تمثیل دراز ہو گئی ہے

عباد اللہ

محفلین
خلقت تری تھک کے سو گئی ہے
تمثیل دراز ہو گئی ہے
یہ وضع و خو کی طرفگی بھی
کچھ داغ دلوں میں بو گئی ہے
ظالم سرِ شام پھر تری یاد
نیزے کی انی چبھو گئی ہے
اے حلقۂ ہاؤ ہو کی رونق
تو ریگِ رواں میں کھو گئی ہے
تقدیر نے کیسی رہبری کی
تدبیر کہاں ڈبو گئی ہے
اے غارتِ روز و شب تلطف
بچھڑے ہوئے عمر ہو گئی ہے
ہر چند کہ ناتواں تھی ہستی
پر بارِ حیات ڈھو گئی ہے
گزرا ہے غزالِ دشتِ وحشت
یا نور کی کوئی رَو گئی ہے؟
دل منبعِ تابشِ تجلی
تا سرحدِ عرش لَو گئی ہے
نازاں ہوں عباد ایسے موتی
یہ طبعِ رسا پرو گئی ہے
عباد اللہ​
 
مدیر کی آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
اے غارتِ روز و شب تلطف
بچھڑے ہوئے عمر ہو گئی ہے

گزرا ہے غزالِ دشتِ وحشت
یا نور کی کوئی رو گئی ہے؟

نازاں ہوں عباد ایسے موتی
یہ طبعِ رسا پرو گئی ہے

کیا 'ظالم' شعر ہیں! جیتے رہو، عباد!
 

La Alma

لائبریرین

عاطف ملک

محفلین
زبردست۔۔۔۔۔۔لاجواب۔
بہت خوب :)
لیکن لغت دیکھنے کے بعد یہ کمنٹ کرنے کے قابل ہوا ہوں :p
ہم تو غالب کو بھی بوجہ "سُستی" اس لیے نہیں پڑھ سکے کہ ایسی ثقیل اردو اور مشکل مشکل باتیں کون پڑھے،کون سوچے!
لیکن آپ تو ماشااللہ اس پر مصر ہیں کہ پڑھو،سوچو اور سمجھو بھی۔
سلامت رہیں اور اچھا اچھا لکھتے رہیں :)
 

عباد اللہ

محفلین
کیا 'ظالم' شعر ہیں! جیتے رہو، عباد!
:redheart::redheart:
بہت خوب عباد صاحب!
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔۔۔۔ ۔
:redheart:
بہت عمدہ عباد! بہت ہی عمدہ! ❤❤❤
:redheart:
خوب غزل ہے عباد اللہ بھائی۔ ہمارے خیال میں اسے اصلاحِ سُخن کے بجائے"پابندِ بحور شاعری" میں ہونا چاہیے۔

اساتذہ مہرِ تصدیق ثبت کریں تو ہم اسے منتقل کیے دیتے ہیں۔
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
لاجواب

ہم تو پہلے ہی کہتے تھے۔ :)
یاں سے کہیں ٹلوں گا میں داد ہنر لیے بغیر :battingeyelashes:
خوب غزل ہے عباد اللہ صاحب، لاجواب!
بہت شکریہ سر
مشکل قافیہ ہے، اچھا نبھایا ہے آپ نے :)
:battingeyelashes:
تمثیل دراز ہوگئی؟ مطلب

بہت منفرد پیرایۂ اظہار ہے . تجلی کا ظہور عرش سے قلب پر ہونا چاہیے . آپ نے دل ہی کو اس کا منبع و ماخذ قرار دے دیا. شاندار ...

لفظ تمثیل شاید کہانی، ڈرامہ یا قصّے کے معنوں میں استعمال ہوا ہے.
اگر دنیا کو ایک اسٹیج تصور کر لیا جائے تو پھر تمثیل اپنی تمام جزئیات سمیت ، افسانہِ ہستی کا خدائی بیان ہے .
شکریہ لاالما جی ہماری طرف سے جواب دینے کے لیے بھی ورنہ ہماری تو کچھ ایسی حالت ہوتی ہے خواب ٹائپ کرتے:atwitsend::atwitsend:
:redheart:
بہت شکریہ سر
آپ کی کم سن شاعری میں کلاسیک شاعری کا تاثر ہے جو کہ بہت کم شعرا کا خاصہ ہے ان دنوں ۔
یعنی ضعف روایت کا عیب :atwitsend::atwitsend:
:redheart:
زبردست۔۔۔۔۔۔لاجواب۔
بہت خوب :)
لیکن لغت دیکھنے کے بعد یہ کمنٹ کرنے کے قابل ہوا ہوں :p
ہم تو غالب کو بھی بوجہ "سُستی" اس لیے نہیں پڑھ سکے کہ ایسی ثقیل اردو اور مشکل مشکل باتیں کون پڑھے،کون سوچے!
لیکن آپ تو ماشااللہ اس پر مصر ہیں کہ پڑھو،سوچو اور سمجھو بھی۔
سلامت رہیں اور اچھا اچھا لکھتے رہیں :)
بھئی عاطف تمہاری تنقیدی بصیرت کے قائل ہو گئے غرابت کے عیب کی طرف کیسا شوگر کورٹڈ اشارہ کیا :atwitsend:
کوشش کرتے ہیں قابو پانے کی:)
 
Top