تم بیٹھے ہو لیکن جاتے دیکھ رہا ہوں

ظفری

لائبریرین
تم بیٹھے ہو لیکن جاتے دیکھ رہا ہوں
میں تنہائی کے دن آتے دیکھ رہا ہوں

آنے والے لمحے سے ، دل سہما ہے
تم کو بھی ڈرتے گھبراتے دیکھ رہا ہوں

کب یادوں کا زخم بھرے ، کب داغ مٹے
کتنے دن لگتے ہیں بھلاتے، دیکھ رہا ہوں

اُس کی آنکھوں میں بھی کاجل پھیلا ہے
میں بھی مڑ کے جاتے جاتے دیکھ رہا ہوں
 
Top