تین تجاویز

۱- پیغام میں تصویر اپلوڈ کرنے کے لیے "تصویر شامل کریں" کا ایک بٹن ہو۔
۲- ایک ایم بی تک کی zip یا rar فائل کو اپلوڈ کرنے کے لیے پیغام میں ہی "فائل اپلوڈ کریں" کا بٹن۔
(یہ دونوں سہولتیں alqlm۔org پر میسر تھیں۔)
۳- اردو محفل کی موبائل سائٹ۔
میں نے اب تک اپنے سبھی پیغام اور جواب اپنے موبائل ہی سے دیے ہیں :) اور خالی وقت میں عموما فورم پر مطالعہ کرتا رہتا ہوں. موبائل سائٹ سے لازما آسانی ہوگی۔
نبیل الف عین شاکر القادری arifkarim
 
اراکین کی آسانی کے لیے ہم نے ہمیشہ چاہا کہ تصاویر سمیت دیگر فائلیں منسلک کرنے کی سہولت فراہم کرائی جائے اور زین فورو پر اپگریڈ کے بعد کچھ عرصہ تک یہ سہولت فعال رکھی گئی تھی لیکن لوگوں نے اس کا بے جا استعمال کرنا شروع کر دیا تھا اس لیے اسے غیر فعال کرنا پڑا۔ :) :) :)

ہمارا خیال ہے کہ اردو محفل موبائل پر درست کام کرتا ہے، الا یہ کہ فون نوکیا 3310 ہو۔ آپ کو اسے فون پر استعمال کرنے میں کیا مشکل درپیش ہے اور آپ کے پاس فون یا آپریٹنگ سسٹم اور براؤزر کون سا ہے؟ کہیں موبائل سائٹ سے آپ کی مراد موبائل اپلیکیشن تو نہیں؟ موبائل ایپلیکیشن نہ فراہم کرانے کے پیچھے جو اسباب ہین انھیں محفل میں کئی دفعہ بیان کیا جا چکا ہے۔ :) :) :)
 
میرے پاس اینڈرائڈ او ایس والا فون ہے اور میں uc browser استعمال کرتا ہوں۔
میرے خیال میں اردو ویب کی یہ سائٹ موبائل سائٹ نہیں ہے کیوں کہ وہ تو m. لگانے سے بھی کھل جاتی ہے مثلاﹰ www۔hamariweb۔com کی موبائل سائٹ m.hamariweb.com کے ایڈریس سے کھلتی ہے اور یہ اس سے کافی مختلف ہے کھلنے میں بھی وقت کم لیتی ہے۔ نیز ہر موبائل سائٹ کے نیچے مکمل یا ڈیسکٹاپ سائٹ کھولنے کا بھی اختیار رہتا ہے۔
یہ دیکھیں گوگل کی موبائل ویب سائٹ۔
Screenshot_2015_08_19_23_33_15.png
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
اراکین کی آسانی کے لیے ہم نے ہمیشہ چاہا کہ تصاویر سمیت دیگر فائلیں منسلک کرنے کی سہولت فراہم کرائی جائے اور زین فورو پر اپگریڈ کے بعد کچھ عرصہ تک یہ سہولت فعال رکھی گئی تھی لیکن لوگوں نے اس کا بے جا استعمال کرنا شروع کر دیا تھا اس لیے اسے غیر فعال کرنا پڑا۔ :) :) :)
سعود بھائی میری معلومات کے مطابق Postimage.org نامی سائٹ یہ سہولت دیتی ہے کہ کوئی بھی ان کے پلگ ان کے ذریعے اپنے فورم یا ویب سائٹ پر تصاویر اپلوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرسکتا ہے۔ اگر اردو محفل پر اس ذریعے سے تصاویر اپلوڈ کرنے کی سہولت فراہم کردی جائے تو اردو محفل کے اپنے سرور پر بوجھ بھی نہیں بنے گا اور تصاویر منسلک کرنا بھی آسان ہوجائے گا۔
کیا خیال ہے :)
 
تجمل حسین

محفلین
میرے خیال میں اردو ویب کی یہ سائٹ موبائل سائٹ نہیں ہے کیوں کہ وہ تو m. لگانے سے بھی کھل جاتی ہے مثلاﹰ www۔hamariweb۔com کی موبائل سائٹ m.hamariweb.com کے ایڈریس سے کھلتی ہے اور یہ اس سے کافی مختلف ہے کھلنے میں بھی وقت کم لیتی ہے۔ نیز ہر موبائل سائٹ کے نیچے مکمل یا ڈیسکٹاپ سائٹ کھولنے کا بھی اختیار رہتا ہے۔
ناظم رضا صاحب! ہر ویب سائٹ اپنی سیٹنگز ہوتی ہیں۔ کچھ ویب سائٹس آپ کے کہنے مطابق سب ڈومین پہ موبائل ورژن میں ہوسٹ کی جاتی ہیں اور کچھ ویب سائٹس میں اصل سائٹ میں ہی تقریباََ ہر طرح کی سکرین ریزولیوشن کی مطابقت رکھی جاتی ہے۔ ایسی سائٹس کو جس ڈیوائس میں کھولا جائے یہ اسی کے مطابق خود کو ڈھال لیتی ہیں۔ انہی میں سے ایک اردو ویب ہے۔ اسی خصوصیت کی وجہ سے اردو ویب کا الگ سے کوئی موبائل ورژن نہیں بنایا گیا۔
امید ہے وضاحت ہوگئی ہوگی۔ :)
 
arifkarim

معطل

ارود ویب زین فورو کی وجہ سے ڈائنیمک ہے۔ زین فورو کے ہر فورم میں یہی فیچرز ہیں۔
 
Top