بہادر شاہ ظفر تھے کل جو اپنے گھر میں مہمان وہ کہاں ہیں

شمشاد

لائبریرین
تھے کل جو اپنے گھر میں مہمان وہ کہاں ہیں
جو کھو گئے ہیں یارب اوسان وہ کہاں ہیں

آنکھوں میں روتے روتے نم بھی نہیں ہے اب تو
تھے موجزن جو پہلے طوفان وہ کہاں ہیں

کچھ اور ڈھب کے اب تو ہم لوگ دیکھتے ہیں
پہلے جو اے ظفرؔ تھے انسان وہ کہاں ہیں
(بہادر شاہ ظفر)
 
یہ اشعار کچھ ایسے تو نہیں اصل میں۔ ۔ بس دل میں خیال آرہا ہے۔ کہیں دیکھا نہیں ہے۔
تھے کل جو اپنے گھر میں مہمان وہ کہاں ہیں
کے بجائے
تھے کل جو اپنے گھر میں وہ مہمان کہاں ہیں
اور باقی بھی ایسے ہی؟
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تو اساتذہ کرام ہی بتا سکتے ہیں۔
اب بہادر شاہ ظفر تو اس کو تبدیل کرنے سے رہے۔
 
سید زبیر

محفلین
لا جواب انتخاب ، بہت عمدہ
آنکھوں میں روتے روتے نم بھی نہیں ہے اب تو
تھے موجزن جو پہلے طوفان وہ کہاں ہیں
 
یہ تو اساتذہ کرام ہی بتا سکتے ہیں۔
اب بہادر شاہ ظفر تو اس کو تبدیل کرنے سے رہے۔
کافی غور کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ الفاظ کی یہی ترتیب زیادہ بہتر ہے
تھے کل جو اپنے گھر میں مہمان وہ کہاں ہیں
کیونکہ اس میں بے بسی اور تکلیف کا اظہار زیادہ لگ رہا ہے۔
:)
 
Top