کاشفی

محفلین
pakistan-sindh-jasqmsitin-sakrundbypass_7-3-2013_107800_l.jpg
حیدرآباد…جئے سندھ قومی محاذ کا سندھ میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاج اور دھرنے کا سلسلہ دو روز سے جاری ہے، حیدرآباد اور نواب شاہ کے بعد نوشہروفیروز میں قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جارہا ہے، طویل دھرنے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔سندھ میں پانی کی قلت اور مجوزہ کالاباغ ڈیم کے خلاف جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے پیر سے دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ، دھرنے کی قیادت چیئرمین جسقم صنعان قریشی اور سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی کررہے ہیں۔ احتجاج کے پہلے مرحلے میں جسقم کے رہ نماوٴں اور کارکنوں نے حیدرآباد بائی پاس پر دھرنا دیا، جو 18 گھنٹے بعد ختم کیا گیا۔ منگل کی دوپہر ایک بجے جسقم کے کارکنوں نے نواب شاہ میں سکرنڈ بائی پاس پر دھرنا دیا، اس موقع پر جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے جسقم کے رہ نماوٴں کا کہنا تھا کہ پنجاب سندھ کے پانی پر قبضہ کر کیسندھ کی زمینیں بنجر کرنا چاہتا ہے۔سکرنڈ بائی پاس پر جسقم کا دھرنا 23 گھنٹے جاری رہا، جس کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں ، اور سندھ پنجاب کے درمیان ہر قسم کی ٹریفک معطل رہی۔ طویل دھرنے سے مسافروں، ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے مرحلے میں نوابشاہ کے بعد جسقم نے نوشہروفیروز میں ہالانی کے مقام پر قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ہے۔
 

کاشفی

محفلین
Pakistan-Politics-Sindh-JSQMSitinTransporters_7-3-2013_107836_l.jpg
حیدرآباد…قومی شاہراہوں پر جئے سندھ قومی محاذ کے دھرنوں کے باعث ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہوٹل مالکان نے دال روٹی کی بلیک میں فروخت شروع کردی۔سندھ میں پانی کی قلت اور مجوزہ کالاباغ ڈیم منصوبے کے خلاف جسقم نے پیر سے دھرنوں کا سلسلہ شروع کررکھاہے، حیدرآباد بائی پاس پر 18 گھنٹے اور سکرنڈ بائی پاس پر 23 گھنٹے کے طویل دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ سیکڑوں کی تعداد میں مال بردار ٹرک اور ٹریلرپھنس گئے۔ ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں نا تو پینے کا پانی میسر ہے اور نا ہی کھانے کو روٹی۔ ایسے میں ہائی ویز پر ہوٹل مالکان نے بھی موقع سے خوب فائدہ اٹھایا اور دال روٹی کی بلیک میں فروخت شروع کردی ہے،ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑیوں میں لاکھوں روپے کا مال موجود ہے اور انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں جبکہ رات ہوتے ہی ڈاکو لوٹ مار شروع کردیتے ہیں۔تیسرے مرحلے میں جسقم کے کارکنوں کا نوشہروفیروز میں ہالانی کے مقام پر دھرنا جاری ہے، جسقم کے مرکزی قائدین کا موقف ہے کہ پنجاب پانی پر قبضہ کرکے سندھ کی زمینیں بنجر کرنا چاہتا ہے، اس لیے انہوں نے احتجاجاً پنجاب کوسامان کی سپلائی کاراستہ بندکردیاہے۔
 
Top