تیری قربتیں بھی سراب ہیں ، یہ بھلا ہوا جو ملیں نہیں

ظفری

لائبریرین

تیری دوریاں بھی عذاب ہیں میری دشتِ جاں سے ٹلیں نہیں

کسی آگ نے وہ دھواں دیا ، مجھے دیکھنے بھی کہاں دیا
وہ مسافتوں کا جہاں دیا ، کہیں راستہ ہے کہیں نہیں

مجھے زندگی وہ دیا لگے ، کہ ابھی بجھے جو ہوا لگے
کبھی کیا لگے ، کبھی کیا لگے ، کسی زاوئیے پہ یقیں نہیں

کہ شکستہ پا میں رکوں کہاں، یہ ہے فاصلوں کا نیا جہاں
ہے اگر زمیں نہیں آسماں ، ہے جو آسماں تو زمیں نہیں

پس چشمِ نم وہ ضرور ہے، میرا دل جفاؤں سے چور ہے
میری منزلوں کا قصور ہے، تیرے راستوں سے ملیں نہیں
 
عمر سیف

محفلین

بہت خوب ۔۔۔
 
سارہ خان

:clapp::clapp:
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی اگر صاحب کلام کا نام بھی لکھ دیا کریں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
واہ ظفری صاحب کلام تو بہت اچھا ہے لیکن
تجھ سے تو کچھ کلام نہیں‌ لیکن اے ندیم
میرا سلام کہیو اگر نامہ بر ملے
چونکہ آپ نے شاعر کا نام نہیں‌لکھا اس لیے یہ داد براہِ راست شاعر تک پہنچا دیجئے گا - شکریہ! :)
 
Top