تعارف تعارف اور اصلاح

تنویر

محفلین
طفل مکتب ہوں شاعری کے اصولوں سے نا بلد ہوں۔ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی زیریں سے تعلق ہے۔فی الوقت علم کی تلاش میں جامع پنجاب میں ہر شب کو سحر کر رہا ہوں۔ابھی چند لمحے پہلے کچھ نا کام سی کوشش کی ہے وقت ملے تو اصلاح کیجیے گا۔
کیا بتاؤں کیا ہو رہا ہے
اک تماشا سا ہو رہا ہے

پانی مہنگا ہو چکا ہے
خون سستا ہو رہا ہے

پیار محبت ہونگے شاید
آج کل دھوکا ہو رہا ہے

تیرا نام لیا کب میں نے
کیوں تو غصہ ہو رہا ہے

ٹھان لیاجب چپ رہناہے
پھرکیوں مسلہ ہورہا ہے

سچی بات کہی ہےشاید
تو جو آگ بگولہ ہو رہاہے
 
Top