تقریب بظاہر تو زمانے کے لئے تھی ۔۔۔ برائے صلاح و اصلاح۔۔۔

الشفاء

لائبریرین
تقریب بظاہر تو زمانے کے لئے تھی
درپردہ یہ اُن دو کو ملانے کے لئے تھی
ناراض ہیں کچھ دوست اُسی بات پہ ہم سے
جو بات قسم لے لو ، منانے کے لئے تھی
اشعار میں جو بات کہی ہم نے سر عام
دراصل وہ بات اُن کو سنانے کے لئے تھی
جو وقت ملاقات پہ چھوڑے تھے پٹاخے
حرکت یہ رقیبوں کو بھگانے کے لئے تھی
بگڑے ہیں اُسی بات پہ وہ ہم سے شفا آج
جو بات کہ بگڑی کو بنانے کے لئے تھی۔
۔۔۔​
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب @الشفاء۔ مطلع اور اگلے شعر میں روانی اور وضاحت کی کمی ہے۔ ان دونوں کو خود ہی ترمیم کرنے کی کوشش کریں۔ باقی اشعار درست اور خوب ہیں
 

الشفاء

لائبریرین
بہت خوب @الشفاء۔ مطلع اور اگلے شعر میں روانی اور وضاحت کی کمی ہے۔ ان دونوں کو خود ہی ترمیم کرنے کی کوشش کریں۔ باقی اشعار درست اور خوب ہیں

فوری توجہ دینے پر حد درجہ ممنون ہوں سر۔۔۔
مطلع اور اگلا شعر ایسے کیسا رہے گا۔۔۔

تقریب بظاہر تو زمانے کے لئے تھی
درپردہ یہ بچھڑوں کو ملانے کے لئے تھی

ناراض ہیں احباب اُسی بات پہ ہم سے
جو بات قسم لے لو منانے کے لئے تھی۔
 

الف عین

لائبریرین
مطلع تو بہت بہتر ہو گیا ہے، البتہ دوسرے شعر میں ’قسم لے لو‘ کی نشست کچھ عجیب سی لگی، ترمیم شدہ میں بھی وہی خامی ہے۔
جو بات کہ ان کو ہی منانے کے لئے تھی
کیسا رہے گا؟
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب محترم کیا کہنے۔۔۔۔!

ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا کہ آپ بھی شعر کہتے ہیں۔

بہت سی داد حاضر ہے۔ :)

غزل بھی لاجواب ہے کہ عام شاعروں کی طرح اپنے دکھڑے رونے کے بجائے دو دلوں کو ملانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ :D
 

الشفاء

لائبریرین
مطلع تو بہت بہتر ہو گیا ہے، البتہ دوسرے شعر میں ’قسم لے لو‘ کی نشست کچھ عجیب سی لگی، ترمیم شدہ میں بھی وہی خامی ہے۔
جو بات کہ ان کو ہی منانے کے لئے تھی
کیسا رہے گا؟


واہ۔ سبحان اللہ۔۔۔ بہت خوب کہا۔ سر۔۔۔

ناراض ہیں احباب اُسی بات پہ ہم سے
جو بات کہ اُن کو ہی منانے کے لئے تھی

واہ۔۔۔
 

الشفاء

لائبریرین
بہت خوب محترم کیا کہنے۔۔۔ ۔!

ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا کہ آپ بھی شعر کہتے ہیں۔

بہت سی داد حاضر ہے۔ :)

غزل بھی لاجواب ہے کہ عام شاعروں کی طرح اپنے دکھڑے رونے کے بجائے دو دلوں کو ملانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ :D


بہت بہت شکریہ محمداحمد بھائی۔۔۔

شعر کیا کہنے ہیں جناب۔ بس کبھی کبھار آپ جیسے اساتذہ کی نقالی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور دکھڑے تو ہم بھی سناتے ہیں لیکن کہیں اور :)۔ یہاں تو بس اٹھکیلیاں ہوتی ہیں۔ اور سنجیدہ غزل میں بھی جب تک کچھ مزاحیہ اشعار نہ آ جائیں، مزا نہیں آتا۔۔۔:)

یہ دو مزید دھاگوں کے ربط آپ کے حسن خیال کے نام ۔۔۔

محبتوں میں نظر سے سلام ہوتے ہیں۔۔۔

میں بھی ہو جاتا ہوں آقا کے ثنا خوانوں میں۔۔۔
 
تقریب بظاہر تو زمانے کے لئے تھی​
درپردہ یہ بچھڑوں کو ملانے کے لئے تھی​
ناراض ہیں احباب اُسی بات پہ ہم سے​
جو بات کہ اُن کو ہی منانے کے لئے تھی​
اشعار میں جو بات کہی ہم نے سر عام​
دراصل وہ بات اُن کو سنانے کے لئے تھی​
جو وقت ملاقات پہ چھوڑے تھے پٹاخے​
حرکت یہ رقیبوں کو بھگانے کے لئے تھی​
بگڑے ہیں اُسی بات پہ وہ ہم سے شفا آج​
جو بات کہ بگڑی کو بنانے کے لئے تھی​
۔۔۔​

واہ سبحان اللہ کیا خوب لکھا ہے!
 
Top