تصاویر

اجنبی

محفلین
عبدالستار منہاجین کی بنائی گئی چند تصاویر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں ۔ ان کے بارے میں رائے دیجیے

عبدالستار! آپ سے درخواست ہے کہ ان تصاویر کا اوریجنل سائز کرنے کی کوشش کیجیے ۔ آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے
 

منہاجین

محفلین
بٹنوں کی پیمائش اور بی بی کا معیا

لگتا ہے کہ ایسے کام نہیں بنے گا، اب مجھے تھوڑا جذباتی ہونا پڑے گا۔ میرے مہیا کردہ بٹنوں کی پیمائش بعینہ بی بی کے معیار کے مطابق ہے۔ یقین نہ آئے تو ناپ لو، نیچے دوبارہ لگا دیئے ہیں۔ ناپنے سے پہلے ایک کام کرنا، ذرا چشمہ اُتار لینا۔

اور ذرا مجھے یہ تو بتاؤ کہ وہ چند تصویریں کون سی ہیں جو آپ نے اپ لوڈ کی ہیں؟

ایویں بس ۔ ۔ ۔ توں کون ۔ ۔ ۔ میں خواہ مخواہ!!!


msg_newpost.gif
post.gif
reply.gif
reply-locked.gif
icon_edit.gif
icon_quote.gif
icon_ip.gif
icon_search.gif


icon_profile.gif
icon_www.gif
icon_email.gif
icon_pm.gif
icon_yim.gif
icon_msnm.gif
icon_icq_add.gif
icon_aim.gif
 

منہاجین

محفلین
مخففات اور مقطعات

قدیر احمد نے کہا:
غلطی کی معافی ۔

تو آپ باقی بٹن کب بھیج رہے ہیں :lol:

تو اب کیا آپ اردو کے علاوہ گورمکھی کے لئے بھی بٹن بنوانا چاہتے ہیں؟

باقی بٹن جو آپ نے ابھی ویب سائٹ میں شامل نہیں کئے یقیناً اِختلافِ نکتہء نظر کی نذر ہو گئے ہوں گے۔ ایک تو ہر بات پر مجھے لمبی چوڑی بحث کرنا پڑتی ہے، پھر کہیں اونٹ کو کروٹ ملتی ہے۔ اب یہ پتہ نہیں کس کروٹ بیٹھے گا!

اجی ہر زبان میں مخففات پائی جاتی ہیں، اگر میں نے اردو میں انہیں متعارف کروا دیا تو کیا گناہ کیا؟ اور یہ کوئی غیروں کی چیز بھی نہیں ہے، کہ آپ نجس جان کر ہاتھ لگانے سے ڈر گئے۔ یہ مخففات تو بس مقطعات ہی کی طرح ہیں، جنہیں اللہ رب العزت نے قرآنِ مجید میں بھی اِستعمال کیا ہے۔

اب دیکھتے ہیں یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے!!!
 

اجنبی

محفلین
وعدہ کیا ہے تو پھر

وعدہ کیا ہے تو پھر نبھانا ہوگا
تصویریں بنانا ہوگا، تجھ کو آنا ہوگا
آآآآآ ۔۔۔۔۔ ہو ہو ہو

حضرت آپ تاؤ بہت جلدی کھا جاتے ہیں جبکہ پلاؤ زیادہ مزیدار ہوتا ہے ، خیر یہ جو اوپر بڑا سا لوگو کھڑا ہے پی ایچ پی بی بی کا ، اس کا تو کچھ کیجیے ، یعنی کہ اس کی اردو بنائیے :wink:
 

منہاجین

محفلین
بٹن یا لوگو؟

پہلے قدیر احمد نے کہا:
آپ باقی بٹن کب بھیج رہے ہیں :lol:
بعد میں باقی بٹنوں بارے صراحت کرتے ہوئے قدیر احمد نے کہا:
یہ جو اوپر بڑا سا لوگو کھڑا ہے پی ایچ پی بی بی کا ، اس کا تو کچھ کیجیے ، یعنی کہ اس کی اردو بنائیے :wink:

اب مجھ بیچارے کو کیسے پتہ چلے کہ آپ کے ہاں لوگو کو بھی بٹن ہی کہتے ہیں۔ ویسے زندگی میں پہلی بار اتنا بڑا بٹن دیکھا ہے جو پوشاک سے بھی بڑا ہے۔

فی الحال میرا لوگو بنانے کا کوئی اِرادہ نہیں۔ پہلے آپ یہ بتاؤ کہ وہ شعیب بیچارے نے جو لوگو بنائے تھے کیا وہ بہت مہنگے دے رہا تھا کہ آپ کو سودا پسند نہیں آیا؟ اگر ایسی بات ہے تو میرے ہاں بھی مہنگائی بہت ہے۔

اور ہاں وہ مخففات بارے آپ نے کوئی جواب نہیں دیا، پسند نہیں آئے تو شکریئے کے ساتھ واپس کر دیں مگر کوئی وجہ تو پتہ چلے ۔ ۔ ۔
 

اجنبی

محفلین
کیوں جی

یہ کیا بات ہوئی ۔ جناب عالی اگر آپ اوپر والے لوگو میں صرف اردو ہی لکھ دیں تو بڑی مہربانی ۔ دراصل میرے کمپیوٹر میں فوٹوشاپ درست کام نہیں کر رہا ۔ شعیب نے جو لوگو بنائے تھے وہ اصل سائز سے بہت بڑے تھے ۔ آپ کے مخففات بھی ٹھیک ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ یاھو اور ایم ایس این کا مکمل نام ہونا چاہیے ، اب دوسرے لوگوں کو کیا پتہ کہ م س ن کیا بلا ہے ؟؟ :D
 

شعیب صفدر

محفلین
بٹن اچھے لگے۔۔۔ اردو کے مخفف میں کوئی مذائقہ نہیں۔۔۔۔
ہاں لوگو کی تبدیلی ضروری ہے ۔۔۔۔۔ دوسرا وہ subdomainوالے معاملے میں یہاں بھی ممبران سے راٗئے طلب کر لو ! قدیر۔۔ :idea:
 

منہاجین

محفلین
گر قبول اُفتد زہے عز و شرف

قدیر احمد نے کہا:
اگر آپ اوپر والے لوگو میں صرف اردو ہی لکھ دیں تو بڑی مہربانی۔

آپ کے مخففات بھی ٹھیک ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ یاھو اور ایم ایس این کا مکمل نام ہونا چاہیے ، اب دوسرے لوگوں کو کیا پتہ کہ م س ن کیا بلا ہے ؟؟ :D

کیا اوپر والے لوگو میں صرف لفظ "اردو" ہی لکھنا ہے؟ میرے خیال میں تو لفظ "محفل" لکھنا چاہیئے۔ یا آپ اردو میں "بی بی" لکھوانا چاہ رہے ہیں؟ اپنی بات واضح کریں تاکہ مجھے دوبارہ نہ بنانا پڑے۔

میرے خیال میں لوگ میسنجرز کے آئیکون سے اچھی طرح شناسا ہیں۔ یہ ایک نئی ورائٹی ہے اور اگر ہم "بی بی" کی سطح پر یہی مخففات رکھوانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس میں بھی محفل کو نیک نامی ملے گی۔ گر قبول اُفتد زہے عز و شرف۔ لیکن اگر کوئی اور حکمت ہے تو ناچیز اپنی رائے واپس لیتا ہے۔
 

شعیب صفدر

محفلین
لفظ محفل لوگو میں

میں ذاتی طور پر لوگو میں "محفل"کے نام کی موجودگی کو بہتر سمجھتا ہو۔ ویسے آپ حضرات کی مرضی۔۔۔۔ جو مناسب سمجھے کرے
 

منہاجین

محفلین
پسند نہیں آیا

قدیر احمد نے کہا:
http://www.urduweb.org کو دیکھیے ۔ ایک سادہ سانقشہ بنایا ہے ۔

یار آپ بلاگر لوگ کیسا کام کرتے ہو، مجھے تو یہ بہت عجیب لگا۔ کیا ہی اچھا ہو اگر آپ کوئی اچھا سا ڈیزائن بنائیں جس کی طرف عام انٹرنیٹ صارفین کو بھی رغبت ملے۔ ایسے ڈیزائن پر آپ اور میرے جیسے لوگ تو ٹھہر سکتے ہیں نئی پود کے اُردو ہونہار نہیں، جنہیں یہاں لانا مقصود ہے۔

اب دِل کو نہ لگا لینا کہیں!!!
 

اجنبی

محفلین
ہم بلاگر لوگوں کی مجبوری یہ ہے کہ آج کل ایک cms چیک ہو رہا ہے جو کہ http://mamboserver.com ہے ۔ جیسے ہی کسی cms کابندوبست ہوتا ہے صاحب لوگ ویب سائٹ کھڑی کر دیں گے ۔ اگر آپ کو کسی اچھے cms کا پتہ ہو تو بتائیے ۔ میرا تو بس نہیں چلتا ورنہ میں ابھی ویب سائٹ بنا ڈالتا ، پر کیا کیجیے کہ سب کے ساتھ چلنا پڑتا ہے
 

منہاجین

محفلین
میمبو کمال کی چیز ہے۔

میری رائے میں میمبو ایک بہت ہی زبردست سسٹم ہے۔ بس اسے اُردو میں ڈھالنے پر تھوڑی محنت ہوگی، باقی ہر چیز بڑے احسن انداز میں مہیا کی گئی ہے۔
 

زیک

مسافر
نبیل نے mambo کو اردو میں ڈھالنے کا کافی کام کر لیا ہے۔ اب وہ پاکستان سے واپس آئے تو کچھ testing کر کے سائٹ سامنے لائیں۔
 

منہاجین

محفلین
لوگو! یہ لوگو دیکھو ۔ ۔ ۔

اچھا یار اب آپ نہیں بتاتے تو میں خود ہی بنائے دیتا ہوں۔ دیکھو کیسا ہے؟

اب اگر پسند نہ آیا تو بھی واپس کرنے مت آنا۔ خریدا ہوا مال واپس نہ ہو گا۔

logo_phpBB.gif
 
Top