اجتماعی انٹرویو تیسرا سوال

damsel

معطل
میں جو اپنے آپ کو بہت پرفیکٹ اور :cool: سمجھتی ہوں
اس عادت سے۔ ۔ ۔ ۔ ۔حالانکہ میں ایسا سمجھتی نہین ہوں میں تو شاید سچی میں ایسی ہی ہوں:grin:
 

خرم

محفلین
اگر ہماری بیگم سے پوچھیں‌تو ایک لمبی لسٹ ہے۔ لیکن سب سے بڑا اعتراض شائد یہی ہے کہ میں تنہائی پسند ہوں۔
 

تعبیر

محفلین
مجھے صفائی کا خبط ہے اور ہر چیز کو قرینے اور ترتیب سے رکھنے کا بھی۔ اگر گھر والے ایسا نہ کریں تو انھیں لیکچر سننا پڑتا ہے جس سے وہ چڑ جاتے ہیں
 

دوست

محفلین
بہت زیادہ سوشل نہیں ہوں۔ بس ہر وقت گھر میں ہی پڑا رہتا ہوں دوستوں کو بھی چڑ ہوجاتی ہے کہ ایس ایم ایس کا بھی جواب نہیں دیتا۔
 
ویسے تو ایک طویل فہرست ہے لیکن سرفہرست شاید دو عادات۔۔۔ اول، چوبیس گھنٹے موبائل فون اور کمپیوٹر۔۔۔ دوم، لاپرواہی
 

تعبیر

محفلین

اب اتنے زززززززززززززززززززززمانے کے بعد کسی بات کا جواب دینگے تو یہی ہونا ہے :rolleyes: وہ بھی صرف دو لفظ :rolleyes:
پھر پوچھوں گی کہ نکاح کے ٹائم ہان کہنے میں کتنا وقت لگایا تھا :confused: اور ہان نکاح کے وقت تو تین بار بولتے ہیں جبکہ آپ صرف دو لفظ بولتے ہیں تو تیسرے کا کیا کیا :confused:
 

زیک

مسافر
اب اتنے زززززززززززززززززززززمانے کے بعد کسی بات کا جواب دینگے تو یہی ہونا ہے :rolleyes:

نیا سوال پوسٹ کر رہا تھا تو سوچا پچھلے سوال دیکھ لوں۔ کئی نکلے جن کے جواب نہ دیئے تھے۔

وہ بھی صرف دو لفظ :rolleyes:
پھر پوچھوں گی کہ نکاح کے ٹائم ہان کہنے میں کتنا وقت لگایا تھا :confused: اور ہان نکاح کے وقت تو تین بار بولتے ہیں جبکہ آپ صرف دو لفظ بولتے ہیں تو تیسرے کا کیا کیا :confused:

میں نے تو نکاح کے دو بول سنا تھا۔ :confused:

ویسے تیسری دفعہ کے سوال کے وقت جی کر رہا تھا کہ مولوی کو ایک چپت لگاؤں کہ سوال کے لئے اتنی لمبی تمہید کی کیا ضرورت ہے۔

کیا وقت یاد کرا دیا!!!
 

پپو

محفلین
میں جب کسی سے ناراض ہوتا ہوں تو صرف اس کے ساتھ ہر طرح کا قطعہ تعلق کر لیتا ہوں میری اس عادت سے بھی کئی لوگ ناراض ہوتے ہیں
 

ابو کاشان

محفلین
مجھے خود اپنی بھول جانے کی عادت سے، کئی اہم دستاویزات انتہائی محفوظ جگہ رکھ دیں اور بھول گیا۔ اب ڈھونڈو تو مانوں والا حساب ہو جاتا ہے۔
باقی میرے غصّے سے ہر کسی کو سخت چڑ ہے۔ (ویسے یہ تو مجھے خود بھی ہے۔)
 
Top