السلام علیکم مجھے کچھ الفاظ کا ترجمہ درکار ھے۔ explorer Backup Backup Files Restor From Backup install new app Refresh App Icons
ایکسپلورر۔۔۔۔۔ مَرُورگر بیک اپ ۔۔۔۔۔۔۔ پشت بان یا پشتیبان بیک اپ فائلز ۔۔۔۔ پشت بان مسلیں ری سٹور فرام بیک اپ ۔۔۔ پشت بان سے دوبارہ تنصیب انسٹال نیوapp۔۔۔۔ نئے اطلاقیہ کی تنصیب ریفریش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نئے اطلاقیہ کی نمائندہ تصاویر کو تازہ کریں
ایکسپلورر کو ایسے ہی رہنے دیں تو بہتر ہے۔ بیک اپ کا ترجمہ مقتدرہ نے پشتادہ نقل کیا تھا۔ لیکن بیک اپ ہی استعمال ہوتا ہے زیادہ تر۔ ری فریش وہی تازہ یا تازہ کاری۔ وسلام
ایک زندہ زبان کی نشانی ہے کہ یہ تازہ تازہ الفاظ کو اپنے آپ میں سمو لیتی ہے۔ انگریزی کے الفاظ اگر معروف ہوں تو پھر ان کی جگہ اردو کے غیر معروف الفاظ استعمال کرنے کی کونسی اشد ضرورت ہے؟
ہمشہ معروف وہی چیز ہوتی ہے جس کو مسلسل استعمال میں لایا جاتا ہے اگر ہم یہی سوچ کر اردو کے الفاظ استعمال میں لانا چھوڑ دے گے تو پھر کیا ہمارے زبان زندہ رہے گی؟؟؟؟؟؟
خرّم بھائی کی بات بالکل درست ہے بلکہ میرے خیال میں الفاظ استعمال ہوں یا نہ ہوں، لیکن ان کا ہونا اشد ضروری ہے۔ مانا کہ ہم روزمرّہ میں 30 سے 40 فیصد الفاظ انگریزی کے استعمال کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اردو زبان میں ان الفاظ کے ہم منسبوں کی تحقیق و تشکیل ہی سے دست بردار ہو جائیں۔