جرمنی:ورلڈ سائبر گیمز شروع پاکستانی ٹیم شامل

باسم

محفلین
جرمنی:ورلڈ سائبر گیمز شروع پاکستانی ٹیم پہلا میچ جمعے کو کھیلے گی
کراچی… ورلڈ سائبر گیمز جرمنی کے شہر کولون میں شروع ہوگئے،ایونٹ میں شریک پاکستانی ٹیم کاؤنٹر اسٹرائیک مقابلوں میں پہلا میچ جمعے کو کھیلے گی ۔ جرمنی میں ہونے والی چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 78 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، پاکستان ٹیم چار گیمز میں حصہ لے رہی ہے، جس میں کاؤنٹر اسٹرائک، وار کرافٹ، کمانڈ اینڈ کرافٹ اور فیفا کے گیمز شامل ہیں،قومی دستہ آٹھ گیمرز پر مشتمل ہے ،جو انفرادی اور ٹیم ایونٹ میں حصہ لیں گے ،پاکستان اپنا پہلا میچ کاؤنٹر اسٹرائک میں کھیلے گی۔
 
Top