تحریک انصاف کی وزیرستان ریلی

تحریک انصاف کی ریلی اب وزیرستان میں داخل ہو چکی ہے ۔

اسلام آباد سے ہوتی ہوئی یہ ریلی میانوالی پہنچی ، وہاں سے ہوتی ہوئی ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے پاس جا کر رک گئی کیونکہ وہاں کنٹینر لگا کر راستہ روک دیا گیا تھا۔ اس وقت تک ہجوم کا پھیلاؤ 25 کلومیٹر ہو چکا تھا۔ لوگوں نے رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے سفر جاری رکھا اور اب وزیرستان میں داخل ہو چکی ہے۔

اس سفر میں 80 کے قریب غیر ملکی بھی شامل ہیں جن میں قابل ذکر گروپ پنک کوڈ ہے جو امریکہ میں مقیم ہے اور پوری دنیا میں امریکی جنگوں اور قبضوں کے خلاف احتجاج کرتا ہے۔ اس ریلی میں اس گروپ کی شمولیت خاص معنی رکھتی ہے اور یہ غیر انسانی اور غیر قانونی ڈرون حملوں کے خلاف امریکہ ہی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔

ایک اور اہم شخصیت lauren booth کی ہے جن سابق برطانوی وزیراعظم کی اہلیہ کی بہن ہیں اور انہوں نے دو سال قبل اسلام قبول کیا تھا۔ وہ بھی اس ریلی میں شرکت کے لیے آئی ہیں اور ان کا جذبہ بھی قابل دید ہے۔
 
عمران کا جرات مندانہ اقدام ہے۔ وہ فرض کفایہ اداکرنے نکلے ہیں۔ اللہ تعالی جزائے خیر عطا فرمائیں۔
 
شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو جو حس انسانیت سے بھی محروم ہو کر فضول تنقید میں مصروف ہیں۔

امن کس کی خواہش نہیں ہوتی (کچھ لوگ جن کے مفاد نہ جڑے ہوں) ، اب تک کسی سیاسی جماعت کو ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج اور آواز اٹھانے کی توفیق نہیں ہوئی۔ عمران نے یہ مشکل اور جرات مندانہ اقدام اٹھایا ہے مگر بہت سے ٹی وی اینکر ، صحافی ، میڈیا اور مخالف سیاستدانوں کو مسلسل تنقید کے "دورے" پڑ رہے ہیں اور بقول فراز

اپنی محرومی کے احساس سے شرمندہ ہیں

خود نہیں رکھتے تو اوروں کے بجھاتے ہیں چراغ
 
فاتح

لائبریرین
اس وقت تک ہجوم کا پھیلاؤ 25 کلومیٹر ہو چکا تھا۔
سینکڑوں کا ڈرون حملوں کے خلاف مارچ CNN ( تعداد کو سینکڑوں تک محدود کرنا سی این این کا ہی کمال ہے)
یہ ہیں دو انتہائیں :)
اور میرے اس تبصرے پر تمھارا گھڑا گھڑایا جواب:
شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو جو حس انسانیت سے بھی محروم ہو کر فضول تنقید میں مصروف ہیں۔
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
میں نے اخبارات کی خبریں پوسٹ کی ہیں اور وہاں پہنچنے پر ہجوم کم ہونا تھا۔

اور آخری جملہ ان لوگوں کے لیے ہے جو اس پورے امن مارچ پر تنقید کر رہے ہیں ۔
 
جب سینکڑوں کی تعداد پر سی این این کا حوالہ دیا تھا تو 25 کلو میٹر کے پھیلاؤ پر بھی حوالہ دے دیتے۔۔۔ اس مراسلے سے تو یہی لگتا ہے کہ یہ تمھارا اپنا مشاہدہ ہے۔ :)
 
نہیں یہ جنگ اخبار سے تھا اور اس کے امکان اس لیے تھے کیونکہ یہ پھیلاؤ گاڑیوں کا تھا جس میں 25 کلومیٹر ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں۔
 
میرا نکتہ صرف یہ تھا کہ ایک انتہا کا حوالہ دیا تو دوسری انتہا کا بھی حوالہ دے دیتے۔۔۔ بس
اگر گاڑیوں کے پھیلاؤ کی بات کی ہے جنگ نے تب تو سی این این کا نکتۂ نظر بھی درست ہو سکتا ہے کہ فی الحقیقت ایک کار میں ایک یا دو لوگ ہوں اور سینکڑوں کاریں ہوں۔ کاروں کے درمیان باہمی فاصلے سے سینکڑوں کاریں 25 کلومیٹر طویل قطار بنا تو سکتی ہیں۔ :)
 
ٹھیک ہے بھئی ، سی این این کا نکتہ نظر بھی درست ہو سکتا ہے اگر سی این این کی خبر میں سینکڑوں کی تعداد ہیڈلائن میں نہ ہوتی بلکہ رپورٹ میں کہیں ذکر ہوتا جبکہ جنگ کی رپورٹ میں لوگوں کی تعداد کا ذکر نہیں صرف ہجوم کے پھیلاؤ کا ذکر تھا۔

لوگوں کی شمولیت اسلام آباد سے شروع ہو کر بہت طویل سفر کرکے ٹانک تک پہنچی اور اس دوران تعداد کم زیادہ ہوتی رہی۔

میں نے سی این این کے ساتھ ساتھ کئی اور خبروں کا حوالہ بھی دیا اور ان میں سے کسی نے بھی تعداد کا ذکر غیر ضروری سمجھتے ہوئے نہیں کیا جبکہ سی این این نے تعداد کے ذریعے اس تاثر کو پیدا کرنے کی کوشش کی کہ بہت ہی کم لوگوں نے حصہ لیا۔

رپورٹنگ میں اگر آپ نے ڈنڈی مارنی بھی ہو تو کچھ خیال تو کرنا چاہیے۔ یہ میرا پوائنٹ ہے جسے جانتے ہوئے بھی نہیں جان رہے۔ :)
 
بھئی یہی ڈنڈی جنگ نے بھی ماری اور ہم اس پر اس لیے نہیں بولتے کہ وہ ہمارے خیال کو سپورٹ کر رہی تھی یعنی 25 کلو میٹر طویل ہجوم۔ :)
ویسے امت نے بھی کچھ لکھا ہو گا۔۔۔ وہ بھی چیک کرو۔۔۔ ۔امت نے 25 ملین سے کم پر بات نہیں کی ہو گی :laughing:
اوہ مگر امت تو عمران خان مخالف ہے۔۔۔ اس لیے وہ ایسا نہیں لکھے گا۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
یہ لو جی "عوام کی آگہی کے لیے" امت کا یہ احمقانہ سوال نامہ بھی پڑھو اور سر دھنو۔۔۔ ہاہاہا
add1.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
ایسے سوالنامے تو نواز برادران، پی پی پی، الطاف حسین، اے این پی وغیرہ سب کے لیے چھپنے چاہییں۔
 
زونی

محفلین
ان کیلئےکیوں چھپنے لگے ایسے سوالنامے ۔۔۔۔ ریاست پاکستان تو ان کو وراثت میں ملی ہوئی ھے جو چاہیں کریں ہم بھلاکون ہوتے ہیں ناقص العقل ان سے سوال جواب کرنے والے :)
 
ویسے عمران خان کی ریلی کا مقصد سمجھ نہ ایا
کرنی تھی ریلی تو امریکہ کی ایمبیسی کے سامنے کرنی چاہیے تھی یا جی ایچ کیو کے سامنے ورنہ تو ایوان صدر کے سامنے یا ائر فورس کی ھیڈکوارٹر کے سامنے
 
Top