تحریک انصاف کو دئے گئے عطیات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف (روزنامہ جنگ)

سید زبیر

محفلین
66.gif
 
تحریک انصاف بھی دوسری سیاسی پارٹیوں کی طرح کی ایک پارٹی ہے جو کرپشن سے ہر گز پاک نہیں فرق صرف یہ ہے کہ عمران کو خود ابھی تک حکومت میں آکر کرپشن انجوئے کرنے کا موقع نہیں ملا ۔ لیکن آج کل بہت جلدی میں لگ رہے ہیں۔
 
تحریک انصاف والے زبانی کلامی کوشش تو کرتے ہیں کہ ایسا کوئی کرپشن والا کام نا ہو لیکن پارٹی الف، ب یا ج ہو، ہوتے اس میں کمزور سے انسان ہی ہیں۔

کرپشن انجوائے کرنے کا موقع:laughing::laughing::laughing:
 
ساری پارٹیوں میں ایک ہی طرح کے لوگ ہیں۔ بس عمران نے اپنا ٹارگٹ 2011 سے ن لیگ کو بنایا ہوا ہے کہ اس کے ووٹ توڑے جائیں لیکن ووٹ اس کو ملے جو پہلے پیپلز پارٹی کے تھے۔ پہلے ن لیگ کے جاوید ہاشمی کو توڑ کر صدر بنایا اب ن لیگ کے ممتاز بھٹو کو یہی پیشکش ہو رہی ہے۔
یہ راز آہستہ آہستہ کھل رہا ہے کہ عمران اوپر سے ن لیگ کے نظریات جیسا اور اندر سے پیپلز پارٹی جیسا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کام کی خبر ہے۔ تمام نونوؤں کو فریم کروا کر اپنے سامنے والی دیوار پر لٹکا لینی چاہیے۔ صبح شام دیکھنے سے کافی افاقہ ہوگا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ساری پارٹیوں میں ایک ہی طرح کے لوگ ہیں۔ بس عمران نے اپنا ٹارگٹ 2011 سے ن لیگ کو بنایا ہوا ہے کہ اس کے ووٹ توڑے جائیں لیکن ووٹ اس کو ملے جو پہلے پیپلز پارٹی کے تھے۔ پہلے ن لیگ کے جاوید ہاشمی کو توڑ کر صدر بنایا اب ن لیگ کے ممتاز بھٹو کو یہی پیشکش ہو رہی ہے۔
یہ راز آہستہ آہستہ کھل رہا ہے کہ عمران اوپر سے ن لیگ کے نظریات جیسا اور اندر سے پیپلز پارٹی جیسا ہے۔
تبھی جاوید ہاشمی جیسا باغی اسے چھوڑ کر واپس ن لیگ کو لوٹا ہے :)
ویسے ہاشمی صاحب اتنے بھی "چوچے" نہیں ہیں کہ انہیں ایسے مزے سے توڑ لیا جاتا :)
 
جاوید ہاشمی کی جو خواہشات ن لیگ میں پوری نہیں ہو رہی تھیں عمران نے انہی کو پورا کرنے کا خواب دکھا کر اپنی پارٹی میں لے گیا بعد وہی خواب بعد میں ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
تحریکِ انصاف کے بارے میں جنگ اور جیو کی خبریں نہ دیکھنا ہی بہتر ہے۔

اس معاملے میں جنگ گروپ فریق بنا ہوا ہے سو اُن کی بات پر اعتبار نہیں آتا۔ اس کی مثال "ن لیگ کے خلاف مبشر لقمان کی بریک کی ہوئی خبر"کی طرح ہے۔
 
ویسے ان کے نام مزے کے ہیں۔۔۔ پرنٹ میڈیا میں "جنگ" اور بصارتی میں "جیو" ۔۔۔ صنعت تضاد اور کسے کہتے ہیں۔۔۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
جاوید ہاشمی کی جو خواہشات ن لیگ میں پوری نہیں ہو رہی تھیں عمران نے انہی کو پورا کرنے کا خواب دکھا کر اپنی پارٹی میں لے گیا بعد وہی خواب بعد میں ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔

ہاشمی صاحب کو اندازہ ہونا چاہیے تھا کہ اُن کا تعلق "شاہی خاندان" سے نہیں ہے۔
 
تحریکِ انصاف کے بارے میں جنگ اور جیو کی خبریں نہ دیکھنا ہی بہتر ہے۔

اس معاملے میں جنگ گروپ فریق بنا ہوا ہے سو اُن کی بات پر اعتبار نہیں آتا۔ اس کی مثال "ن لیگ کے خلاف مبشر لقمان کی بریک کی ہوئی خبر"کی طرح ہے۔
2013 کے انتخابات سے پہلے تو جیو تحریک انصاف کی کافی سپورٹ کرتا رہا ہے بلکہ حامد میر تو عمران کے حق میں مسلسل کالم لکھتا رہا بلکہ تحریک انصاف کے جلسوں میں بھی جاتا رہا۔ لیکن 2013 کے انتخابات کے بعد عمران نے "کسی" کے کہنے پر جیو کے زبان کھولنی شروع کی تو جواباً جیو نے ابھی عمران کی مخالفت شروع کر دی اب تو ان کی دشمنی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ اسے کھلم کھلا مخالفت کہ سکتے ہیں۔
میری رائے میں عمران کو خوامخواہ کسی میڈیا گروپ کے ساتھ "کسی" کے کہنے پر لڑائی مول نہیں لینی چاہئے تھی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
2013
میری رائے میں عمران کو خوامخواہ کسی میڈیا گروپ کے ساتھ "کسی" کے کہنے پر لڑائی مول نہیں لینی چاہئے تھی۔

جب عمران خان بغیر ثبوت کے کسی پر الزام لگاتے ہیں تو اُنہیں آڑھے ہاتھوں لیا جاتا ہے لیکن یہی کام دوسروں کے لئے جائز ہے۔

حیرت ہے۔
 
Top