تمہیں دیکھ کر مسکرانے لگا - اسماعیل اعجاز (خیال)

کاشفی

محفلین
غزل
اسماعیل اعجاز (خیال) - کراچی پاکستان

تمہیں دیکھ کر مسکرانے لگا
تمہیں دیکھ کر گنگنانے لگا

تمہارے لبوں کی میں‌پیاری ہنسی
خود اپنے لبوں پر سجانے لگا

یہ دنیا مجھے پیاری لگنے لگی
میں پل پل میں‌جیون بتانے لگا

میری آرزو تم میری جستجو
میں تم کو تمہی سے چرانے لگا

اچانک تمہیں یہ خبر ہو چلی
تو روٹھی تھی تم میں منانے لگا

تم بس اک محبت ہو پیکر جمال
میں تم سے محبت جتانے لگا

میری نیند چین و سکوں‌کھو گیا
میں یادوں میں تم کو بسانے لگا

میرا جرم چاہت محبت خیال
سزا عمر بھر کی میں پانے لگا
 
Top