تریا چتر

استادِ محترم محمد یعقوب آسی آپ کے اس تریا چتر لفظ پر مجھے ایک لطیفہ یاد گیا وہ آپ کو بتاتی ہوں

ایک عورت کو جنگل میں ایک پری مل جاتی ہے وہ کہتی ہے میں آپ کی تین خواہشات کو پورا کروں گی مگر آپ جو کچھ مانگیں گی، آپ کے شوہر کو وہی چیز دس گنا ملے گی۔
خاتون کو یہ سن کر بڑا غصہ آیا، خیر انہوں نے کہا کوئی بات نہیں۔
میری پہلے خواہش ہے کہ میں‌دنیا کہ سب سے خوبصورت عورت بن جاؤں۔ پری نے کہا سوچ لیں آپ کا شوہر دس گنا خوبصورت ہو جائے گا؟ کوئی بات نہیں، میں سب سے خوبصورت ہوں گی، تو وہ مجھے ہی دیکھے گا خاتون نے کہا۔ پری نے کوئی منتر پڑھا اور خاتون بے حد خوبصورت ہو گئی۔
دوسری خواہش کہ میں سب سے امیر ہو جاؤں۔ پری نے کہا سوچ لیں آپ کا شوہر آپ سے بھی دس گنا امیر ہو جائے گا؟خاتون نے کہا کوئی مسئلہ نہیں اس کی دولت یا میری، ایک ہی بات ہے۔
جی خاتون آپ کی تیسری خواہش؟
مجھے ایک ہلکا سا دل کا دورہ یعنی ہارٹ اٹیک ہو جائے......
باقی آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں :sneaky::sneaky:

کیفیت نامہ میں یہ بات پوری نہیں آ رہی تھی
 
من گئے آں تہاڈے تریا چتر نوں سچیں مچیں!
 
چلئے آپ نے بات چھیڑ دی ہے تو اس آہنگ کے اور الفاظ بھی دیکھ لیتے ہیں۔ مثلاً: تریا ہَٹ
تریا ہَٹ..... یہ لفظ بھی عورت کے لیے ہی استعمال ہوتا ہے بہت زیادہ ضدی عورت کے لیے جو ٹوٹ تو سکتی ہے لیکن اپنی ضد نہیں چھوڑتی
 
استاد جی میں بڑی معصوم کُڑی سیدھی سادھی جائی منیوں کی پتا تریا چتر کی چیز آئے

ویسے یہ لفظ تریا چلتر نہیں ہے کیا؟
ایک ہی بات ہے، چتر کا مطلب چالاکی اور چاتر کا مطلب چالاک، چلتر کا مطلب ہے مکر و فریب۔ یاد رہے کہ ان الفاظ نے ہندو تہذیب میں جنم لیا، اور پھر اردو اور پنجابی کا حصہ بن گئے۔ چالاکی مثبت بھی ہو سکتی ہے، منفی بھی۔ لیکن چلتر کو مثبت سمجھنا میرے لئے بہت مشکل ہے۔
 
کوئی عورت ضد چھوڑ بھی سکتی ہے؟
ع: ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی ۔۔۔ یہ معاملہ دو طرفہ ہے، جناب ایچ اے خان! بلکہ دو طرفہ بھی نہیں، طُرفہ کہئے! پنجابی والوں کو دیکھ لیجئے۔ وہ میاں کو خصم کہتے ہیں (لفظی معانی: دشمن، دل میں غصہ رکھنے والا؛ خصمان: خشونت، سختی، رنجش، چپقلش وغیرہ)۔ الوہی اقدار کہتی ہیں: وہ تمہارا لباس ہیں اور تم ان کا۔
 
آپ درست کہتے ہیں یا مجھے سمجھنے میں غلطی پڑتی ہے
بہرحال میاں کو خصم کہنا ہی اس بات کا غماز ہے کہ عورت کتنی خود پسند اور تنک مزاج اور ضدی ہوتی ہےکہ اپنے سب سے بڑے چاہنے والے ، رکھوالے اور محافظ کو کس الفاظ سے یاد رکھتی ہے-
ویسے خصم کا مطلب "مخالف" بھی ہے کیا؟
 
رہی الوہی اقدار کا تو اسکا مطلب یہ ہےکہ زوجین ایک دوسرے کے مددگار، معاون اور محافظ ہیں
ویسے عربی میں خصم کا مطلب ڈسکاونٹ ہوتا ہے
 
آخری تدوین:

بات ایک ہی ہے۔ مگر یہ ہمار کلچر نہیں ہے۔ جن کا ہے وہ جانیں۔ اور اس بے چاری کو تو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ کہہ کیا رہی ہے۔ خصم کا پنجابی میں ایک معروف مطلب والی وارث بھی ہے۔ نخصما، تخصمی اسے کہتے ہیں جس کا والی وارث کوئی نہ ہو۔
 
رہی الوہی اقدار کا تو اسکا مطلب یہ ہےکہ زوجین ایک دوسرے کے مددگار، معاون اور محافظ ہیں
میاں بیوی ایک دوسرے کے مددگار، معاون، زندگی کے جملہ حالات کے ساتھی اور ہم درد؛ گویا یک جان دو قالب ہیں۔ مرد اور عورت کے تعلقات اور جملہ معاشتری تعامل کے سارے معاملات اگر اسلامی تعلیمات کے مطابق چلائے جائیں تو گھر دنیا کی سب سے بڑی درس گاہ ہے۔ ہمیں ہندوانہ سوچ کو تجنا ہو گا۔ گائے اور اونٹ کا جوڑ بنتا نہیں ہے۔

ایک سوال ذہن میں آ گیا کوئی بھی کہہ سکتا ہے ہو کیا رہا ہے؟ مغرب کو دیکھ لیں، مشرق بعید کو دیکھ لیں، اس کو دیکھ لیں اس کو دیکھ لیں۔ اس پر میرا ذہن تو بہت صاف ہے کہ کسی امر کا واقع ہونا اس کے جواز کی دلیل نہیں ہے۔ جواز یا عدم جواز وہی ہے جس کی تصریح انسانوں کے رب نے کر دی۔
 
ویسے عربی میں خصم کا مطلب ڈسکاونٹ ہوتا ہے

ڈسکاؤنٹ وغیرہ لغتِ جدید میں کچھ ہو گا؛ میں نے اصل کی بات کی تھی۔ لغاتوں میں بھی ایک سیکشن ہوتا ہے "ضمیمہ"؛ پہلے کچھ نئے الفاظ یا الفاظ کے نئے معانی ضمیمہ کا حصہ بنتے ہیں اور پھر ایک سٹیج پر مین لغت کا حصہ بن جاتے ہیں۔ اس سے اصل نہیں بدل جاتی۔
 
آپ درست کہتے ہیں یا مجھے سمجھنے میں غلطی پڑتی ہے
بہرحال میاں کو خصم کہنا ہی اس بات کا غماز ہے کہ عورت کتنی خود پسند اور تنک مزاج اور ضدی ہوتی ہےکہ اپنے سب سے بڑے چاہنے والے ، رکھوالے اور محافظ کو کس الفاظ سے یاد رکھتی ہے-
ویسے خصم کا مطلب "مخالف" بھی ہے کیا؟
محترم یہ خصم لفظ پنجابی زبان کا ہے اگر آپ کسی پنجابی زبان بولنے والے سے پوچھیں گے تو وہ اس بات کی نفی کرے گا کہ یہ کوئی معیوب لفط ہے پنجابی زبان میں تو ماں باپ کو بھی بُڈھا اور بُڈھی بولا جاتا ہے لیکن ماں باپ کے سامنے نہیں اسی طرح خاوند کو بھی خصم بولا جاتا ہے لیکن سامنے نہیں...
لیکن آپ اپنی ناعلمی کی وجہ سے خواتین پر الزامات لگا رہے ہیں افسوس ہے(n)
 
خصم عربی کا لفظ ہے یا فارسی اصل ہے
میں کوئی الزام نہیں لگارہا۔ خصم پورے ہندوستان میں بولاجاتا ہے اردو میں بھی
مگر عورتیں بے حد ضدی ہوتی ہیں یہ درست ہے
 
کیا خاک ضدی ہوتی ہیں عورتیں اپنی ساری زندگی نہ چاہتے ہوئے بھی خاوند کے گھر پر گزار دیتی ہیں سچ پوچھیں تو ہم عورت سے زیادہ کوئی مظلوم کوئی ہے ہی نہیں شادی سے پہلے اپنے ماں باپ کی سنو شادی کے بعد خاوند کی صورت میں ایک تھانے دار مل جاتا ہے اور بچوں کے بڑے ہونے پر یہ ہی سننے کو ملتا ہے ماں کو کسی بات کا کیا پتہ
 
ہا ہا ہا
اپ بیٹی، بیوی، ماں کی بات کررہی ہیں
 
خصم عربی کا لفظ ہے یا فارسی اصل ہے
میں کوئی الزام نہیں لگارہا۔ خصم پورے ہندوستان میں بولاجاتا ہے اردو میں بھی
مگر عورتیں بے حد ضدی ہوتی ہیں یہ درست ہے
نصیب اپنا اپنا بھائی! ہم آپ کے تجربے کی نفی پر کیوں مصر ہوں گے!؟
بات کچھ کچھ ذاتی مشاہدے کی بھی ہے کہ عورت اپنے گھر کے لئے بہت حریص ہوتی ہے، شاید مرد سے زیادہ۔ حالانکہ وہ گھر بھی تو مرد کا ہے! اگر وہ کہتی ہے (مثال کے طور پر) کہ میں تیرے گھر کی فکر میں ہوں اور تو میری بات نہیں مانتا یا سنتا؟ تو یہ ضدی پن نہیں کچھ اور ہو گا۔ اولاد کے رشتوں میں وہ اپنی بات منوانا چاہتی ہے کہ اس کا مؤقف ہے میں عورت ہونے کے ناطے عورتوں کو بہت سمجھتی ہوں۔؛وغیرہ وغیرہ۔
اس کے مظاہر کیا کیا ہوتے ہیں،یہ بہت لمبی بحث ہو گی۔ جانے دیجئے۔
 
یہاں میرا تجربہ کیسے اگیا۔ اپ کیوں ذاتیات پر اجاتے ہیں
میں ہر بات عمومی بات کررہاتھا۔ مگر میری رائے اگر میرا تجربہ کہا جائے گا تو کیا بحث ہوگی۔ اگر کوئی نبی کہہ کہ گناہ گارجہنم میں جائے گاتو یہ اس کا تجربہ ہوگا؟
 
کیا خاک ضدی ہوتی ہیں عورتیں اپنی ساری زندگی نہ چاہتے ہوئے بھی خاوند کے گھر پر گزار دیتی ہیں سچ پوچھیں تو ہم عورت سے زیادہ کوئی مظلوم کوئی ہے ہی نہیں شادی سے پہلے اپنے ماں باپ کی سنو شادی کے بعد خاوند کی صورت میں ایک تھانے دار مل جاتا ہے اور بچوں کے بڑے ہونے پر یہ ہی سننے کو ملتا ہے ماں کو کسی بات کا کیا پتہ
ارے ایسی بھی کیا باتیں! اس تاگے کے شروع کے جوابات دیکھ لیجئے۔ آپ تو کہہ رہی تھیں کہ آپ کے میاں ۔۔۔۔ اللہ کرے جیسا آپ نے پہلے کہا وہ ویسے ہی ہوں۔ آمین!
کوئی اگر کہتا ہے کہ ماں کو کسی بات کا کیا پتہ تو وہ برخود غلط ہے۔ ماں اپنے میاں کے علاوہ اپنے بچوں کے رویوں کو جیسے بھانپ لیتی ہے، باپ شاید ایسا نہ کر سکے۔
بات یہاں بھی وہی ہے کہ سارے کیس ایک سے نہیں ہوتے۔ اللہ کریم سے نیکی کی توفیق اور اس کی رحمتوں کا سوال کرتی رہا کیجئے۔
 
Top