تشخیص از نیریندر ناتھ چکروتی

نیرنگ خیال

لائبریرین
نبض دیکھی، زباں دیکھی،
آلہ لگا کر
بیٹے کی
سینے اور پیٹھ کی سنیں آوازیں
پھر ماتھے پر بل ڈالے
ڈاکٹر صاحب نے فرمایا:
میری سمجھ سے باہر ہے!
البتہ کچھ ایسے لچھّن
دیکھ رہا ہوں
جو بیماری کے لچھّن ہیں
یا پھر ہیں وہ غلط دوا کے،
ابھی بتانا مشکل ہے۔

جن جن ڈاکٹر کو پہلے
بیٹے کو دکھلایا تھا،
ان کے نسخوں کا بنڈل
میں نے اٹھا کر ان سے پوچھا:
تو پھر؟
ہاتھوں کو جنبش دے کر
ڈاکٹر صاحب نے فرمایا:
فی الحال آپ ایک ہفتے تک
دوا کھلانا بند کریں،
ایک دفعہ پھر بیٹے کو
مرے مطب میں لے کر آئیں۔

مطب سے جب ہم باہر نکلے
سڑکوں پر سنّاٹا تھا،
شاید
ہوا تھا کوئی ہنگامہ،
بسیں، ٹرامیں سبھی تھیں بند۔
فضا میں امونیا کی ترشی تھی۔
پھر اک بم پھٹتے ہی،
جواب میں ٹھائیں ٹھائیں کی
گونج اٹھی تھیں آوازیں۔
میرے منہ سے یہ نکلا:
لچھّن اچھے نہیں ہیں ہرگز!!
بیٹے نے کہا یہ جواباً:
بیماری یا غلط دوا کے،
وثوق سے کہنا مشکل !!!

(نومبر 1969)
جدید بنگالی شاعر
نیریندر ناتھ چکروتی
کے مجموعہ کلام "اُلنگور راجا" سے
ترجمہ: شبیر احمد
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
اک اچھی گہری شراکت ۔۔۔
محترم چکرورتی صاحب کی شاعری میں دم محسوس ہوتا ہے ۔
بنگال سے اٹھتی صدا پاکستان کی عکاس محسوس ہورہی ہے ۔۔۔۔۔
بہت شکریہ خیال بھائی
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اک اچھی گہری شراکت ۔۔۔
محترم چکرورتی صاحب کی شاعری میں دم محسوس ہوتا ہے ۔
بنگال سے اٹھتی صدا پاکستان کی عکاس محسوس ہورہی ہے ۔۔۔ ۔۔
بہت شکریہ خیال بھائی
شبیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ
"اک بار نیریندر بابو کے بیٹے کو اک ایسے مرض نے آگھیرا تھا کہ بہت سارے ڈاکٹرز اس کی تشخیص کرنے سے قاصر رہے۔ نیریندر بابو نے اپنے بیٹے کے مرض اور تشخیص مرض میں ڈاکٹروں کی ناکامی کو نکسلی تحریک سے جوڑ کر ایک عمدہ نظم تخلیق کی"۔
از "شاہ بےلباس"

شکریہ احمد بھائی :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
عمدہ۔۔۔
پہلے میں سمجھا تھا کہ اپنے موجودہ ملک کی بات ہو رہی ہے۔
سنہ اور حوالہ دیکھ کر سمجھ آیا۔
اس وقت یہ اپنے ملک ہی کی بات تھی۔۔۔۔
انتخاب کو پسند کرنے پر شکرگزار ہوں انیس بھائی۔۔۔ :)
آپ کو اتنے پیغامات بھیجے کراچی کے سیلاب کے پیش نظر۔۔۔ اک بھی جواب نہیں ملا۔۔۔:)
 
اس وقت یہ اپنے ملک ہی کی بات تھی۔۔۔ ۔
انتخاب کو پسند کرنے پر شکرگزار ہوں انیس بھائی۔۔۔ :)
آپ کو اتنے پیغامات بھیجے کراچی کے سیلاب کے پیش نظر۔۔۔ اک بھی جواب نہیں ملا۔۔۔ :)
نین بھائی آپ کا ایک ہی پیغام آیا تھا عید پر۔ کہیں آپ نے پرانے نمبر پر تو پیغام نہیں بھیجا؟
 
آپ کے میرے پاس دو نمبرز ہیں۔۔۔ اک پر سیلاب کے بارے میں پیغامات بھیجے ہیں۔۔۔ اور اک پر عید کا۔۔۔ :)
وہ نمبر تو سیلاب میں بہہ گیا تھا۔۔۔:D
مطلب گر گیا تھا۔ یہ عید والا جو نمبر ہے فی الحال وہی زیرِ استعمال ہے۔:)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
وہ نمبر تو سیلاب میں بہہ گیا تھا۔۔۔ :D
مطلب گر گیا تھا۔ یہ عید والا جو نمبر ہے فی الحال وہی زیرِ استعمال ہے۔:)
اللہ والو۔۔۔ اب ہمیں کیا پتا۔۔۔ آپ کے کون کون سے نمبر گرتے جاتے ہیں۔۔۔۔ :p اور کون کون سے بڑھتے جاتے ہیں۔۔۔ ;)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
Top