جبیں پر ہے کعبہ نطر میں مدینہ

ایم اے راجا

محفلین
آج پھر ایک نعت بحضور سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم کہنے کی سعادت نصیب ہوئی ہے ذرا ملاحظہ فرمائیے۔

جبیں پر ہے کعبہ، نظر میں مدینہ
بھلا کیسے ڈوبے گا میرا سفینہ

سمٹ آئینگی منزلیں خود ہی ساری
ہو جائیں گے رستے پسینہ پسینہ

پتہ ہے تمہیں سب کہوں کیا زباں سے
نہیں ہے مجھے کچھ دعا کا قرینہ

مرا نام بھی ہو غلاموں میں شامل
میں کہتا پھروں بس مدینہ مدینہ

پریشاں بہت ہوں یہانپر نبی جی
بلا لو مدینے کو میرا سفینہ

نہ جنت سے مطلب نہ حوروں سے مقصد
ہو مرنا مدینے میں، کعبہ میں جینا

بنوں خاکِ طیبہ کسی روز راجا
بقیعِ مبارک ہو میرا دفینہ
 

الف عین

لائبریرین
راجا۔۔
سب سے اچھا شعر جو ہے، وہ حمدیہ ہے، بطور نعت اس میں شرک کا شائبہ ہے
پتہ ہے تمہیں سب کہوں کیا زباں سے
نہیں ہے مجھے کچھ دعا کا قرینہ

اب ایک ایک کر کے

جبیں پر ہے کعبہ، نظر میں مدینہ
نہ ڈوبے گا میرا کبھی بھی سفینہ

اچھا مطلع ہے، ذرا دوسرا مصرع بدلنے کی ضرورت ہے
بھلا کیسے ڈوبے گا میرا سفینہ


سمٹ آئینگی منزلیں خود ہی ساری
ہو جائیں گے رستے پسینہ پسینہ
یہ رستے پسینہ پسینہ کس طرح ہوتے ہیں؟؟

مرا نام بھی ہو غلاموں میں شامل
میں کہتا پھروں بس مدینہ مدینہ

پریشاں بہت ہوں یہانپر نبی جی
بلا لو مدینے کو میرا سفینہ

نہ جنت سے مطلب نہ حوروں سے مقصد
ہو مرنا مدینے میں، کعبہ میں جینا
تینوں اشعار تکنیکی طور پر درست ہیں، لیکن کچھ سوال پیدا کرتے ہیں۔
1۔ کیا غلام مدینہ دینہ پکارتے پھرتے ہیں؟
2۔ کیا ہر وقت سفینے پر سوار رہتے ہو، اطلاع کے لئے عرض ہے کہ مدینے میں بندر گاہ نہیں ہے!!
3۔ جینے مرنے کا حور و جنت سے کیا تعلق؟

بنے خاکِ طیبہ کسی روز راجا
بقیعِ مبارک ہو میرا دفینہ

شعر خیال کے اعتبار سے اچھا ہے، لیکن الفاظ ساتھ نہیں دے رہے۔ خاک طیبہ کیا بنے؟ اس کا ذکر نہیں ہے۔ راجا کی جگہ مدفن کر دو۔ ضروری نہیں کہ مقطع کہو ہی۔
 

ایم اے راجا

محفلین
بہت شکریہ وارث صاحب۔
جیسا کہ اعجاز صاحب نے فرمایا کہ مندرجہ ذیل شعر حمدیہ ہے،

پتہ ہے تجھے سب کہوں کیا زباں سے
نہیں ہے مجھے کچھ دعا کا قرینہ

کیا نعت میں ایسا حمدیہ شعر ہونا تیکنیکی اعتبار سے درست ہے، یعنی نعت میں کوئی حمدیہ شعر؟
 

الف عین

لائبریرین
ہر جگہ یہ تو نہیں کہتے / لکھتے رہو گے کہ فلاں شعر حمدیہ ہے، ویسے کوئی اعتراض کی بات نہیں ہے. لیکن لوگوں کو غلط فہمی ممکن ہے کہ آں حضرت کو عالم الغیب سمجھ رہے ہیں.
 
Top