تلاشِ گمشدہ

ایک آئرش میم نہایت پریشانی کے عالم میں اپنے گمشدہ شوہر کی رپورٹ کرنے تھانے پہنچی۔
’’میرا شوہر گم ہو گیا ہے۔ کئی دنوں سے گھر نہیں آیا‘‘
’’ان کا قد بتایئے۔۔۔‘‘ انسپکٹر نے پوچھا۔
’’یہ تو میں نے کبھی غورنہیں کیا‘‘
’’پتلے ہیں یا موٹے؟‘‘
’’پتلے تو نہیں، شاید موٹے‘‘
’’آنکھوں کی رنگت؟‘‘
’’کبھی دھیان نہیں دیا ۔‘‘
’’بالوں کا رنگ؟‘‘
’’موسم کے مطابق بدلتا رہتا ہے‘‘
’’ کیا پہنے ہوئے تھے؟‘‘
’’ سوٹ۔۔یا۔۔شاید پینٹ شرٹ۔۔۔مجھے صحیح طرح یاد نہیں‘‘
’’جب وہ آخری مرتبہ گھر سے نکلے تو کوئی ان کے ساتھ تھا؟‘‘
’’جی ہاں۔ میرا پیارا لیبراڈر کتّا کیلون ان کے ساتھ تھا۔ ایک گولڈن چین سے بندھا ہوا، قد تقریبا 30انچ، صحت مند،نیلی نیلی آنکھیں،سیاہی مائل بھورے بال،اس کے دائیں پاؤں کے انگوٹھے کا ناخن ذرا سا ٹوٹا ہوا۔وہ کبھی بھونکتا نہیں،ہیروں سے مزین ایک گولڈن بیلٹ پہنے ہوئے،اسے فضول نباتاتی کھانے پسند نہیں،ہم ایک ساتھ کھاتے ہیں، ایک ساتھ جوگنگ کرتے ہیں۔۔۔‘‘
یہ کہتے کہتے خاتون کی ہمت جواب دے گئی اور اس نے پھوٹ پھوٹ کے رونا شروع کر دیا۔
’’ٹھیک ہے۔ٹھیک ہے۔۔۔ پہلے ہم کتّے کو تلاش کرتے ہیں۔۔‘‘
 
Top