1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

جون ایلیا تری قیمت گھٹائی جا رہی ہے

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 4, 2017

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,095
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    تری قیمت گھٹائی جا رہی ہے
    مجھے فرقت سکھائی جا رہی ہے

    یہ ہے تعمیرِ دنیا کا زمانہ
    حویلی دل کی ڈھائی جا رہی ہے

    وہ شے جو صرف ہندوستان کی تھی
    وہ پاکستان لائی جا رہی ہے

    کہاں کا دین۔۔کیسا دین۔۔کیا دین
    یہ کیا گڑ بڑ مچائی جا رہی ہے

    شعورِ آدمی کی سر زمیں تک
    خدا کی اب دُہائی جا رہی ہے

    بہت سی صورتیں منظر میں لا کر
    تمنا آزمائی جا رہی ہے

    مجھے اب ہوش آتا جا رہا ہے
    خدا تیری خدائی جا رہی ہے

    نہیں معلوم کیا سازش ہے دل کی
    کہ خود ہی مات کھائی جا رہی ہے
    جون ایلیا​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. جان

    جان محفلین

    مراسلے:
    1,761
    موڈ:
    Dead
    واہ۔ عمدہ غزل۔
     

اس صفحے کی تشہیر