تیز رفتار نیٹ

آج ہمارے آئی ایس پی آر نے جو کہ ٹیلی کام اطالیہ ہے ہمارےہاں ایک نیا سسٹم انسٹال کردیا ہے جسکے بعد اب نیٹ سپیڈ 54م ب پ س ہو گئی ہے اور ساتھ ہی ہم ٹی وی سے بھی میل بھیج سکتے اور موصول کرسکتے ہیں۔ مزید سکائی ٹی وی بھی بعذریہ نیٹ لائین ( فون کنیکشن جو ایک ہی موڈیم کے ساتھ ہے) دیکھ سکتے ہیں اس وقت کوئی 20 کے قریب مفت چینل ہیں اور مذید آمد متوقع ہے، انکا وعدہ ہے کہ 6 ماہ تک آپ کو مفت سروس فراہم کی جائے گی اور اس دوران سروس کو مزید بہتر بنا دیا جائے گا۔
بعد میں معلوم ہوا کہ یہ سروس ابھی تجرباتی بنیاد پر ہے
 
پوسٹ کرنے کی اسپیڈ

تو ہم یہ سمجھیں کہ اس سے آپ کی پوسٹ کرنے کی اسپیڈ بھی پہلے جیسی تیز ہوجائے گی؟ ادھر کچھ عرصے سے تو آپ خال خال ہی نظر آیا کرتے ہیں۔
 
بھائیو اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے، بس ایسا ہی کچھ احوال ہے۔ عدیم الفرصتی ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں‌ رہی۔ آج کی روٹین سن لیں اور پھر بتائیں۔ صبح 8 سے 9 بجے تک اسکول میں تھا اور پھر ابھی گھر پہنچا ہوں اور 10۔30 پر نکل رہا ہوں۔ واپسی ہوگی ایک بجے کے قریب۔ پھر شام 3 سے پانچ بجے تک کلینک جانا ہے اور پھر پانچ سے آٹھ تعلیم، ٹورازم، پھر ساڑے آٹھ سے ساڑے دس اٹالین پڑھانے شام کے اسکول میں جاؤں گا گیارہ بجے واپسی ہوگی اور کتنا ٹایم نیٹ کےلئے نکلے گا وہی ایک ادھ گھنٹا۔
اصل اس سارے قضئے کی جڑ ہے میری روٹین کا خراب ہونا۔ امید ہے کہ اگلے ایک دو ہفتوں میں کچھ ترتیب ہو جائے گی ۔
 
Top