جان پہچان

اردو محفل کے دوستو اور ساتھیو۔۔۔۔۔۔۔۔!
شروع کرتے ہیں ایک نیا کھیل۔۔۔
جان پہچان
اس کھیل میں ہوگا یہ کہ آپ آخری تبصرہ کرنے والے کے بارے میں کچھ لکھیں گے۔۔۔۔ یعنی کہ اس کا تعارف کروائیں گے۔۔۔۔
جیسے اس وقت اس دھاگے پر میری تحریر ہے۔۔۔ اب اس کے بعد جو آئے گا تو وہ میرے بارے میں مختصر لکھے گا۔۔۔ اور اس کے بعد جو آئے گا، وہ اپنے سے پہلے والے کے بارے میں لکھے گا۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے امید ہے کہ بہت مزا آئے گا۔۔۔
کسی پر تبصرہ جتنا مختصر ہو، اتنا ہی بہتر ہے۔۔۔
اس کے علاوہ دل آزاری یا غلط الفاظ کے استعمال سے بھی احتیاط برتی جائے۔
کیا آپ تیار ہیں؟؟؟؟


شروع کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔!
 

شمشاد

لائبریرین
اب میں عمار کے متعلق کیا لکھوں، نام عمار ہے لیکن راہبر ان کی پہچان ہے۔ کراچی سے تعلق ہے بلکہ کراچی کے شمال سے تعلق رکھتے ہیں، 26 سو کے قریب پیغامات ارسال کر چکے ہیں۔ 23 فروری 2007 کو اردو محفل میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کی سالگرہ 29 مئی کو ہوتی ہے۔ باوثوق اور بے وثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ ابھی تک شادی کے بندھن میں نہیں بندھ سکے۔ اس کی وجہ مختلف حضرات مختلف بتاتے ہیں۔

عمار اتنا تعارف کافی ہے یا اور بھی کچھ لکھوں۔
 

فہیم

لائبریرین
شمشاد بھائی

اس محفل کے صفحہ اول کے رکن
ہر دلعزیز شخصیت
23 دسمبر 2005 کو محفل میں‌شمولیت اختیار کی
پوسٹس سب سے زیادہ 38600 سے اوپر
اوسط بھی سب سے زیادہ 50.31
ہنسنے ہنسنانے اور کھانے پینے کے شوقین
کبھی ان کا دیدار نصیب نہیں ہوا اس لیے چہرے کے متعلق کچھ نہیں‌ بتاسکتا


بس جی میرے خیال میں‌ ابھی یہی بہت ہے:)
 
ہنسنے بولنے والا۔۔۔۔۔۔۔۔!



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اففف۔۔۔۔۔۔ آپ لوگوں کے اتنے تفصیلی تعارف۔۔۔۔؟ کچھ بعد کے لیے بھی رکھ چھوڑیں۔۔۔۔ :lll:
 

سارہ خان

محفلین
اب شمشاد بھائی کے بارے میں کیا بتایا جائے ۔۔ آپ کو کون نہیں جانتا ۔۔۔ محفل کے ہر خاص و عام میں مقبول ہیں :)
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ کی اپنے ابو سے کبھی کبھار لڑائی بھی ہو جاتی ہے کہ وہ بار بار چائے کی فرمائش کرتے ہیں۔ اور اسے بار بار چائے بنانی پڑتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ ہیں شمشاد۔۔ اب ان کے بارے میں کیا کہا جائے۔ کچھ اسرار ہو تو کچھ اندازے بھی لگائے جائیں۔ بہت حد تک یہ بھی میری طرح کھلی کتاب ہیں۔ لوگوں کےہمدرد، ان کے بارے میں ہمہ وقت فکر مند۔ مبارکباد دینے میں پیش پیش۔ اور کچھ حد تک میری طرح چائے پینے میں بھی۔
تو ہو جائے شمشاد ایک چائے اس بات پر ساتھ ساتھ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی
نجیب الطرفین شاعر
حیدر آباد ہندوستان سے تعلق
اردو محفل کی نہایت شفیق ہستی
 

ماوراء

محفلین
نہایت ہی باتونی شخصیت۔


راہبر، اچھا آئیڈیا تھا۔ اب میں اس تھریڈ میں اپنے بارے میں سننے کے لیے آئی ہوں۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
بہانے بنانے میں ماہر۔
اگر آپ کو بہانے بنانے میں مشکل پیش آئے تو اس سے رجوع کریں۔
 
Top