گلزار تم , پکار لو ۔

تم , پکار لو
تمہارا , انتظار ہے
خواب چن رہی ہے رات , بیقرار ہے
تمہارا , انتظار ہے

تم , پکار لو
ہونٹ پہ لئے ہوئے دل کی بات ہم
جاگتے رہیں گے اور کتنی رات ہم
مختصر سی بات ھے ، تم سے پیار ہے
تمہارا , انتظار ہے

تم , پکار لو
دل بہل تو جائے گا اِس خیال سے
حال مل گیا تمہارا , اپنے حال سے
رات یہ قرار کی ، بیقرار ہے
تمہارا , انتظار ہے
گلزار
 

محمد وارث

لائبریرین
دراصل اچھی شاعری ہے مگر اس خوبصورت گانے کا موسیقار اور گلوکار ہیمنت کمار ہے سو ۔۔۔۔پھر بھی گلزار جی کے جے! :)
 
Top