تفسیر عثمانی کیسے ڈیجیٹائز کی جائے؟

مہوش علی

لائبریرین
تفسیر عثمانی ایک مختصر، مگر جامع تفسیر ہے اور اسی وجہ سے عام عوام الناس (جو زیادہ گہرائی میں نہیں جانا چاہتے) بہت مقبول ہے۔ اسکی اہمیت کے پیش نظر یہ تفسیر حقدار ہے کہ اس پر توجہ کی جائے۔

اسکا آنلائن ایڈیشن بھی موجود ہے۔
http://al-islam.edu.pk/tusmani/online_quran/tafseer_introduction.htm

تفسیر عثمانی کو ڈیجیٹائز کرنے میں جو جو چیلنجز یا آسانیاں ہمارے سامنے ہیں، انکا اوپری خاکہ کچھ یوں ہے:

1۔ شبیر احمد عثمانی علیہ رحمت نے قران کا ترجمہ نہیں کیا ہے، بلکہ مولانا محمود الحسن کے ترجمے پر حواشی لکھے ہیں۔ اوپر والے ویب سائیٹ میں اُنہوں نے مولانا محمود کا ترجمہ "تصویری اردو" میں دیا ہے، جبکہ شبیر احمد عثمانی صاحب کے تفسیری حواشی "اردو 98" سوفٹ ویئر کی صورت میں دیے ہیں۔ اب صورتحال یوں ہے کہ:

۔ محمود الحسن صاحب کا اردو ترجمہ ۔۔۔۔۔ "تصویری اردو"۔۔۔۔۔۔ Negative Point for Digitizing
۔ عثمانی صاحب کے تفسیری حواشی۔۔۔۔۔ "اردو 98" سوفٹ ویئر۔۔۔۔۔ Positive Point for Digitizing

مجھے ایک دفعہ ایک سوفٹ ویئر ملا تھا جو کہ "اردو 98" فائلز کو یونیکوڈ اردو میں تبدیل کر سکتا تھا۔
اگر کوئی اوپر والے ویب سائیٹ سے رابطہ کر کے تفسیرِ عثمانی کے حواشی کی "اردو 98" کی فائلز حاصل کر لے تو میں کوشش کر سکتی ہوں کی تفسیر عثمانی کو یونیکوڈ میں تبدیل کر لوں۔
(بہرحال، مولانا محمود الحسن صاحب کے یونیکوڈ ترجمے کے بغیر شاید یہ تفسیری حواشی زیادہ مفید ثابت نہ ہوں)

اس سلسلے میں آپ لوگ اپنی آراء اور تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔
 

پردیسی

محفلین
تفسیر عثمانی میری ویب سائٹ پر پہلے سے موجود ہے آپ اسے یہاں دیکھ سکتے ہیں اس کو یونی کوڈ میں ڈھالنے کا آسان طریقہ یہ ہے فونٹ کو اپ ڈیٹ کر لیا جائے اور پھر متن کو سیلیکٹ کر کے اس پر رائٹ کلک کرکے copy as unicod کر کے پیسٹ کر لیں۔
باقی رہا تصویری صورت میں محمودالحسن صاحب کا ترجمہ تو اس کو لکھنا پڑے گا۔
عربی متن پہلے ہی میرے پاس اور دوسرے دوستوں کے پاس یونی کوڈ میں موجود ہے۔صرف ترجمہ کی مشکل رہ جاتی ہے۔
 
Top