1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

مجاز تسکینِ دلِ محزوں نہ ہوئی، وہ سعئ کرم فرما بھی گئے ۔ اسرار الحق مجاز

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 24, 2011

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,647
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    تسکینِ دلِ محزوں نہ ہوئی، وہ سعئ کرم فرما بھی گئے
    اس سعئ کرم کو کیا کہیے، بہلا بھی گئے تڑپا بھی گئے

    ہم عرضِ وفا بھی کر نہ سکے، کچھ کہہ نہ سکے کچھ سن نہ سکے
    یاں ہم نے زباں ہی کھولی تھی، واں آنکھ جھکی شرما بھی گئے

    آشفتگیِ وحشت کی قسم، حیرت کی قسم، حسرت کی قسم
    اب آپ کہیں کچھ یا نہ کہیں، ہم رازِ تبسّم پا بھی گئے

    رُودادِ غمِ الفت اُن سے، ہم کیا کہتے، کیوں کر کہتے
    اِک حرف نہ نکلا ہونٹوں سے اور آنکھ میں آنسو آ بھی گئے

    اربابِ جنوں پر فرقت میں، اب کیا کہیے، کیا کیا گزری
    آئے تھے سوادِ الفت میں، کچھ کھو بھی گئے کچھ پا بھی گئے

    یہ رنگِ بہارِ عالم ہے، کیوں فکر ہے تجھ کو اے ساقی
    محفل تو تری سونی نہ ہوئی، کچھ اُٹھ بھی گئے، کچھ آ بھی گئے

    اِس محفلِ کیف و مستی میں، اِس انجمنِ عرفانی میں
    سب جام بکف بیٹھے ہی رہے، ہم پی بھی گئے چھلکا بھی گئے

    (اسرار الحق مجاز)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 3
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,573
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    سخنور بھائی۔خوبصورت غزل شئر کرنے کا شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,647
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت خلیل بھائی!
     
    • زبردست زبردست × 1
  4. عمران اسلم

    عمران اسلم محفلین

    مراسلے:
    213
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    اِس محفلِ کیف و مستی میں، اِس انجمنِ عرفانی میں​
    سب جام بکف بیٹھے ہی رہے، ہم پی بھی گئے چھلکا بھی گئے​

    واہ۔ کیا ہی خوب انتخاب ہے۔ شکریہ جناب فرخ۔​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,647
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت عنایت جنابِ عمران اسلم صاحب!
     
  6. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,647
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,616
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    تسکینِ دلِ محزوں نہ ہُوئی، وہ سعئ کرم فرما بھی گئے
    اس سعئ کرم کو کیا کہیے، بہلا بھی گئے تڑپا بھی گئے


    کیا کہنے ۔۔۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر