کاشفی

محفلین
غزل
(راشد آزر)
تمہارا نام لے کر در بہ در ہوتا رہوں گا
کہ برسوں داغ دل اشکوں سے میں دھوتا رہوں گا

تو خوشیاں ہی سمیٹ اور غم مجھے دے دے، میں ہوں نا
ترے حصے کی غمگینی کو میں روتا ہوں گا

جگایا منتظر آنکھوں نے برسوں، اب یہ سوچا
کہ مرنے کا بہانہ کرکے میں سوتا رہوں گا

مجھے بس ایک لمحہ سوچنے دو، زندگی بھر
کسے پانے کی خاطر میں کسے کھوتا رہوں گا

مرے شانے تھکے ہارے ہیں آزر سوچتا ہوں
کہاں تک اپنے سر کا بوجھ میں ڈھوتا رہوں گا
 
Top