جادو ؟؟؟؟ :)

ساجد

محفلین
مجھے تو پتہ بھی نہیں تھا کہ مجھ پر میرے رشتہ داروں نے جادو کر دیا تھا ۔ میرے کچھ خیر خواہوں نے اس طرف میری توجہ دلائی اور میں اتنا بدھو ثابت ہوا کہ کسی بنگالی باوا سے جادو کی کاٹ کروانے کی بجائے ٹیڑھی میڑھی انگریزی بولنے والے ڈاکٹروں کے پاس چلا گیا ۔ انہوں نے کچھ دن مشاہدہ کرنے کے بعد مجھے ماہر نفسیات کے پاس بھیج دیا ۔ اس ماہر نفسیات نے باتوں ہی باتوں میں مجھے غیر ضروری ذہنی دباؤ سے نپٹنے کے قابل بنا دیا۔ سخت قسم کا جادو دوائیوں اور مشورے سے ہی کٹ گیا ۔
یار لوگ تو بنگالی باوا کے پاس نہ جانے پر پہلے ہی سے مجھ سے ناراض ہیں ۔ اب اگر میں نے انہیں بتا دیا کہ میں نے ایک ماہر نفسیات سے علاج کروایا ہے تو یقین کریں کہ انہوں نے صاف کہہ دینا ہے کہ تجھ پر پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں ۔
-----------------؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
آخر کب تک ہم جسمانی امراض کو جادو اور ماہرین نفسیات کو پاگلوں کا ڈاکٹر سمجھتے رہیں گے :)
 

نایاب

لائبریرین
محترم ساجد بھائی
آپ کی تحریر پڑھتے ہی اپنے " زیر قبضہ موکلات " کو آپ کی جانب بھگایا ۔۔۔ اور آپ کے ذہنی دباؤ بارے معلومات حاصل کرنے کا حکم دیا ۔
پل جھپکتے ہی موکلات آپ کی ساری کیس ہسٹری سامنے لے آئے ۔ آپ پر " کالے یا چٹے " جادو کی بجائے انتہائی کلر فل " تعویز " دھاگوں کی صورت بندھے پائے گئے ۔ مزید تحقیق کے بعد علم ہوا کہ یہ دھاگے اکثر " چنریاؤں " میں سے لئے گئے ہیں ۔
ماہر نفسیات نے باتوں باتوں میں ان تمام کلر فل دھاگوں کو آپ کے سامنے سفید کر دیا ۔ اور آپ ماہر نفسیات کے مرید ہو گئے ۔
آپ کا کیس بہت توجہ کا متقاضی ہے ۔ اگر کوئی کالا چٹا بکرہ خریدنے کی پوزیشن میں ہوں تو اس کی قیمت بصورت نذرانہ پیش کرتے مجھ عامل کامل سے رابطہ فرمائیں ۔ تاکہ آپ کو " پاگل پن " کے فتوؤں سے بچایا جا سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

قیصرانی

لائبریرین
نامعلوم کو جاننے کی خواہش ہمارے اندر کم یا بالکل ہی ختم ہو چکی ہے۔ اس لئے ہر نامعلوم یا ہر نادیدہ چیز کو ہم ایک چھلاوہ سمجھ کر اس سے خوف کھاتے ہیں اور دور بھاگتے ہیں۔ میرا ذاتی کلیہ یہ ہے کہ جیسے ابن صفی نے اپنے ایک ناول "گیت اور خون" (مجموعے کا نام "لاوال" تھا) میں عمران کی زبانی کہلوایا تھا کہ

فریدہ: نہیں تم کہیں نہیں جاؤ گے
عمران: کیوں؟
فریدہ: تنہا مجھے ڈر لگے گا۔ دیکھو کتنا اندھیرا ہے
عمران: لالٹین ساتھ لے جاؤں گا۔ آپ فکر نہ کیجئے
فریدہ: یعنی میں اندھیرے میں رہ جاؤں گی؟
عمران: اندھیرے میں ڈر نہیں لگے گا
فریدہ: کیا بات ہوئی؟
عمران: اندھیرے میں کچھ سجھائی ہی نہیں دیتا پھر ڈر کس چیز سے لگے گا؟
فریدہ: پتہ نہیں کہاں کہاں کی منطق کھود لاتے ہو؟
 

تبسم

محفلین
افففففففف اتنا کیوں سوچ رہے ہیں اس پر آپ لوگ جومعنے اُن کے لئے جادو جو نا معنے اُن کے لئے کچھ نہیں ہے ہم کیوں دوسروں کو لے کر سوچیں جی ہم کو جو سمجھ آیا وہی سچ ہے کیوں دوسروں کی باتوں پر غور کرئیں ہم
 
مرگئے جادو کرنے والے ۔۔۔۔اب کسی کے پاس اتنا ٹائم کہاں کہ جادو کے لیئے کڑی تپسیا کرتا پھرے آج کل کا دور ریڈی میڈ ہے اگر کوئی جادو بازار سے تیار مل گیا تو ٹھیک ہے ورنہ جادو اور جادوگر قصہ پارینہ ہوگئے ہیں
 
Top