تقویم وقایع ، سلطنت عثمانیہ کا سرکاری گزٹ

الف نظامی

لائبریرین
taqwim.jpg

تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے احباب متوجہ ہوں۔
سلطنت عثمانیہ کے تحت 1831 سے 1923 تک چھپنے والے سرکاری گزٹ "تقویم وقایع" کو ڈی وی ڈی کی شکل میں حاصل کیجیے۔
"تقویم وقایع کی ڈی وی ڈی مرکزِ تحقیق برائے اسلامی تاریخ ، فن و ثقافت سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
خبر تو بہت اچھی ہے لیکن میرے خیال میں مرکز تحقیق برائے اسلامی تاریخ استنبول، ترکی میں ہے اور اس کے حصول کے عمل کی بھی ویب سائٹ پر کوئی وضاحت نہیں۔
 
ابوشامل

محفلین
ویسے نظامی بھائی جو تصویر آپ نے پیش کی ہے اس میں ترکی زبان اپنے اصلی عربی رسم الخط میں لکھی دیکھ کر دل خوش ہو رہا ہے۔ خطاطی میں عثمانیوں کی بڑی خدمات ہیں اور دیوانی خط عربی رسم الخط میں لکھی جانے والی تمام زبانوں کے لیے ان کا یادگار تحفہ ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بھائی ابوشامل اس رابطہ نمبر کو دیکھیں
for info: +90 212 259 17 42
ای میل پتہ
ircica@ircica.org

ویسے نظامی بھائی جو تصویر آپ نے پیش کی ہے اس میں ترکی زبان اپنے اصلی عربی رسم الخط میں لکھی دیکھ کر دل خوش ہو رہا ہے۔ خطاطی میں عثمانیوں کی بڑی خدمات ہیں اور دیوانی خط عربی رسم الخط میں لکھی جانے والی تمام زبانوں کے لیے ان کا یادگار تحفہ ہے۔
آپ صحیح کہتے ہیں ، اسلامی فن خطاطی کے ضمن میں خطاطان ترکی کی بہت خدمات ہیں۔
مشہور عثمانی خطاط حامد الامدی 1891-1982 کے فن پارے ملاحظہ ہوں
 
ابوشامل

محفلین
خطاطی کے لیے صرف عثمانی دور کے خطاط ہی نہیں بلکہ تمام عثمانی سلاطین کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے جہاں ایک جانب خطاطی کی حوصلہ افزائی کی وہیں وہ خود بھی بہت اعلٰی خطاط تھے۔ کئی سلاطین کی خطاطی کے اعلٰی نمونے آج بھی استنبول اور دیگر شہروں کی بڑی مساجد میں آویزاں ہیں جو فن خطاطی پر ان کی گرفت کا مظہر ہیں۔
 
Top