہ احباب کے محبتوں کی بارش یہ سب کچھ بہت تھا میری اکیلی جان کے لئے۔
حجاب اپیا کے کچن میں ننگے پاؤں کیچڑ میں لتھڑی حالت میں گھس کر انہیں تنگ کرنا اور ان کی خوفناک سزا پر مرغا بن جانا یہ بھی خوشگوار تھا۔
سارہ بٹیا نے سب کے لئے گانوں اور خوبصورت لباسوں کے تحفے دیئے وہ بھی خوب تھا۔
ماورہ اپیا کی نیٹ کنکشن کو لیکر بوکھلاہٹ اور جشن کے تئیں ان کی لگن قابل تعریف تھی۔ اور میرے لئے باعث حوصلہ افزائی تھی۔
تعبیر اپیا کی کمی کھلی۔
باجو اپیا نے بھی کسی حد تک اپنا کردار بخوبی نبھایا۔
جشن سعر و سخن کی کامیابی تو کسی تبصرے کی محتاج نہیں اور وارث بھائی سخنور بھائی آپ کے لئے کیا پیش کروں۔ :)
پھر باری آتی ہے اس تر و تازہ ہستی کی جی ہاں شگفتہ اپیا کی جن کی لگن اور سازشوں کے چلتے محفل میں کئی ہفتوں تک دہشت گردی رہی۔ اپیا کا یہ تجربہ انتہائی کامیاب تجربوں میں سے ایک کہا جا سکتا ہے۔
سافٹوئیر ڈے میں میں کچھ خاص کردار ادا نہ کر سکا جب کہ فرض کہیں زیادہ بنتا تھا۔ :) اس کے باوجود ایک ایسے فورم سے اس قدر کامیابی کی امید نہیں تھی کم از کم تکنیکی معاملے میں۔ خیر یہ میری تنگ نظری تھی اور اب میں نے خود کو اپڈیٹ کر لیا ہے۔ :) شاکر بھائی، نبیل بھائی، شوبی بھائی اور عارف بھائی آپ سب قابل مبارکباد ہیں اتنی بہترین پیش کش پر۔
محفل کا مشاعرہ گر چہ جشن کے علاوہ پروگرام تھا پر اس کی سست رفتار کامیابی میں کوئی کلام نہین۔ ویسے اس کے پیریلیل ایک تبصروں کا دھاگہ بھی ہونا چاہئے تھا۔ :)
چاچو کو فراموش کرنا بھی بے ایمانی ہوگی سعود میں کہ محفل میں کتنی برکتیں ان کے دم سے ہیں۔ :)
شمشاد بھائی ہر جگہ ہر دھاگے کی جوت جگانے والے خیر ان کی تعریف تو کسی اور موقعے پر بھی کر لوں گا۔ :)
اور بھی اتنی خوش کن باتیں ہوئیں اس بار کے میں یہاں احاطہ نہیں کر سکتا ساری باتوں کا۔ :) لہٰذا باقی باتیں وغیرہ کے ذیل میں۔ :)

- اس جشن کو کامیاب بنانے میں آپ نے کیا کردار نبھایا۔ اور کس قدر انصاف کیا؟

ٹھیک سالگرہ کے شروع ہونے کے چند گھنٹے قبل مجھے لگا کہ خواتین کا طبقہ شاید کوئی درپردہ پروگرام نہیں رکھتا ورنہ اب تک ان سے چھپائے نہ چھپتا۔ خیر ڈرتے ڈرتے اسپیشل ڈیز کا پلان ماوراء اپیا کے انباکس کی نذر کر دیا۔ جب ان کا جواب آیا تو میرا شک یقین میں بدل چکا تھا۔ لہٰذا جلدی جلدی رف پروٹوٹائپ لکھا اور یوں تھوڑے سے مزاکرات کے بعد جشن کو ایک شکل دے پانے میں کامیاب ہو گئے۔ پھر احباب کی شرکت کے ساتھ ساتھ حلیہ بدلتا رہا۔ :) آخری ایام میں میں کما حقہ انصاف نہ کر سکا خاص کر اپنی جاب کے باعث۔
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا!

- ٹائم کی پابندی کس حد تک اطمینان بخش رہی؟ اور کسی تاخیر کے لئے آپ کسے ذمہ دار سمجھتے ہیں؟

تاخیر کے وجوہات کم و بیش سارے بیان کر چکا ہوں۔ خیر ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا۔ ویسے بھی نیا تجربہ تھا تو وقت کی پابندی بہت زیادہ ممکن بھی نہیں تھی۔

- کچھ ایسے پروگرام جنھیں مستقل بنیادوں پر (سالگرہ کے علاوہ ہفت روزہ، ماہانہ، سہ ماہی یا ششماہی) منعقد کیا جائے۔

لائبریری ویک، شعر و سخن ویک، سافٹوئیر ویک اور اس طرح کے دوسرے مفید (عموماً غیر تفریحی) پروگرام کئے جا سکتے ہیں جن کی پبلسٹی دوسرے فورمس میں بھی کی جا سکتی ہے خاص کر جب کوئی مقابلہ منعقد کیا جائے۔ :)
پکوان، فیشن اور آرٹ وغیرہ کے سوشل گروپس بن جائیں تو بہتر ہے۔

- آئندہ سالگرہ کو کتنے ایام کے لئے منایا جائے؟

میں ایک ماہ سے زیادہ کے حق میں قطعی نہیں ہوں۔ (ہر روز عید ہو تو عید کا مزہ باقی نہیں رہ جائے گا) نیز جو خاص دن/ہفتہ ہو اس کو ابھر کے آنا چاہئے۔ باقی چیزوں کو بطور جشن نہیں ریگولر طریقے سے ٹریٹ کرنا چاہئے۔ ورنہ ابتدائی پروگراموں کو پورا ماہ میسر آجائے گا اور بقیہ کو صرف آخری کے ایام! لہٰذا وقت کی پابندی لزت کو دوبالہ کر سکتی ہے۔ ایسا میرا ماننا ہے۔

- اس جشن کی ری کیپ کمنٹری (اگر کوئی وقت نکال سکے۔)

میرے خیال سے سارہ اپیا، ماورہ اپیا، شمشاد بھائی، بلال بھائی، عمار بھائی اور خرم جونئیر بھائی ایسے احباب ہیں جو یہ فرض بخوبی انجام دے سکتے ہیں۔ کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں تھی مجھے پر میری مصروفیات اب اجازت نہیں دیتیں۔

- اس کے علاوہ بھی آپ جو کچھ مناسب سمجھیں۔

ہاں کہنا تو بہت کچھ ہے ایک ایک کا نام اور ان کو ان کی گراں قدر شرکت کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ پر اب تو بس سو جانا چاہتا ہوں خاصی رات ہو چلی ہے۔ کل آفس جانا ہے تو چار گھنٹے تو سو ہی لوں۔ اگر رات کے کسی پہر کوئی فون کال نہ آجائے تو۔ :)

پھر کرتے ہیں مزید باتیں انشائ اللہ!

والسلام!

--
سعود ابن سعید
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ ابن سعید۔ میں ایک سے زائد مرتبہ اس بات کا اعتراف کر چکا ہوں کہ محفل فورم کی اس مرتبہ کی سالگرہ کی تقریبات نے اسے نئی جہات سے معترف کروایا ہے۔ اس مرتبہ جو کمی رہ گئی ہے اس سے ہم انشاءاللہ آئندہ کے لیے سیکھیں گے اور آئندہ پہلے سے بہتر انتظام کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ نے رائے شماری کے حوالے سے جو تجاویز پیش کی ہیں ان کے تکنیکی پہلوؤں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ بہترین شاعری کے انتخاب کے لیے شاعر اور شاعرہ کی تخصیص کرنے کے بارے میں تو محمد وارث بہتر بتا سکیں گے۔
 
ماوراء

محفلین

اوارڈ کے انتخابات پر کوئی رائے زنی کرنا چاہیں گے؟

کچن کارنر کا رزلٹ غیر متوقع رہا ، مجھے رزلٹ پر اعتراض نہیں، شائد میری بہت ساری تراکیب پر ماوراء کی لاسٹ ائیر لکھی گئی 3 ترکیبیں بھاری تھیں ;)

ارے اتنا شرمندہ کر رہی ہو۔۔:blush:

ویسے تمھیں پہلے بھی کہا تھا کہ یہ ایوارڈ میں نہیں لوں گی۔ اور یہ تحریر ابھی دیکھی تمھاری ، اس سے پہلے ہی تمھیں ایوارڈ ایشو کر چکی ہوں۔;)
 
ابوشامل

محفلین
- پچھلے سالوں کے جشن کی بنسبت اس بار کیا کچھ اچھا یا برا رہا۔
محفل پر یہ میری دوسری سالگرہ تھی اور پچھلے سال کی بہ نسبت اس سال سالگرہ بہت منظم انداز میں منائی گئی جس کی بہت خوشی ہوئی۔ ایوارڈز کا بروقت اعلان ہونا خوش آئند امر تھا۔ خیر اس سال سالگرہ کی کامیابی کی خارجی وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔ گزشتہ سال ملکی حالات کے باعث شاید جشن کے انداز نہیں منایا جا سکا تھا بلکہ یوں کہنا بہتر ہوگا کہ جشن منانا بے محل تھا۔
- اس بار سالگرہ کے نام پر جو نئے تجربے کئے گئے وہ کس حد تک کامیاب رہے۔
:) کچھ کامیاب اور کچھ ناکام۔ ناکامی کی وجوہات وقت کی کمی رہی جیسے سافٹ ویئر مقابلہ کے لیے زیادہ وقت ہونا چاہیے تھا تاکہ ڈیولپرز پوری توجہ کے ساتھ اپنے کام کو مکمل کر سکتے۔
- آئندہ سالوں میں اسے کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ نئے خیالات سامنے آتے رہیں گے اور زمانے کے بدلتے انداز کے ساتھ جدت تو آتی رہے گی اور اس کے قدم بقدم ہم یہاں تقریبات کو زیادہ منظم اور بروقت بنا سکیں گے۔ اس حوالے سے فی الحال کوئی رائے زنی نہیں کرنا چاہتا کہ بے وقت ہوگی۔
- آپ کے دماغ میں کوئی آئیڈیا جسے آپ اس باع کسی وضہ سے ہچکچا کے چھوڑ بیٹھے۔ اور آئندہ سالوں میں کرنا چاہتے ہوں۔
غیر حاضری کے باعث اس سالگرہ کے حوالے سے کوئی اچھوتا خیال ذہن میں نہيں آیا بلکہ یوں کہہ لیجیے کہ جس دوسرے کام کے باعث غیر حاضر رہا اسی نے دماغ نچوڑ لیا تھا۔ :)
- کسی نظام میں کوئی خامی نظر آئی؟ اور اسے کس طرح سے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
ایوارڈ کے سلسلے میں منتظمین اور موڈریٹرز کا ووٹ زیادہ اہمیت کا حامل ہے میری رائے میں ان کے دو یا اس سے زائد ووٹ ہونے چاہئیں۔
- اوارڈ کے انتخابات پر کوئی رائے زنی کرنا چاہیں گے؟
ایوارڈ کا سلسلہ بہت خوب رہا خصوصاً انتخاب کا طریقہ۔ وی بلیٹن نے بہت آسانی پیدا کر دی ورنہ گزشتہ سال تو اراکین کو گھسیٹ گھسیٹ کر ووٹنگ کے لیے لایا جاتا اور جتنے آتے وہ جسے منتخب کر لیتے وہی ایوارڈ یافتہ قرار پاتا۔ علاوہ ازیں پچھلے سوال کے جواب کو بھی ایوارڈ کے حوالے سے میری رائے سمجھا جائے۔
- اس جشن میں آپ کو سب سے اچھا کیا لگا؟
تمام ساتھیوں کی پرخلوص کوششیں اور مصروفیات کے باوجود وقت نکال کر محفل کے لیے کام۔ چاہے وہ ماوراء ہوں یا نبیل بھائی، کاشف ہوں یا ابن سعید، محمد وارث ہوں یا شاکر القادری، دوست ہوں یا اعجاز صاحب، سب نے جشن کی تقریبات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اپنی بساط کے مطابق بھرپور کام کیا۔ اس کے علاوہ میں جن ساتھیوں کے نام نہیں لے سکا ان کو بھی خراج تحسین۔ ویسے مجھے افسوس ہے کہ جب سالگرہ کا جشن عروج پر پہنچا تو میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر یہاں سے دو ہفتے غائب رہا جس کی وجہ سے سالگرہ کی کئی سرگرمیاں مس کر گیا۔ اس کے علاوہ پینل کی تشکیل کے ذریعے بہترین شاعر کا انتخاب کا آئیڈیا بھی بہت خوب تھا۔
- اس جشن کو کامیاب بنانے میں آپ نے کیا کردار نبھایا۔ اور کس قدر انصاف کیا؟
اپنی بساط کے مطابق بھرپور کوشش کی کہ بہتر سے بہتر گرافکس بنا سکوں لیکن وقت کی کمی اور دیگر مصروفیات کے باعث شاید اس سے مکمل طور پر انصاف نہ کر سکا۔ بشرط زندگی و فرصت اب گرافکس کے حوالے سے بھی محفل کو دیگر اردو ویب سائٹس سے منفرد بنانے کی کوشش کروں گا۔
- ٹائم کی پابندی کس حد تک اطمینان بخش رہی؟ اور کسی تاخیر کے لئے آپ کسے ذمہ دار سمجھتے ہیں؟
وقت کی پابندی اس جشن سالگرہ کی سب سے امتیازی خصوصیت رہی۔
- کچھ ایسے پروگرام جنھیں مستقل بنیادوں پر (سالگرہ کے علاوہ ہفت روزہ، ماہانہ، سہ ماہی یا ششماہی) منعقد کیا جائے۔
اس حوالے سے تو میں اپنے بارے ہی میں کہہ سکتا ہوں کہ محفل پر گرافکس ڈیزائنرز کی بہت کمی ہے، اگر زیادہ ہوتے تو ان کا کوئی مقابلہ ہو جاتا جیسے "محفل وال پیپر کمپٹیشن"، تو ہمارے تو وارے نیارے ہو جاتے۔
- آئندہ سالگرہ کو کتنے ایام کے لئے منایا جائے؟
کیونکہ محفل کے تمام اراکین روزانہ یا ہفتہ وار بنیادوں پر حاضری نہیں دے پاتے اس لیے سالگرہ کی تقریبات کم از کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ دو ماہ جاری رہنی چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اراکین کو شرکت کا موقع مل سکے۔
- اس جشن کی ری کیپ کمنٹری (اگر کوئی وقت نکال سکے۔)
:(
 
میرے خیال میں اس سال کا جشن پچھلے جشن سے بہت بہتر تھا۔ باقاعدہ پلان بنایا گیا، نئے انداز سے منایا گیا اور کئی نئی اور مفید چیزیں سامنے آئیں۔ ان سب کے لیے نبیل بھیا، سعود بھائی اور ماوراء کا ذکر نہ کرنا ناانصافی ہوگی کہ ان تینوں نے جشن کو یادگار بنانے میں بڑی محنت کی۔
ٹائمنگ کا تھوڑا بہت مسئلہ سامنے آیا لیکن یہ اتنا بڑا ایشو نہیں۔ دیر سویر تو ہوتی رہتی ہے، کہتے ہیں نا، دیر آید درست آید۔۔۔ بس۔۔۔ سو، سب کچھ بہت لاجواب رہا۔
سافٹ وئیر ڈے کا آئیڈیا بہت خوب تھا، ان شاء اللہ آئندہ اس سے بھی بہتر ہوگا۔
نیک خواہشات
 
محمد وارث

لائبریرین
کچھ ایوارڈ مثلاً بہترین شاعر کے بجائے بہترین شاعر اور بہترین شاعرہ دو ہونے چاہئیں۔ کیوں کہ زنانہ اور مردانہ شاعری یکسر مختلف چیزیں ہیں۔ اور ان کا آپس میں موازنہ ایک مشکل امر ہے۔ جس سے اس بار پینل کو ضرور دقت پیش آئی ہوگی۔ خیر یہ تو پینل کے احباب بہتر بتا سکیں گے۔

السلام علیکم سعید صاحب،

میری 'ذاتی' رائے میں شاعری یا ادب کو 'زنانہ' و 'مردانہ' ڈبوں میں بند کرنا احسن نہیں ہے، شاعری یا تو شاعری ہے یا نہیں ہے۔ 'پاکستان' میں 'زنانہ ادب' کی اصطلاح مشہور نقاد ڈاکٹر سلیم اختر نے ضرور متعارف کروائی تھی لیکن یہ ایک 'طنزیہ' اصطلاح ہے اور بالخصوص عام قسم کے رومانوی ناولوں کے معتلق ہے۔

جذبات، احساسات، مشاہدات اور خیالات، ایک مرد اور ایک عورت کے جدا ضرور ہو سکتے ہیں لیکن وہ جس سانچے یا خوشبو میں ڈھلتے ہیں یعنی کلام یا شعر یا غزل یا نظم وغیرہ وہ ایک 'بے جنس' کی چیز ہے۔

بہرحال 'آفیشل' رائے اس خاکسار کی وہی ہوگی جو محفل کی انتظامیہ کی ہوگی :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
- کچھ ایسے پروگرام جنھیں مستقل بنیادوں پر (سالگرہ کے علاوہ ہفت روزہ، ماہانہ، سہ ماہی یا ششماہی) منعقد کیا جائے۔
اس حوالے سے تو میں اپنے بارے ہی میں کہہ سکتا ہوں کہ محفل پر گرافکس ڈیزائنرز کی بہت کمی ہے، اگر زیادہ ہوتے تو ان کا کوئی مقابلہ ہو جاتا جیسے "محفل وال پیپر کمپٹیشن"، تو ہمارے تو وارے نیارے ہو جاتے۔
:(

فہد، آپ کا گرافکس کے کمپیٹیشن والا آئیڈیا بہت اچھا ہے۔ اس کے انعقاد پر غور کیا جا سکتا ہے۔
محفل فورم پر گرافکس ڈیزائنر اگرچہ کم ہیں لیکن جو ہیں وہ نہایت باصلاحیت ہیں۔ میرا ٹیوٹوریل کے سلسلے کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا ارادہ ہے، اور آئندہ اس سلسلے کو موضوعات کے اعتبار سے چلایا جائے گا۔ یعنی ایک بار میں کسی ایک خاص موضوع سے متعلقہ ٹیوٹوریل پیش کیے جائیں گے۔ اسی سلسلے میں میں اردو گرافکس اور خطاطی سے متعلقہ ٹیوٹوریلز ڈے کا انعقاد بھی کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے لیے شاکرالقادری، محمد کاشف مجید اور آپ جیسے دوستوں کا تعاون درکار ہوگا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم سعید صاحب،

میری 'ذاتی' رائے میں شاعری یا ادب کو 'زنانہ' و 'مردانہ' ڈبوں میں بند کرنا احسن نہیں ہے، شاعری یا تو شاعری ہے یا نہیں ہے۔ 'پاکستان' میں 'زنانہ ادب' کی اصطلاح مشہور نقاد ڈاکٹر سلیم اختر نے ضرور متعارف کروائی تھی لیکن یہ ایک 'طنزیہ' اصطلاح ہے اور بالخصوص عام قسم کے رومانوی ناولوں کے معتلق ہے۔

جذبات، احساسات، مشاہدات اور خیالات، ایک مرد اور ایک عورت کے جدا ضرور ہو سکتے ہیں لیکن وہ جس سانچے یا خوشبو میں ڈھلتے ہیں یعنی کلام یا شعر یا غزل یا نظم وغیرہ وہ ایک 'بے جنس' کی چیز ہے۔

بہرحال 'آفیشل' رائے اس خاکسار کی وہی ہوگی جو محفل کی انتظامیہ کی ہوگی :)

برادرم وارث، مجھ جیسا بے ادب آدمی ادب کے بارے میں کیا رائے دے سکتا ہے؟ :) اس کے بارے میں تو آپ اور باقی صاحب علم دوست ہی بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔
 
حجاب

محفلین
ارے اتنا شرمندہ کر رہی ہو۔۔:blush:

ویسے تمھیں پہلے بھی کہا تھا کہ یہ ایوارڈ میں نہیں لوں گی۔ اور یہ تحریر ابھی دیکھی تمھاری ، اس سے پہلے ہی تمھیں ایوارڈ ایشو کر چکی ہوں۔;)

ماوراء ، میں نے تم کو شرمندہ نہیں کیا ، اور کیوں ہو رہی ہو شرمندہ غلطی تمہاری نہیں ہے ووٹ کاسٹ کرنے والوں نے یقیناً سوچ سمجھ کے ووٹ کاسٹ کیئے ہیں ، اور یہ بات جو میں نے یہاں لکھی ہے میں م س ن پر بھی کہہ چکی ہوں تم کو :rolleyes:
میرے لیئے ایوارڈ ایشو کروایا تم نے تمہارے خلوص کا شکریہ :) مگر میں نے یہ ایوارڈ نہیں جیتا لہٰذا یہ میں نہیں لے سکتی ، میرے نام کے ساتھ ایک ایوارڈ نظر آ رہا تھا ایک ہی نظر آنا چاہیئے دوسرا ایوارڈ ہٹا دو ، مجھے اس طرح ایوارڈ نہیں لینا ، کب ایس ایم ایس کیا تھا کہ آ کے ہٹا جاؤ ایوارڈ :rolleyes: اب میں دوبارہ اُس وقت لاگ ان ہونگی جب میرے نام کے ساتھ ایک ایوارڈ نظر آ رہا ہوگا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی اتنا غصہ کس بات کا، جانے بھی دیں، یہ دیکھیں میرے پاس کتنے ایوارڈ ہیں، جس کو چاہیے بصد شوق مجھ سے لے لے اور بغیر پوچھے لے لے لیکن یہ دھمکی تو نہ نہ دیں کہ لاگ آن ہی نہیں ہونا۔
 
تیشہ

محفلین
سب کچھ اچھا رہا ابن ِ بھیا ، مگر ایک مہینہ تو کیا پندرہ دن بھی بہت بہت ہیں سالگرہ کو ،، اتنا لمبے دن بورنگ کر جاتے ہیں :confused: اس لئے زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ ہو تو بہت ٹھیک بھی اور مزے کا بھی رہے گا ۔،
 
محسن حجازی

محفلین
پچھلے سال ہم کو ایوارڈ نہیں ملے تھے لہذا وہ تو ہمارے نزدیک قطعی فلاپ اور بے کار گئی۔
اس سال ہم کو ایوارڈ دینے کا دانشمندانہ دفیصلہ کیا گيا جس کے سبب عین وقت پر سالگرہ کی تقریبات کا پانسہ ہی پلٹ گیا۔ :grin:
اس سے مختصر و جامع تبصرہ ممکن ہی نہیں کہ دنیا کو محض اپنی ہی عینک سے دیکھنا چاہئے کسی کی عینک لگانے سے سنا ہے نظر پر اثر پڑتا ہے۔ :grin:
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اپنی ناک کی سیدھ میں ہی دیکھنا چاہئے لیکن اگر ناک ہی سیدھی نہ ہو تو کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین بیچ اس مسئلے کے؟ :confused: دوسرا یہ بھی سوال ہے کہ کسی اور کی ناک کی سیدھ میں دیکھا ہی کیسے جا سکتا ہے یہ امر بھی فہم سے بالاتر ہے۔ :grin:
اگلے سال انشا اللہ تین تین کا ہدف مقرر کیا ہے ہم نے۔ :(
اب یہ ناظمین پر ہے کہ اگلی سالگرہ کو کتنا کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں کہ پیمانہ تو ہم بتا چکے :grin: :grin: :grin:

ایک تو یہ محفل کے اس پیغام سے ہم تنگ ہیں:
اندرونی غلطی پانچ سو!
کوئ اس معصوم کو سمجھائے کہ غلطی تو اندرونی ہی ہوتی ہے باہر تو حادثے ہوتے ہیں۔ :grin:
پھر اس میں پانچ سو کا عدد گویا اعتراف بر سرعام کہ غلطی ہوئی کیا ہے۔ چلئے یہ تو اچھی عادت ہے کہ خود مان بھی لیتی ہے اور بتا بھی دیتی ہے کہ کیا غلطی ہوئی وگرنہ اس معاشرے میں تو ہر شخص:
بیرونی غلطی پانچ سو!
کی گردان کرتا نظر آتا ہے۔:grin:
باقی ماسی کی بات سے اتفاق ہے کہ سالگرہ کی تقریبات زیادہ طویل بھی نہ ہوں کہ معلوم ہی نہ پڑے کہ ایرانی شہنشاہیت کے ہزار سال کاجشن ہے یا محفل کا معاملہ ہے۔ :grin:

اب ہم چلتے ہیں اس سے پہلے کوئی اور اندرونی غلطی کر بیٹھیں اور پھر بیرونی غلطی پانچ سو کی گردان کرنا پڑے!
 
Top