حفیظ تائب تُو جان بیاں ، جان غزل ، جان قصیدہ ... حفیظ تائب

الشفاء

لائبریرین
۔
خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ
کس منہ سے بیاں ہوں ترے اوصاف حمیدہ
۔
تجھ سا کوئی آیا ہے ، نہ آئے گا جہاں میں
دیتا ہے گواہی یہی ، عالم کا جریدہ۔۔۔
۔
اے ہادئ برحق تیری ہر بات ہے سچی
دیدہ سے بھی بڑھ کر ہے ترے لب سے شنیدہ
۔
اے رحمت عالم تیری یادوں کی بدولت
کس درجہ سکوں میں ہے مرا قلب تپیدہ
۔
خیرات مجھے اپنی محبت کی عطا کر
آیا ہوں ترے در پہ بہ دامان دریدہ
۔
تو روح زمن ، روح چمن ، روح بہاراں
تو جان بیاں ، جان غزل ، جان قصیدہ
۔
یوں دور ہوں تائب میں حریم نبوی سے
صحرا میں ہو جس طرح کوئی شاخ بریدہ
۔۔۔۔۔
محترم حفیظ تائب
 

جنید اقبال

محفلین
اے رحمت عالم تیری یادوں کی بدولت
کس درجہ سکوں میں ہے مرا قلب تپیدہ
۔
خیرات مجھے اپنی محبت کی عطا کر
آیا ہوں ترے در پہ بہ دامان دریدہ

بہت خوب
 
یہ نعت شریف جب بھی پڑھی جاتی ہے ماحول اور احساسات ایک دم تبدیل ہوجاتے ہیں۔۔۔۔محفل نعت خوانی سننے والے یہ بات بخوبی محسوس کرسکتے ہیں۔
 

الشفاء

لائبریرین
یہ نعت شریف جب بھی پڑھی جاتی ہے ماحول اور احساسات ایک دم تبدیل ہوجاتے ہیں۔۔۔ ۔محفل نعت خوانی سننے والے یہ بات بخوبی محسوس کرسکتے ہیں۔

جی۔ بجا فرمایا آپ نے۔۔۔ حفیظ تائب کا یہ کلام اور اعلٰحضرت کا کلام ' ان کی مہک نے دل کے غنچے کھلا دئے ہیں ' محافل میں سکینہ اتار دیتے ہیں۔۔۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
لاجواب انتخاب، بہت بہت شکریہ۔
حفیظ تائب کی ایک ایک نعت، ایک ایک شعر، ایک ایک مصرع سیدھا دل سے جا کے ٹکراتا ہے۔
نعتیہ شاعری میں میری نظر میں حفیظ تائب کا کوئی جواب نہیں ہے۔
اللہ پاک حفیظ تائب مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین!
 

الشفاء

لائبریرین
لاجواب انتخاب، بہت بہت شکریہ۔
حفیظ تائب کی ایک ایک نعت، ایک ایک شعر، ایک ایک مصرع سیدھا دل سے جا کے ٹکراتا ہے۔
نعتیہ شاعری میں میری نظر میں حفیظ تائب کا کوئی جواب نہیں ہے۔
اللہ پاک حفیظ تائب مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین!

آمین۔ بہت بہت شکریہ بلال بھائی۔۔۔

اللہ عزوجل آپ کو خوش رکھے۔۔۔
 

Saadullah Husami

محفلین
۔
بہت خوب
تجھ سا کوئی آیا ہے ، نہ آئے گا جہاں میں
دیتا ہے گواہی یہی ، عالم کا جریدہ۔۔۔
حفیظ تائب صاحب کا کلام بڑا پر اثر ہے ۔

نبی کی مدح گوئ میں زباں بہتر بناتا ہوں
ہوں باسی ارض کا ، جنت میں لیکن گھر بناتا ہوں

۔
 

سید زبیر

محفلین
یوں دور ہوں تائب میں حریم نبوی سے
صحرا میں ہو جس طرح کوئی شاخ بریدہ
سبحان اللہ ۔۔۔۔ بہت خوب ۔۔ جزاک اللہ
 

جنید اقبال

محفلین
۔
خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ
کس منہ سے بیاں ہوں ترے اوصاف حمیدہ
۔
تجھ سا کوئی آیا ہے ، نہ آئے گا جہاں میں
دیتا ہے گواہی یہی ، عالم کا جریدہ۔۔۔
۔
اے ہادئ برحق تیری ہر بات ہے سچی
دیدہ سے بھی بڑھ کر ہے ترے لب سے شنیدہ
۔
اے رحمت عالم تیری یادوں کی بدولت

کس درجہ سکوں میں ہے مرا قلب تپیدہ
۔
خیرات مجھے اپنی محبت کی عطا کر
آیا ہوں ترے در پہ بہ دامان دریدہ
۔
تو روح زمن ، روح چمن ، روح بہاراں
تو جان بیاں ، جان غزل ، جان قصیدہ
۔
یوں دور ہوں تائب میں حریم نبوی سے
صحرا میں ہو جس طرح کوئی شاخ بریدہ
۔۔۔ ۔۔
محترم حفیظ تائب
بہت عمدہ انتخاب
 

مہ جبین

محفلین
تو روح زمن ، روح چمن ، روح بہاراں
تو جان بیاں ، جان غزل ، جان قصیدہ
بہت خوب اور عمدہ نعتیہ کلام کا انتخاب ہے
سبحان اللہ
جزاک اللہ بھائی الشفاء
 

Saadullah Husami

محفلین
حفیظ تائب صاحب کا کلام واقعی بڑا عمدہ اور مفید ہے ، کہ جس کے ذریعہ ہم رحمت عالم کے صحیح مقام کا اعتراف کر سکیں ۔

اے رحمت عالم تیری یادوں کی بدولت

کس درجہ سکوں میں ہے مرا قلب تپیدہ
 
Top