تیسری جنگ عظیم

راشد احمد

محفلین
مریکی سائنسدان آئن سٹائن جس نے امریکہ کے ایٹمی پروگرام پر کام کیا. دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی نے ان سے پوچھا کہ جناب! تیسری جنگ عظیم کیسے ہو گی؟

تو آئن سٹائن نے جواب دیا کہ تیسری جنگ عظیم کا مجھے پتہ نہیں لیکن چوتھی جنگ عظیم تلواروں اور ڈنڈوں سے ہوگی.

آئن سٹائن کے اس جواب میں ایک بہت بڑی بات پوشیدہ ہے کہ شاید وہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ تیسری جنگ عظیم بہت بڑی تباہی لائے گی. جس میں دنیا کے ایٹم بم رکھنے والے ممالک ایٹم بم کا استعمال کر سکتے ہیں آور یہی ایٹمی ہتھیار کئی ملکوں کا جغرافیہ بگاڑنے کا موجب بن سکتی ہے. آپ کل ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک میں امریکہ، برطانیہ، روس، چین، پاکستان، انڈیا، شمالی کوریا، ایران، اسرائیل قابل ذکر ہیں جبکہ کئی ممالک اس کے حصول کے لئے تگ و دو کر رہے ہیں.

آج کل امریکہ نے عراق، افغانستان پر جنگ مسلط کی ہے جس میں اس نے اپنے ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا ہوا ہے جبکہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کے لئے کوئی بہانہ تلاش کر رہا ہے. دوسری طرف انڈیا پاکستان کو کھلم کھلا جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے. تیسری طرف امریکہ چین کے لئے سازش کررہا ہے. جبکہ روس کے امریکہ پاکستان کی مدد سے مجاہدین تیار کرکے اس کے ٹکرے ٹکرے کر چکا ہے. امریکہ کی نظر اب ایران کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، چین، پاکستان پر بھی ہے اور وہ شاید اس مقصد کے لئے انڈیا کے ساتھ مل کر کوئی سازش تیار کرے. اگر خدانخواستہ اس نے پاکستان اور انڈیا کو لڑوا دیا تو ایک جنگ چھڑنے کا خطرہ ہے جس کی زہ میں پاکستان، ایران، اسرائیل، چین وغیرہ آ سکتے ہیں جس نے ایک بہت بڑی جنگ چھڑنے کا خطرہ ہے. جو خدانخواستہ دوسری جنگ عظیم سے بڑی تباہی لا سکتی ہے. اور خود امریکہ کو ابھی اس جنگ کی بھاری قیمت چکانا پڑجائے گی.

امریکہ اس سے پہلے جاپان کے دوشہروں ہیروشیما، ناگاساکی پر دوسری جنگ عظیم میں ایٹمی ہتھیار استعمال کر چکا ہے جس سے لاکھوں افراد ہلاک اور معذور ہو چکے ہیں.

اب کی جنگ نہ رکنے والی جنگ ہوسکتی ہے کیونکہ اس جنگ میں متاثر ہونے والے تمام ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اگر کوئی ملک جنگ ہاررہا ہوگا تو ایٹمی ہتھیار کا استعمال کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا. جو بہت بڑی تباہی کا موجب بنے گا. ایٹمی ہتھیاروں کو کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ ان کے سامنے کون ہے وہ تو صرف تباہی پھیلاتے ہیں. امن قائم نہیں کرتے.

آو دعا کریں کہ اللہ تعالٰی ہمیں جنگ کی آفات سے بچائے رکھے کیونکہ جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں. صرف بگاڑ پیدا کرتی ہیں.
 
Top