تخلص پر مبنی اشعار

نازنین شاہ

محفلین
اردو محفل کے ساتھیوں کی خدمت میں سلام
میں نے اپنے طور پہ تلاش کرنے کی کوشش کی مگر مجھے ایسی کوئی لڑی نہیں ملی اگر موجود ہو تو میں اپنی لاعلمی تسلیم کرتی ہوں
بہرحال ساتھیوں یہاں شعراء کرام کے تخلص پر مبنی اشعار شامل کیجیئے گا
پہلا شعر میری طرف سے پیش خدمت ہے

بکھرتے ٹوٹتے محسن کو اور کیا کہنا
خراب اور وہ خانہ خراب کبا ہوگا
محسن نقوی
 

سیما علی

لائبریرین
تمہیں ناز ہو نہ کیونکر کہ لیا ہے داغؔ کا دل
یہ رقم نہ ہاتھ لگتی نہ یہ افتخار ہوتا !!!!!!!!!!!
داغ دہلوی
 

سیما علی

لائبریرین
امید وصل نے دھوکے دیے ہیں اس قدر حسرت
کہ اس کافر کی ’ہاں‘ بھی اب ’نہیں‘ معلوم ہوتی ہے
چراغ حسن حسرت
 

سیما علی

لائبریرین
مرگ جگرؔ پہ کیوں تری آنکھیں ہیں اشک ریز
اک سانحہ سہی مگر اتنا اہم نہیں!!!!!!
جگر مراد آبادی
 

سیما علی

لائبریرین
کوئی نام و نشاں پوچھے تو اے قاصد بتا دینا
تخلص داغؔ ہے وہ عاشقوں کے دل میں رہتے ہی

داغ دہلوی
 
Top