تم بیھٹے ہو ، لیکن جاتے دیکھ رہا ہوں

ظفری

لائبریرین

تم بیٹھے ہو ، لیکن جاتے دیکھ رہا ہوں
میں تنہائی کے دن ، آتے دیکھ رہا ہوں

آنے والے لمحے سے ، دل سہما ہے
تم کو بھی ڈرتےگھبراتے ، دیکھ رہا ہوں

کب یادوں کا زخم بھرے ، کب داغ مٹے
کتنے دن لگتے ہیں بھلاتے ، دیکھ رہا ہوں

اس کی آنکھوں میں بھی کاجل پھیلا ہے
میں بھی مڑ کے ، جاتے جاتے دیکھ رہا ہوں
 
راہب

محفلین
ہا ہا ذرا زونی کے تبصرے میں ظفری کے لیے لفظ چاچو پڑھیے اور پھر ظفری کی سائں میں دیا ہوا یہ شعر
کوئی اپنی ہی نظر سے ، تو ہمیں دیکھے گا
ایک قطرے کو سمندر ، نظر آئیں کیسے
 
ظفری

لائبریرین
ہا ہا ذرا زونی کے تبصرے میں ظفری کے لیے لفظ چاچو پڑھیے اور پھر ظفری کی سائں میں دیا ہوا یہ شعر
کوئی اپنی ہی نظر سے ، تو ہمیں دیکھے گا
ایک قطرے کو سمندر ، نظر آئیں کیسے

واہ راہب ۔۔۔۔ کیا گہری بات کی ہے ۔۔۔ بس دعا کرو کہ زونی کی سمجھ میں آجائے ۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی پتہ چل جاتا ہے کہ فرق پڑتا ہے کہ نہیں :

یہ بتائیں کہ سمندر کے پانی کو قطروں میں تبدیل کیا جائے تو کتنے قطرے بنیں گے؟
 
زونی

محفلین
ابھی پتہ چل جاتا ہے کہ فرق پڑتا ہے کہ نہیں :

یہ بتائیں کہ سمندر کے پانی کو قطروں میں تبدیل کیا جائے تو کتنے قطرے بنیں گے؟

ٹھہریں شمشاد بھائی ابھی گن کر دو ہفتوں میں آتی ہوں:grin:

آپ مدعا بیان کریں ، سمجھنے والی بات مجھ پہ چھوڑ دیں ;)
 
Top