ثقافتی نمائش کے لئیے مواد درکا

میم نون

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلامُ علیکم

مجھے پاکستان کی ثقافتی نمائش کے لئیے اچھی کوالٹی کی تصاویر (اگر چند سطروں پر مبنی تعارف بھی ہو تو زیادہ بہتر ہے)، ویڈیوز اور ہر طرح کا مواد جو کہ نمائش کے لئیے استعمال کیا جا سکتا ہے درکار ہے۔

میں یہاں اٹلی میں ایسی ایک نمائش کے بارے میں سوچ رہا ہوں، تاکہ یہاں پر پاکستانی ثقافت کو پیش کیا جا سکے۔

میں نے پاکستان کی وزارت ثقافت کی اور چند دوسری حکومتی ویب سائیٹس بھی دیکھی ہیں لیکن وہاں سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔ نہ ہی کوئی تصویر ہے اور نہ ہی کسی بھی علاقے کا مکمل تعارف۔

امید ہے کہ آپ دوست اسمیں میری مدد فرمائیں گے۔

والسلام
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم
بہت شکریہ ناعمہ۔

کسی بھی پاکستانی تہذیب (سندھی ہو یا بلوچی، پختونی ہو یا سرائیکی، پنجابی ہو یا کشمیری وغیرہ) کی اچھی کوالٹی میں تصاویر چاہئیں، تاکہ اگر انھیں بڑے حجم میں چھپوائیں تو بھی صاف آئے۔
مختلف قومی و علاقائی تہواروں کی تصاویر بھی ہو سکتی ہیں، مقامی لباس اور سجاوٹ کے ساتھ۔
مقامی کھیلوں کی تصاویر بھی جیسے کبڈی، گولف، وغیرہ۔
پاکستان میں ہاتھ سے بنائے جانے والے مختلف سازو سامان کی ابتداء سے لیکر آخری مرخلے تک کی تصاویر بھی مناسب رہیں گی۔ یہاں پر مجھے درویش بھائی کی گڑ کی تیاری والی تصاویر یاد آتی ہیں جو کہ غالبا انھوں نے بی بی سی کی ویب سائیٹ سے لگائی تھیں، لیکن انکی کوالٹی اچھی نہیں تھی پر پھر بھی انھیں بھی دیکھوں گا۔


ان تصاویر کے ساتھ اگر انگلش میں انکا پس منظر اور تاریخی و ثقافتی حیثیت کے بارے میں معلومات بھی ہوں تو بھی بہت اچھا رہے گا۔

اسکے علاوہ ویڈیوز بھی ہو سکتی ہیں اور جو کچھ کسی کے ذہن میں آئے۔

جزاک اللہ خیر۔

والسلام
 

ساجد

محفلین
بندہ پرور ، یہ بتائیے کہ یہ نمائش کب شروع ہو رہی ہے تا کہ میں بھی اپنے ٹائم ٹیبل میں سے کچھ وقت نکالنے کی کوشش کر کے آپ کا ساتھ دے سکوں۔
 

میم نون

محفلین
ساجد بھائی، السلامُ علیکم

دیر سے جواب دینے کے لئیے معذرت۔

جی اس نمائش کا فوری طور پر انعقاد تو ممکن نہیں، ہو سکتا ہے اس میں ایک سال تک لگ جائے۔

اس سے پہلے ہم چھوٹے چھوٹے فنکشنز کرنے کی سوچ رہے ہیں، شائد اگلے ہی مہینے اپنے گاؤں میں پاکستانیوں کا والی بال کا ٹورنامنٹ کرائیں، اس کے بعد میں پاکستان چلا جاؤں گا انشاء اللہ، اور پھر اکتوبر میں ایک چھوٹے سے میلے میں پاکستانی خوراک کا سٹال لگایا جائے گا۔ اسکے علاوہ دوسری ایکٹیویٹیز بھی آرگنائز کرنے کا ارادہ ہے۔

اگر آپ اکتوبر کے دوسرے احتتام ہفتہ پر آنا چاہیں تو سو بسم اللہ، آپکی رہائش اور کھانے پینے کا سارہ بندوبست میرے ذمے، اس معاملے میں آپ مجھ سے ذاتی پیغام میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

والسلام
 
Top