جدہ کی عالمی اردو کانفرنس : تجزیہ ، تنقید

حیدرآبادی

محفلین
جدہ (سعودی عرب) میں اسی ماہ کی 6 اور 7 تاریخ کو ایک کانفرنس بنام "عالمی اردو کانفرنس" منعقد ہوئی تھی۔

حیدرآباد کے معروف اردو اخبار روزنامہ "اعتماد" کے سعودی عرب کے نمائیندے محترم جناب "غوث ارسلان" نے اس کانفرنس کا تجزیہ کیا ہے جو مذکورہ اخبار کے اتوار ایڈیشن 15۔جون۔2008 کی اشاعت میں شائع ہوا۔


روزنامہ "اعتماد" میں ملازم میرے ایک کزن نے وعدہ کیا تھا کہ اس مضمون کی اِن پیج فائل مہیا کریں گے ، مگر ابھی تک ایمیل نہیں کیا۔

لہذا یہ تنقیدی جائزہ تصویری اردو کی شکل میں آپ علم دوست احباب کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے معذرت خواہ بھی ہوں (کہ میری ٹائیپنگ اسپیڈ اس قدر نہیں ہے کہ اس طویل مضمون کو تحریر کر سکوں)۔

ملاحظہ فرمائیں :

jauc01di8.gif



گزشتہ چند برسوں سے عالمی اردو کانفرنس کے انعقاد کا فیشن چل پڑا ہے۔ مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی نے بھی اسی فیشن زدگی کا شکار ہو کر 6 اور 7 جون کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

jauc02wg4.gif



افتتاحی اجلاس اور پروفیسر نارنگ کی رنگین معروضات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

jauc03ig6.gif



مولانا آزاد اوپن یونیورسٹی کے عملے کی ہوا میں باتیں اور زبانی جمع خرچ ۔۔۔۔۔۔۔

jauc04tk9.gif



ضیاءالدین شکیب اور تقی عابدی کے مقالے ۔۔۔ ان پیج سافٹ وئر کے مخصوص دائرے میں قید اور اردو یونیکوڈ کی اہمیت سے ناواقفیت ۔۔۔۔

jauc05xz3.gif



عالمی اردو کانفرنس نہیں بلکہ مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کا روڈ شو ۔۔۔۔۔۔۔

jauc06aa6.gif
 

الف عین

لائبریرین
سیاست اور منصف میں میں نے رپورٹ پڑھی تھی لیکن اتنی تفصیلی نہیں تھی۔ افسوس ہے کہ انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کے اردو داں حضرات بھی اب تک اردو یونی کوڈ سے واقف نہیں ہیں۔ نہ جانے کتنوں کو میں نے ای میل کے ذریعے اور روابط ہی کیا، کی بورڈ اور امدادی فائلیں اٹیچ کر کر کے اردو لکھنا سکھایا ہے۔
اعتماد کو پہلے بھی دو ایل بار ای میل بھیجی تھی، لیکن اب تک مجھے کسی اردو اخبار رسالے کے کسی کارکن نے ای میل کا جواب نہیں دیا ہے!! جہاں میں کسی کا ای یل آئ ڈی دیکھتا ہوں ایک عدد تفصیلی ای میل بھیج دیتا ہوں۔ لائبریری اور سمت کے لئے مواد کی التجا کرتے ہوئے۔ صرف ناصر بغدادی نے ایک بار جواب دیا، لیکن ’بادبان‘ کی کوئی فائل بھیجی نہ اپنی کوئ کتاب!!
بہر حال اردو کانفرنس میں کم از کم کسی نے یہ تو کہا کہ نستعلیق میں مشکل ہے لیکن نسخ میں اردو درست ہوتی ہے یونی کوڈ میں۔
 
Top