تعلیم اور شعبہ تعلیم سے متعلق مضامین درکار

عین عین

لائبریرین
وارث بھائی کا اس دھاگے کے استعمال سے متعلق مضمون پڑھ لیا ہے اور۔۔۔۔۔۔۔۔یہی بہتر لگا کہ یہاں یہ بات چھیڑوں۔
مجھے پاکستان کے تعلیمی موضوعات پر مضامین درکار ہیں جو اخبار میں شایع کیے جائیں گے۔ اس میں نصاب، طریقہ تعلیم، جامعات کا معیار، شعبوں اور پڑھائے جانے والے مضامین کی اہمیت اورفائدہ یا فائدہ مند نہ ہونے پر لکھا جا سکتا ہے۔ جب کہ ٹیوشن کی روایت کے خلاف اور حق میں بات کی جاسکتی ہے۔ جامعہ کراچی اور دیگر اداروں کی کوششیں، سرکاری اسکولز، سرکاری سطح پر کیے جانے والے اقدامات پر بحث کی جاسکتی ہے۔ بہت سے موضوعات ایسے ہیں جو میرے ذہن میں فی الوقت نہیں آرہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر آپ کے ذہن میں تعلیمی صفحے کے لیے کوئی آئیڈیا ہو تو دیں۔
 
Top