فیض تیرے غم کو جاں کی تلاش تھی تیرے جاں نثار چلے گئے

نور وجدان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 3, 2015

  1. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,321
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    ترے غم کو جاں کی تلاش تھی ترے جاں نثار چلے گئے
    تری رہ میں کرتے تھے سر طلب، سرِ رہگزار چلے گئے

    تری کج ادائی سے ہار کے شبِ اِنتظار چلی گئی
    مرے ضبطِ حال سے رُوٹھ کر میرے غمگسار چلے گئے

    نہ سوالِ وصل، نہ عرضِ غم، نہ حکائتیں نہ شکائتیں
    ترے عہد میں دلِ زار کے سبھی اِختیار چلے گئے

    نہ رہا جنونِ رُخِ وفا، یہ رَسَن یہ دار کرو گے کیا
    جنہیں جرمِ عشق پہ ناز تھا وہ گناہگار چلے گئے

    یہ ہمیں تھے جن کے لباس پر سرِ رہ سیاہی لکھی گئی
    یہی داغ تھے جو سجا کے ہم سرِ بزمِ یار چلے گئے

    فيض احمد فيضؔ
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏اپریل 12, 2018
    • زبردست زبردست × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. آوازِ دوست

    آوازِ دوست محفلین

    مراسلے:
    1,900
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    واہ ! فیض صاحب کی کیا بات ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت زبردست انتخاب ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. آوازِ دوست

    آوازِ دوست محفلین

    مراسلے:
    1,900
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    [​IMG] فیض کی ایک لازوال غزل ہماری طرف سے بھی :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. آوازِ دوست

    آوازِ دوست محفلین

    مراسلے:
    1,900
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش، دِل ریزہ ریزہ گنوا دِیا
    جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو تنِ داغ داغ لُٹا دِیا

    میرے چارہ گر کو نوید ہو صفِ دُشمناں کو خبر کرو
    جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چُکا دیا

    کرو کج جبیں پر سرِ کفن، میرے قاتلوں کو گُماں نہ ہو
    کہ غرورِ عشق کا بانکپن پسِ مرگ ہم نے بھُلا دیا

    اُدھر ایک حرف کہ کُشتنی، یہاں لاکھ عُذر تھا گُفتنی
    جو کہا تو سُن کے اُڑا دِیا، جو لِکھا تو پڑھ کے مِٹا دِیا

    جو رُکے تو کوہِ گراں تھے ہم، جوچلے تو جاں سے گُزر گئے
    رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھےیادگار بنا دیا

    فیض
     
    • زبردست زبردست × 2
  6. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,321
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    محفل سجادی ۔۔۔ یا لگادی ۔۔۔ یہ میری پسندیدہ ہے ۔۔بہت
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    نہ رہا جنونِ رخِ وفا یہ رسن یہ دار کرو گے کیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. ابو ہاشم

    ابو ہاشم محفلین

    مراسلے:
    800
    واہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    8,436
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    نشاندھی کا شکریہ۔ تدوین کردی گئی ہے۔
     
    • نا پسندیدہ نا پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر