تخلیق کرنا کیسے ممکن ۔۔۔۔۔۔۔

AMERICAN

محفلین
اللہ تعالٰی نے ہر انسان کے اندر خوبیاں پیدا کی ہیں اس کو ایک خوبصورت اور سب سے اچھے انداز میں پیدا کیا ہے۔ یہ ماحول کے اثرات ہوتے ہیں جو کہ کسی انسان کے اندر خامیاں جنم لیتی ہیں۔اگر ماحول اچھا میسرآئے تو کسی بھی انسان کے اندر چھپی ہوئی خوبیاں پرورش پاکر معاشرے میں نمایاں ہوجاتی ہیں۔ اگر ان خوبیوں کو ان کا مطلوبہ ماحول میسر نہ آئے تو وہ دب کر رہ جاتی ہیں۔ ان کو پھلنے پھولنے کاموقع ہی نہیں ملتا۔آپ تمام دوست مجھے اس سوال کا جواب دیں کہ انسان کے اندر چھپی ہوئی تخلیق صلاحیت کن کن طریقوں کے ذریعے نمایاں کیا جاسکتا ہے ۔یعنی ایسے کون سے اقدامات اٹھائے جائیں جن کی مدد سے کسی بھی فرد کے تخلیقی ذہنی کی بھرپور نشوونماہو۔ مجھے آپ لوگوں کے جوابات کا انتظار رہے گا۔
والسلام علیکم
امریکن
 

دوست

محفلین
بھائی جی ایک ہی پیغام کو درجن بھر جگہوں پر لکھنے سے اس پر گفتگو کس طرح ہوسکے گی۔
میرا تو خیال ہے اس کام کو جلا ملتی ہے مطالعہ کیا جائے۔
ذاتی تجربہ ہے میرا۔
 

بدتمیز

محفلین
خدا کے لئے اتنی تخلیق مت کرو، ایسی تخلیقات کے بارے میں خلق خدا کی رائے کافی بری ہے۔
 
استادوں کی صحبت اور مطالعہ

میرے خیال میں تو تخلیقی صلاحیتیں خدا کی طرف سے ودیعت (god gifted) ہوتی ہیں۔ کسی شخص میں یہ صلاحیتیں ہوں تو کبھی نہ کبھی سامنے آ رہی جاتی ہیں بلکہ میں تو سمجھتا ہوں کہ انہیں دبایا جا ہی نہیں سکتا۔ جہاں تک جِلا بخشنے کا تعلق ہے تو اس کے لیے استادوں کی صحبت اور مطالعہ مفید ہوسکتا ہے۔
 

AMERICAN

محفلین
ابھی تک دو تین رائے سامنے آئی ہیں۔
دو رائے کو جو ہیں ان کے حق میں میں‌کہوں گا کہ واقعی یہ جواب دیتے ہوئے تخلیقی سوچ استعمال کی گئی ہے۔

1۔ مطالعہ کرنے سے تخلیقی صلاحیت کو جلا ملتی ہے۔ (دوست)
2۔ اس صلاحیت کو بڑھانے کے لیے استادوں کی صحبت اور مطالعہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ (شارق مستقیم)

3۔ موقع اور ماحول ملنے پر یہ صلاحیت جلا پا سکتی ہے (شمشاد)
 

بدتمیز

محفلین
سلام
ہاں تو عقلمندوں کے لیے اشارہ ہوتا ہے۔ جو بدتمیز ہوتے ہیں وہ بےوقوف بھی ہوتے ہیں :p
 
Top