ساحر تنگ آ چکے ہیں کشمکشِ زندگی سے ہم - ساحر لدھیانوی

فرخ منظور

لائبریرین
تنگ آ چکے ہیں کشمکشِ زندگی سے ہم
ٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں‌ بے دلی سے ہم

مایوسیء ماآلِ محبت نہ پوچھئے
اپنوں سے پیش آئے ہیں‌بیگانگی سے ہم

لو آج ہم نے توڑ دیا رشتہء امید
لو اب کبھی گلہ نہ کریں گے کسی سے ہم

ابھریں گے ایک بار ابھی دل کے ولولے
گودب گئے ہیں بارِ غمِ زندگی سے ہم

گر زندگی میں مل گئے پھر اتفاق سے
پوچھیں گے اپنا حال تری بے بسی سے ہم

اللہ رے فریبِ مشیت کہ آج تک
دنیا کے ظلم سہتے رہے خامشی سے ہم
 

ظفری

لائبریرین
بہت خوب سخنور صاحب ۔ کیا خوب غزل شئیر کی ہے ۔
مطلع تو بہت ہی غضب کا ہے ۔ میں‌ تو اکثر اسے محاورے کے طور پر بھی استعمال کرتا ہوں ۔

تنگ آ چکے ہیں کشمکشِ زندگی سے ہم
ٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں‌ بے دلی سے ہم

بہت خوب ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ فرخ صاحب!
ہندوستانی فلم "پیاسا" میں اس کے چند اشعار (شاید رفیع نے) گائے بھی ہیں اور کیا خوبصورت انداز میں گائے گئے ہیں۔
یہ لیجیے سنیے اور سر دھنیے:
http://66.45.233.14/Tang_Aa_Chuke_Hain_(Verse)_PYAASA.mp3

بہت شکریہ فاتح صاحب - میرے پاس فلم پیاسا کے تمام گانے موجود ہیں اگر سی ڈی درکار ہو تو بتائیے گا - فلم کے گیت ظاہر ہے ساحر نے لکھے تھے اور موسیقی ایس۔ ڈی- برمن جو کہ آر ڈی برمن کے والد اور لتا کی بہن آشا بھوسلے کے سسر بھی ہیں - ساحر نے اس فلم میں‌ ایک گیت لکھا تھا ایک مالشیے کے لیے جسکا کردار جونی واکر نے نبھایا تھا - ایس ڈی برمن کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ ایک مالش والے کے گانے کی کیا دھن بنائے - گانے کے بول تھے "سر جو تیرا چکرائے یا دل ڈوبا جائے، آجا پیارے پاس ہمارے کاہے گھبرائے، کاہے گبھرائے-- مالش، تیل مالش" تو ان کے بیٹے آر ڈی برمن نے انہیں کہا کہ بابا آپ ایسے اگر بنائیں تو اچھا رہے گا - یوں اس گانے کی دھن آر ڈی برمن کی تھی - :)
 
Top