تلاشِ غزل|نظم

السلامُ علیکم!
امید کرتا ہوں کہ سب خیریت سے ہوں گے۔ مجھے کچھ غزلوں|نظموں کی تلاش ہے، ان کے اشعار|مصرعے نیچے لکھ رہا ہوں، اگر کسی دوست کو پتا ہو تو ضرور بتائے۔ شکریہ

1- باغباں بھی خوش رہے، راضی رہے صیاد بھی
2- کافروں کے کافر ہم، کافر خدا ہمارہ (یہ شعر علامہ اقبال سے منسوب کیا جاتا ہے)
3- ذکر جب چھڑ گیا قیامت کا
بات جا پہنچی تیری جوانی تک
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی سر! گوگل کا اس سے کیا تعلق ہے؟
صائمہ شاہ صاحبہ! شکریہ، مگر یہاں بھی مصرعے "تلاشِ گمشدہ" میں شامل ہیں
گوگل سرچ کرنے کا بہت آسان ذریعہ ہے۔ تاہم ان پیج میں لکھی ہوئی تصویری اردو ہو یا پھر رومن الفاظ، ان کی تلاش ایک طرح سے ناممکن ہی ہو جاتی ہے گوگل کی مدد سے
 
جی آپ بجا فرما رہے ہیں، لیکن گوگل پر خود لکھ کر بھی تو سرچ کیا جا سکتا ہے نہ،،، اتنی تلاش کے بعد نہیں ملی، اس لیے آپ لوگوں کو زحمت دے رہا ہوں، کہ شائید کسی کو پتا ہو۔
 
جی بالکل سرچ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن گوگل اس کی تلاش متن میں کرے گا۔ اب ان پیج میں لکھا ہوا صفحہ جو کہ تصویر کی شکل میں ہوتا ہے، اسے گوگل سرچ نہیں کرتا۔ بدقسمتی سے آج بھی ہماری اردو کا بہت بڑا حصہ انٹرنیٹ پر تصویری شکل میں بے کار پڑا ہوا ہے
 
خیر بےکار تو نہیں۔۔ کیوں کہ میں خود ہمیشہ متن کے بجائے تصویری شکل کے نتائج کو ترجیح دیتا ہوں :)
 
Top