تھوڑی سی ہیلپ!!!!!!!!!!!

دوست

محفلین
آداب
آخر ہم بھی دیسی طریقہ لڑا کر جان ہی گئے کہ ٹمپلیٹ میں رد و بدل کیے بغیر کس طرح فونٹ تبدیل کر نا ہے۔
http://shakirkablog.blogspot.com/
ملاحظہ کیجیے۔ ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر سے کوڈ اٹھا کر بلاگر کے ایڈٹ ایچ ٹی ایم ایل میں پیسٹ کر دیا۔
کیسا :wink:
مگر ایک مسئلہ ہے اگر آپ نے اوپر دیا ربط کھولا ہے تو اردو نسخ میں نظر آنے والی پوسٹ کی سیٹنگ کچھ ٹھیک نہیں لگتا ہے صفحہ کم پڑرہا ہے اور لائینیں ٹوٹ رہی ہیں۔ مزہ نہیں آیا۔
کوئی دوست اتنا بتا دے کے اس کے لیے کیا کروں۔ میرے خیال میں عبارت والے حصے کی چوڑائی کم ہے اس کو زیادہ کرنے کے لیے ٹیمپلیٹ کے کس حصے میں تبدیلی کر نا ہوگی اور مہربانی کر کے کوڈ بھی بتا دیجیے۔
اللہ حافظ
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
بہت خوب محترم۔اچھی کوشش ہے۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔آمین
اصل میں مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ آپ اس سلسلے میں پریشان ہیں۔یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔آپ میرے نییچے دئیے ہوئے کوڈ استمال کریں آپ کو ٹمپلیٹ میں تبدیلی کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

کوڈ:
<font face="Urdu Naskh Asiatype"><div style="text-align: right"><font size =3><span>یہاں اپنی تحریر لکھیں</span></font></div> </font>

فونٹ سائز کو اپنی مرضی سے چھوٹا بڑا کر لیا کریں

خوش رہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، اگرچہ فونٹ ٹیگز استعمال کرکے بھی کام چلایا جا سکتا ہے لیکن یہ ذرا فرسودہ طریقہ ہے۔ بہتر یہی ہے کہ CSS استعمال کی جائے۔ سی ایس ایس استعمال کرنا بھی کوئی خاص مشکل نہیں ہے۔ مثال کے طور پر میرے بلاگ کی ٹمپلیٹ میں یہ ایک کلاس موجود ہے:

.
کوڈ:
post {
  margin:.3em 0 25px;
  padding:0 13px;
  border:1px dotted #bbb;
  border-width:1px 0;
  font-family: Nafees Web Naskh, Tahoma, Microsoft Sans Serif; text-align:right;
  }
اب جب میں نے کوئی پوسٹ کرنا ہوتی ہے تو اوپر والی کلاس کا اس طریقے سے استعمال کرتا ہوں:

کوڈ:
<span class=Post dir=rtl lang=ur>
میری تحریر
</span
اسی طریقے سے آپ مختلف فونٹس پر مبنی سٹائلز ڈکلئیر کرکے انہیں حسب منشا زیر استعمال لا سکتے ہیں۔ کچھ عرصے سے بلاگنگ سے متعلقہ کئی سوالات سامنے آئے ہیں۔ اس کے لیے بھی ایک ٹیوٹوریل کی ضرورت معلوم ہوتی ہے۔ دیکھتے ہیں کون نیک آدمی اس کام کے لیے اپنا وقت صرف کرتا ہے۔ :p
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔ تو نبیل بھائی میں اس کو اپنے ٹیمپلیٹ میں پیسٹ کر دوں پھر اس کو استعمال کرنے کا کوڈ جو آپ نے نیچے دیا ہے استعمال کرتے ہوئے اپنی تحریریں لکھتا رہوں۔
اس کو کہیں بھی پیسٹ کر دوں نا ٹیپملیٹ میں۔
بنیادی اکائی کلاس ہی ہوتی ہے میرا خیال ہے تو اسے ذرا درمیان میں کرکے جہاں کوئی دوسری کلاس ختم ہو رہی ہوگی پیسٹ کر دیتا ہوں۔ اگر میں غلط ہوں تو تصحیح کر دیجیے گا۔
ماشاء اللہ پردیسی بھائی نے تو اخیر ہی کردی۔ صرف ایک چھوٹا سا کوڈ دیا ہے۔
سچ کہتے ہیں سو سنار کی ایک لوہار کی :lol:
ویسے ابھی میں نے انھیں چیک نہیں کیا فرصت ملی تو دیکھتا ہو دونوں کوڈ اپلائی کر کے پھر فیصلہ کروں گا کہ بہتر کونسا ہے۔
 

دوست

محفلین
لیں جی میں نے پردیسی بھائی کا کوڈ اپلائی کر کے دیکھا ہے۔ اور میں اس میں حق بجانب ہوں کہ “یوریکا،یوریکا“ کا نعرہ لگاتا بھاگ نکلوں ۔ مگر صاحبوں کچھ لوگوں کے خیال کے مطابق میں عقل مند ہوں اس لیے ایسا نہیں کر سکتا ۔
تو بات اصل میں یہ ہے کہ نبیل بھائی کے دیے گئے کوڈ کی اپن کو سمجھ نہیں آرہی کہ کہاں پیسٹ کیا جائے یاد رہے کلاس والا کوڈ۔ ٹیمپلیٹ کے آخر میں مجھے کلاس کی دو سرخیاں نظر تو آئی ہیں مگر میں نے سوچا پوچھ لینا اچھا ہے۔ تو نبیل بھائی آپ مہربانی فرما کر ایک نظر بلاگر کے کسی ٹیمپلیٹ پر ڈالیں اور اپنی ماہرانہ رائے دیں کہ کوڈ کو کتھے کر کے پیسٹ کیا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، آپ تھوڑا سا انتظار کر لیں تو قدیر میاں آپ کی مدد کو آ جائیں گے۔ وہ کئی اردو بلاگرز کے بلاگ شروع کروا چکے ہیں۔ ایک مرتبہ آپ کے بلاگ کی ٹمپلیٹ ایڈجسٹ ہوجائے تو اس کے بعد خود سے فونٹ ٹیگ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اگر قدیر کے پاس وقت نہ ہوا تو ہم بھی آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔ :p
 

دوست

محفلین
آداب
میں نے سنجیدگی سے فیصلہ فرما لیا ہے کہ ایچ ٹی ایم ایل سیکھ لوں۔ ورنہ یوں کام نہیں بنے گا۔ ذرا عید کی چھٹیاں ختم ہو جائیں تو ایچ ٹی ایم ایل کی کتاب خرید لوں ۔
فیر دیکھنا میری پھرتیاں
فی الحال تو میری مدد فرمائیے۔قدیر بھائی ہم آُپ کے منتظر ہیں۔
 

زیک

مسافر
دوست نے کہا:
آداب
میں نے سنجیدگی سے فیصلہ فرما لیا ہے کہ ایچ ٹی ایم ایل سیکھ لوں۔ ورنہ یوں کام نہیں بنے گا۔ ذرا عید کی چھٹیاں ختم ہو جائیں تو ایچ ٹی ایم ایل کی کتاب خرید لوں ۔
فیر دیکھنا میری پھرتیاں
فی الحال تو میری مدد فرمائیے۔قدیر بھائی ہم آُپ کے منتظر ہیں۔

قدیر کے بلاگ کے مطابق قدیر تو کچھ عرصہ کے لئے غائب ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر کو واپس آنے دیں، اس کی تو میں اچھی طرح خبر لوں گا۔ شاکر آپ ایک دو روز انتظار کرلیں۔ میں کوشش کروں گا کہ آپ کے بلاگ کی ٹمپلیٹ میں مناسب ردوبدل کردوں۔
والسلام
 

دوست

محفلین
نبیل بھائی کوئی بات نہیں میں انتظار فرما لیتا ہوں۔
اور جناب راجہ افتخار صاحب سے ایک بات پوچھنا ہے انھوں نے اپنے بلاگ پر اردو میں سرخیاں دے رکھی ہیں یعنیArchivesکی جگہ ترتیب لکھا ہے۔ ذرا بتایے کس فونٹ میں یہ کام کیا ہے میرے بلاگ پر تو نہیں ہو سکا عجیب سے حرف دکھاتا ہے اگر ایسا کروں تو۔
 
Top