تعلیمِ بالغاں ۔ مفت ذرائع اور وسائل

محمداحمد

لائبریرین
پاکستان میں کافی لوگ ایسے ہیں کہ جو نامساعد حالات کی وجہ سے حصولِ علم کے مواقع سے محروم رہ جاتے ہیں اور معاشی ضروریات کے حصول کے لئے بغیر پڑھے لکھے ہی روزگار سے وابستہ ہو جاتے ہیں۔ ایسےافراد میں بیشتر کو کبھی نہ کبھی اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ کاش وہ بھی تعلیم حاصل کر پاتے۔ تاہم ایسے اکثر لوگ وقت اور وسائل کی قلت کے باعث اور کچھ افراد شرم کے باعث زندگی میں تعلیم کو ترجیح نہیں بنا پاتے۔

یہ لڑی شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہاں بنیادی علوم سیکھنے کے لئے مفت وسائل کو یکجا کیا جا سکے۔ تاکہ ان وسائل کی مدد سے ان پڑھ افراد بنیادی علوم مثلاً اردو، انگریزی، حساب وغیرہ سیکھ سکیں اور اپنی زندگی کو کچھ بہتر بنا سکیں۔

ان وسائل میں وہ تمام اسباب اور طریقہ کار بھی آ سکتے ہیں جو بچوں کو تعلیم دینے کے لئے مختلف اداروں اور گھروں میں استعمال کیے جاتے ہیں اور وہ بھی جو خالصتاً تعلیمِ بالغاں کے لئے وضع کیے گئے ہوں۔

اس سلسلے میں محفلین سے درخواست ہے کہ وہ ممکنہ تعاون کریں اور اگر درج ذیل اسباب میں سے کچھ بھی ان کی رسائی میں ہو تو یہاں شئر کریں یا اس موضوع پر اپنی قیمتی آراء سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع دیں۔

درکار وسائل

1۔ تعلیمی ویڈیوز ۔ چاہے ان میں حروفِ تہجی کے ہی اسباق کیوں نہ ہوں۔
2- آڈیوز ۔
3- تعلیمی چارٹس، ٹیبلز وغیرہ۔
4- کارامد ویب سائٹس کے لنکس
5- دیگر

پیشگی شکریہ تمام دوستوں کا۔
 
آخری تدوین:
بہت اچھا کام کیا ہے محمد احمد صاحب!
جزاکم اللہ خیرا۔
اب مجھ جیسے جاہلوں کو بھی بہت کچھ سیکھنے کو مل جائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔ :)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
بہت اچھا کام کیا ہے محمد احمد صاحب!
جزاکم اللہ خیرا۔

شکریہ میں نے تو صرف ٹینٹ لگایا ہے فاطمید والوں کی طرح ۔۔ آ کر خون کی بوتلیں تو آپ لوگوں نے ہی دینی ہے۔ ان کے لئے جزاک اللہ ۔

اب مجھ جیسے جاہلوں کو بھی بہت کچھ سیکھنے کو مل جائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔

یہ آپ کے لئے نہیں ہمارے لئے ہے۔ آپ نے تو وسائل کی فراہمی میں تعاون فرمانا ہے۔ :)

پ ت : نمبر 5 ٹھیک کر دیا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت مفید سلسلہ شروع کیا ہے. محمداحمد . امید ہے یہاں ایک اچها ریسورس بنک بن جائے گا.
حساب یا ریاضی خصوصا اور کچه بنیادی سائنسی مضامین کے لیے خانز اکیڈمی ایک مفید ویب سائٹ ہے.
https://www.khanacademy.org/
یہاں اسباق بہت آسان فہم انداز میں وڈیوز و گرافکس میں پیش کیے جاتے ہیں.
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اچھا سلسلہ شروع کیا ہے احمد بھائی۔۔۔۔ مگر میں نے زندگی میں کبھی کوئی ایجوکیشن سائٹ وزٹ نہیں کی۔ سب نے کوئی نہ کوئی ربط شئیر کیا ہے۔۔۔ میں یہاں یوٹیوب کا ربط دے دیتا ہوں۔۔۔۔ امید ہے ادھر کافی کچھ پڑا ہوگا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اُن تمام دوستوں کا بے حد شکریہ جنہوں نے یہاں معلومات فراہم کی، اور اُن کا بھی جو یہاں اس کے بعد معلومات اور وسائل فراہم کریں گے۔ بنتا تو یہ ہی ہے کہ فرداً فرداً سب کا شکریہ ادا کیا جائے تاہم اس سلسلے میں شکریہ وغیرہ کی پوسٹس جنتی کم سے کم ہوں گی اتنی ہی وسائل کی دستیابی آسان ہوگی۔
 
آخری تدوین:
میرے خیال سے صرف ویب سائٹ کا ربط دینے کی بجائے مضامین سیکھنے کے حوالے سے روابط دیے جائیں اور مضامین سیکھنے کے لیے مختلف کورس اور گائیڈ کا لنک اور مختصر تعارف دیا جائے۔

اردو جاننے والوں کے لیے انگریزی سیکھنے کے لیے ایک مفید ویب سائٹ

اردو سے انگریزی ویب سائٹ

اس ویب سائٹ پر انگریزی الفاظ کے اردو معنی اور رومن اردو سے انگریزی لفظ تلاش کیا جا سکتا ہے۔
انگریزی پر 9 اسباق ہیں۔
انگریزی اور اردو محاورے موجود ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بالکل ابتدائی اسباق (خصوصاً آڈیو ویڈیو فارمیٹ) کی بھی ضرورت ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے جو اردو اور انگریزی دونوں ہی پڑھنا لکھنا نہیں جانتے۔
 
شکریہ میں نے تو صرف ٹینٹ لگایا ہے فاطمید والوں کی طرح ۔۔ آ کر خون کی بوتلیں تو آپ لوگوں نے ہی دینی ہے۔ ان کے لئے جزاک اللہ ۔

یہ آپ کے لئے نہیں ہمارے لئے ہے۔ آپ نے تو وسائل کی فراہمی میں تعاون فرمانا ہے۔ :)

پ ت : نمبر 5 ٹھیک کر دیا ہے۔
جی ماسٹر جی۔۔۔:grin:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بالکل ابتدائی اسباق (خصوصاً آڈیو ویڈیو فارمیٹ) کی بھی ضرورت ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے جو اردو اور انگریزی دونوں ہی پڑھنا لکھنا نہیں جانتے۔
یہ اچھا خیال ہے۔ اگرچہ وقت طلب ہے۔ :)
جن لوگوں نے بالکل ابتدائی سرے سے انگریزی سیکھنی ہو۔ ان کے لیے کچھ مواد یہاں مل جائے گا۔ اس ربط پر زبان سیکھنے کے چاروں بنیادی حصوں ( پڑھنا ، لکھنا ، سننا اور بولنا) کو بڑی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ اگرچہ سیکھنے کی ترتیب میں سننا ، پڑھنا ، لکھنا آئے گا اور بولنے کی پریکٹس سننے کے بعد ہو سکے گی۔ بہرحال ایک مثال :
انگریزی پڑھنا سیکھنے کے لیے یہاں ویڈیوز بھی ہیں اور آڈیوز بھی موجود ہیں۔
جیسے یہاں ہجوں یا سپیلنگز کے بارے میں سٹیپ بائے سٹیپ رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ پڑھانے والے کے لیے بھی ٹپس موجود ہیں۔ سیکھنے کے مختلف مراحل کے حساب سے معلومات اور پرکھ کے طریقے بھی دیئے گئے ہیں۔ مثلاً اگر آپ کو سیکھنا شروع کر چکے ہیں تو پہلے آپ ویڈیو دیکھیں گے، پھر اپنے لحاظ سے مناسب درجے کا انتخاب کریں گے۔
en20memo-e1-f-practising-spelling-592x838.jpg

پھر جانچ کے لیے ورک شیٹ بھی موجود ہے۔
میری کوشش ہو گی کہ میں بنیادی اسباق بھی کہیں سے ڈھونڈ کر یہاں شامل کر دوں۔
باقی میں یو ٹیوب نہیں کھولتی ورنہ وہاں بالکل شروع کے اسباق یعنی حروف تہجی کی پہچان والی ویڈیوز موجود ہوں گی۔
 
بالکل ابتدائی اسباق (خصوصاً آڈیو ویڈیو فارمیٹ) کی بھی ضرورت ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے جو اردو اور انگریزی دونوں ہی پڑھنا لکھنا نہیں جانتے۔

اس دھاگے میں مختلف مضامین پر وسائل کے ساتھ ساتھ اس دھاگے سے چند علیحدہ دھاگے مخصوص مضامین پر شروع کرنے چاہیے۔

کیا خیال ہے احمد :)
 
جو لوگ تھوڑی بہت انگریزی پڑھ چکے ہوں اور بنیاد مزید مضبوط کرنا چاہتے ہوں وہ اس ربط سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

فرحت کیانی ، بی بی سی کا نام اور حوالہ نمایاں طور پر ہوتا تو سمجھنے اور دلچسپی لینے میں زیادہ آسانی ہوتی۔

انگریزی سیکھنے کے لیے میرے خیال میں بہت لوگ دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں کچھ نہ کچھ شروع کیا جانا چاہیے۔

اس کے علاوہ حساب ، کمپیوٹر اور دیگر مضامین پر جو احباب دلچسپی رکھتے ہیں وہ اپنی دلچسپی کا اظہار کریں اور پھر ایک دھاگہ ایک مضمون یا موضوع پر شروع کیا جا سکتا ہے۔
 
یہ اچھا خیال ہے۔ اگرچہ وقت طلب ہے۔ :)
جن لوگوں نے بالکل ابتدائی سرے سے انگریزی سیکھنی ہو۔ ان کے لیے کچھ مواد یہاں مل جائے گا۔ اس ربط پر زبان سیکھنے کے چاروں بنیادی حصوں ( پڑھنا ، لکھنا ، سننا اور بولنا) کو بڑی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ اگرچہ سیکھنے کی ترتیب میں سننا ، پڑھنا ، لکھنا آئے گا اور بولنے کی پریکٹس سننے کے بعد ہو سکے گی۔ بہرحال ایک مثال :
انگریزی پڑھنا سیکھنے کے لیے یہاں ویڈیوز بھی ہیں اور آڈیوز بھی موجود ہیں۔
جیسے یہاں ہجوں یا سپیلنگز کے بارے میں سٹیپ بائے سٹیپ رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ پڑھانے والے کے لیے بھی ٹپس موجود ہیں۔ سیکھنے کے مختلف مراحل کے حساب سے معلومات اور پرکھ کے طریقے بھی دیئے گئے ہیں۔ مثلاً اگر آپ کو سیکھنا شروع کر چکے ہیں تو پہلے آپ ویڈیو دیکھیں گے، پھر اپنے لحاظ سے مناسب درجے کا انتخاب کریں گے۔
en20memo-e1-f-practising-spelling-592x838.jpg

پھر جانچ کے لیے ورک شیٹ بھی موجود ہے۔
میری کوشش ہو گی کہ میں بنیادی اسباق بھی کہیں سے ڈھونڈ کر یہاں شامل کر دوں۔
باقی میں یو ٹیوب نہیں کھولتی ورنہ وہاں بالکل شروع کے اسباق یعنی حروف تہجی کی پہچان والی ویڈیوز موجود ہوں گی۔

بہترین پوسٹ کی ہے فرحت کیانی ۔ انگریزی پر ایک نیا دھاگہ شروع کر سکتے ہیں اور ترتیب کا خیال رکھے بغیر بھی شروع ہو جائے تو مضائقہ نہیں کہ ترتیب بعد میں بھی لائی جا سکتی ہے۔
 
دلچسپ انداز میں پروگرامنگ ، کوڈنگ (coding) سیکھنے کے لیے ایک مفید سائٹ

کوڈ اکیڈیمی CodeAcademy

اس سائٹ سے آپ

جاوا اسکرپٹ JavaScript
ایچ ٹی ایم ایل HTML
سی ایس ایس CSS
پائتھون Python
روبی Ruby
پی ایچ پی PHP

اس کے علاوہ jQuery بھی سیکھی جا سکتی ہے۔

سیکھانے کا اندازہ مشق کروا کر اور صارف سے کوڈ لکھوا کر اگلے اسباق تک پہنچانے پر مشتمل ہے۔
 
Top