جادو

کیا آٓپ جادو پر یقین رکھتے ہیں؟؟؟؟

  • ہاں

    Votes: 0 0.0%
  • کچھ کہنا مشکل ہے۔۔۔

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    57
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضوان

محفلین
اس دفعہ ابتدا ھی نفی سے ھے
جادو صرف ایک عشق کا جادو جو سر چڑھ کر بولتا ہے (کیا بولتا ہے اس کی وضاحت تو کوئی اور ہی کرے اب سب کام میں ہی کروں) اگر جادوگروں کا جادو چلتا تو باقیوں کے پلے کچھ چھوڑتے؟
 
دوست

محفلین
جادو برحق ہے مگر کرنے والا کافر۔
اللہ کے نبی حضرت محمد صلی‌اللہ علیہ وسلم پر جادوہوا یہ ثابت ہے۔اب اس کا اور ثبوت کیا مانگتے ہیں۔
 
یہاں پر جادو کی بات چلی تو میں نے اسے عمومی طور پر مزاق میں ہی لیا۔ مگر بات سنجیدہ ہوتی دکھائی دیتی ہے تو ایک سوال جس پر اکثر میں غور کرتا ہوں۔

کہ جادو کا اسلام سے پہلے کا وجود تو مان لیا، مگر جب نزول قرآن ہوا تو سورہ فلق کا نزول ملحوظ رہے کہ اللہ پاک فراتے ہیں کہ اے بندےکہو: قل اعوذ برب الفلق۔۔۔۔۔۔ من شرنفسات فی عقد۔
کہ بندے کہو کہ پناہ مانگتا ہوں آسمان کے رب کی۔۔۔۔ گانٹھوں پر پھونکنے والیوں کے شر سے۔

تو یہ آیات مبارکہ رب کےکہنے پر پڑھنے والے کی تو رب ضرور سنتا ہوگا۔ گویا آیاتِ رحمت ہوئیں رب الفلق کی طرف سے بندے کےلئے۔

سوال:
اسکے باوجود کیوں کر بندے پر جادو کا اثر ہوسکتا ہے جبکہ وہ رب الفلق کے کہنے پر اسی سے پناہ طلب کرچکا ہے؟
 
تیشہ

محفلین
میں نے یہ بھی دیکھا ہے :p :) پاکستان میں ہر دوسرے گھر میں ہوتا ہے۔ جن کے پاس کرنے کو کچھ نہ ہو ، اک دوسرے کے حسد میں، دشمنی میں ، اک دوجے کو نیچا دکھانے تباہ برباد کرنے میں لوگ کراواتے ہیں کالا جادو بھی۔ اور دوسری قسم کے بھی۔
 
زیک

مسافر
جادو میرے خیال سے تو نہیں ہے کیونکہ ہم کسی experiment سے اسے ثابت نہیں کر سکتے اور میں اس کو اتنا اہم نہیں سمجھتا کہ محض faith کی بنا کر جادو کو مان لوں۔
 
رضوان

محفلین
پاکستان میں تو ھوتا ہی جادو ھے :(
لاٹری ، پرائزبانڈ نمبر اور سماجی مسائل گھریلو مسائل سب جادو کے زور سے حل کئے جاتے ھیں تبھی تو ہن برس رہا ہے (عاملوں پیروں کے گھروں میں)
آج کل میں کوئی کاروبار جمانے کی سوچ رہا ہوں ہے کوئی شراکت پر راضی؟
 
الف عین

لائبریرین
دوست کی بات درست ہے۔ افتخار۔ سورہ فلق سے اللہ نے یہ مشورہ دیا ہے کہ اللہ کی پناہ مانگو اگر ایسا موقعہ ہو تو۔ یہ تم نے کیسے سمجھ لیا کہ اللہ نے سارے مسلمانوں کو ہمیشہ کے لئے محفوظ کر دہا ہے ہر شر سے؟؟
یا میں ہی تمھاری بات نہیں سمجھ سکا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
جادو ہے اور کرنے اور کروانے والا یا تو کافر ہے اور اگر مسلمان ہے تو داہرہ اسلام سے خارج ہونے کا قوی امکان ہے۔

جادو اللہ کے رسول :pbuh: پر بھی ہوا۔ جو ایک رسی میں گیارہ گانٹھیں لگا کر کیا گیا تھا۔ اس پر اللہ نے سورۃ الفلق اور سورۃ الناس نازل فرمائی تھیں۔ ان دونوں سورتوں کی کل گیارہ آیات ہیں۔ آپ :pbuh: ایک ایک آیت پڑھتے جاتے تھے اور ایک ایک گانٹھ کھولتے جاتے تھے۔
 
آب حیات

محفلین
شمشاد نے کہا:

بھائی صاحب میرا مقصد آپ پر نقطہ چینی کرنا نہیں، مگر یہ بتاتا چلوں کہ یہ روایت اگرچہ تفسیر کی کتابوں میں موجود ہے مگر ضعیف ہے، اسلئے اس کو پیش کرنے میں احتیاط برتنی چاہئیے۔
 
آب حیات

محفلین
زکریا نے کہا:
جادو میرے خیال سے تو نہیں ہے کیونکہ ہم کسی experiment سے اسے ثابت نہیں کر سکتے اور میں اس کو اتنا اہم نہیں سمجھتا کہ محض faith کی بنا کر جادو کو مان لوں۔
experiment سے تو ہم اور بہت کچھ بہی ثابت نہیں کر سکتے مثلا معجزہ۔ جادو کے حق میں ایک منطقی دلیل گالی گلوچ ہے، جب کسی کو گلی دی جاتی ہے تو اسکا reactionاکثر بہت بڑھ کر ہوتا ہے اور کبھی تو قتل بھی ہو جاتے ہیں اس بابت۔ گالی محض الفاظ سے زیادہ کچھ نہیں، یسی طرح جادو بھی الفاظ یا تحریر ہوتی ہے۔
 
زیک

مسافر
اب حیات نے کہا:

تو آپ سے یہ کس نے کہہ دیا کہ میں معجزوں پر یقین رکھتا ہوں؟

یہ گالی اور جادو کی مماثلت کچھ سمجھ میں نہیں آئی۔
 
الف نظامی

سریسد بھی معجزہ نہیں مانتا تھا، آپ بھی نہ مانیں۔
 
رضوان

محفلین
دوستو مادی دنیاوی باتوں کو دلیل و منطق سے ثابت کرو اور درمیاں میں مزہب کی ڈھال لا کر سوال کو غلط رنگ نہ دو- اگر کسی کا ذاتی تجربہ ہے تو خوب ورنہ میرا تجربہ اب تک یہی رہا ہے جہاں جادو منتر کی بات تھی اندرون خانہ کہانی دوسری نکلتی ہے۔ کیوں نہ عمرو عیار پر تحقیق کر کے شامل نصاب کیا جائے۔ ہیری پوٹر اگلا قدم ہوگا۔ سائنس میں جھک مارنے سے بہتر ہے کوئی شارٹ کٹ ڈھونڈا جائے۔ جھاڑ پھونک اور جادو کی جڑیں بیشک گہری ہیں لیکن ہیں ہوا میں۔
 
شمشاد

لائبریرین
محترم اراکین جادو ہے اور چونکہ قرآن میں اس کا ذکر ہے اس لیئے ہر مسلمان پر واجب ہے کہ اس پر یقین کرے۔

اور جہاں تک معجزے کا تعلق ہے تو اللہ تعالٰی نے مختلف انبیا کرام کو مختلف معجزے عطا فرمائے جن کا قرآن میں تفصیل سے ذکر موجود ہے۔

چونکہ نبوت کا سلسلہ حضرت محمد :pbuh: پر ختم ہو چکا ہے اس لیئے اللہ :a5: کیطرف سے معجزوں کا سلسہ بھی منقطہ ہو چکا ہے۔
 
آب حیات

محفلین
ذکریہ صاحب، حیرت ہے کہ آپ معجزوں کے موجود ہونے پر یقین نہیں رکھتے!
گالی والی مثال اسلئے دی ہے کہ واضح ہو کہ الفاظ کے مادی reaction کی مثالیں موجود ہیں اسلئے منطقی طور پر اس کو غلط نہیں کہا جا سکتا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top