تحریک انصاف اگلے سال مڈٹرم الیکشن کی خواہشمند ہے

تحریک انصاف اگلے سال مڈٹرم الیکشن کی خواہشمند ہے اور انہوں نے اپنے لوگوں کو کہہ دیا ہے کہ 2014ء کی گرمیوں میں الیکشن کے لئے تیار رہیں ۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ تحریک انصاف چار حلقوں میں ووٹوں کی انگوٹھے کے نشان سے تصدیق اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کو مڈٹرم الیکشن کی طرف لے جانے کے لئے استعمال کرے گی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل نہیں ہو پائے گا اور مڈٹرم الیکشن تحریک انصاف کے دبائو کی وجہ سے ممکن نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن کا انحصار وزیراعظم اور فوج کے تعلقات پر ہو گا۔ فوج کی مرضی کے بغیر تحریکوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا ۔
یہ بات سہیل وڑائچ نے اپنے پروگرام میرے مطابق میں کہی ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=155115
الیکشن کے مطالبات بڑے پیمانے پر تحریکوں کے بغیر پورے نہیں ہوسکتے اور ملکی حالات خراب کئے بغیر حکومتیں نہیں گرتیں۔
ہمارے ملک کے حالات اب ایسی سیاسی تماشہ گری اور ناپختگی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ جتنے بھی حالات اور معیشت خراب ہوگی۔ بالآخر اس کا بوجھ عوام پر ہی پڑے گا۔
 
x boy

محفلین
جبتک امریک یورپ اسرائیل کا وفادار نہیں بنتا اس وقت تک عمران خان شیر پاکستان کا وفاقی حکومت کو لیڈ کرنا:grin::laugh: ناممکن۔
 
ساجد

محفلین
جبتک امریک یورپ اسرائیل کا وفادار نہیں بنتا اس وقت تک عمران خان شیر پاکستان کا وفاقی حکومت کو لیڈ کرنا:grin::laugh: ناممکن۔
تو پھر الیکشن لڑنے اور ان کے نتائج پر شور مچانے کی کیا ضرورت ہے ؟ آرام سے آپ کی بیان کردہ شرط پوری کر کے وزیراعظم بن جائیں :) ۔۔۔۔۔ ہے نا شارٹ کٹ جس کی اب تک عمران کو سمجھ ہی نہیں آ سکی :)
 
ساجد

محفلین
صرف عمران خان ہی نہیں ۔ تحریک انصاف کے سڑکوں پر نکلنے کے ٹھیک ایک ہفتہ بعد ڈاکٹر طاہر القادری کی جماعت بھی سڑکوں پر آ جائے گی ۔
میرے خیال میں یہ لوگ جلد بازی سے کام لے رہے ہیں ۔ انہیں جون 2014 تک کے بجٹ تک حکومت کی کارکردگی دیکھ کر قدم اٹھانا چاہئے ۔
 
میرے خیال میں ان دونوں پارٹیوں کی ڈور کوئی خفیہ ہاتھ ہلا رہا ہے۔ قادری صاحب کا تو ریکارڈ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ خفیہ ہاتھ کے اشارے پر ہی تحریک چلائی ہے اور تحریک انصاف تو کھلم کھلا جنرل شجاع پاشا کی فیورٹ رہی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
طاہر القادری اور عمران خان کو ایک اکائی میں پرونے کی جتنی کوشش مبشر لقمان کر رہے ہیں شاید ہی کوئی کر رہا ہو۔

تاہم میرے خیال میں عمران خان کو جلدبازی میں کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
طاہر القادری اور عمران خان کو ایک اکائی میں پرونے کی جتنی کوشش مبشر لقمان کر رہے ہیں شاید ہی کوئی کر رہا ہو۔

تاہم میرے خیال میں عمران خان کو جلدبازی میں کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
لیکن میں نے یہ بات مبشر لقمان سے متاثر ہو کر نہیں کی ، یہ میری ذاتی رائے ہے جس کی وجہ میں اوپر بیان کر چکا ہوں۔
میرے خیال میں ان دونوں پارٹیوں کی ڈور کوئی خفیہ ہاتھ ہلا رہا ہے۔ قادری صاحب کا تو ریکارڈ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ خفیہ ہاتھ کے اشارے پر ہی تحریک چلائی ہے اور تحریک انصاف تو کھلم کھلا جنرل شجاع پاشا کی فیورٹ رہی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
لیکن میں نے یہ بات مبشر لقمان سے متاثر ہو کر نہیں کی ، یہ میری ذاتی رائے ہے جس کی وجہ میں اوپر بیان کر چکا ہوں۔

کوئی بات نہیں ۔۔۔۔! آپ مبشر لقمان سے متاثر ہو بھی جائیں تو کیا فرق پڑتا ہے۔ پاکستان میں تو یوں بھی متاثرین کی اکثریت ہے۔ :) (مذاق)

"لقمان پنجابی" سے البتہ محتاط رہیے گا۔ (ایک اور مذاق) :)
 
ساجد

محفلین
میرے خیال میں ان دونوں پارٹیوں کی ڈور کوئی خفیہ ہاتھ ہلا رہا ہے۔ قادری صاحب کا تو ریکارڈ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ خفیہ ہاتھ کے اشارے پر ہی تحریک چلائی ہے اور تحریک انصاف تو کھلم کھلا جنرل شجاع پاشا کی فیورٹ رہی ہے۔
یہ " خفیہ ہاتھ" اور "نامعلوم افراد" کا ذکر ہم سبھی کرتے ہیں لیکن ہم ہی میں سے لاکھوں افراد ان خفیہ اور نامعلوموں کی کال پر لبیک کہتے سڑکون پر آ نکلتے ہیں ۔ ---------- پھر یہ ہاتھ اور افراد "خفیہ" تو نہ ہوئے نا :)
 
سڑکوں پر نکلنے والےافراد تو ہرگز خفیہ نہیں ہیں، البتہ عمران خان کو ہلانے والے خفیہ ہاتھ ایک زمانے میں جنرل شجاع پاشا کے تھے جو اس وقت ظاہر بھی ہوگئے تھے۔ اور قادری صاحب البتہ مختلف ہاتھوں سے ہاتھ ملاتے رہے ہیں۔ کبھی لغاری کا اور کبھی مشرف وغیرہ وغیرہ۔ اس وقت کونسا خفیہ ہاتھ ہے اس کا بھی وقت گزرنے کے بعد پتا چل جائے گا۔
 
کوئی بات نہیں ۔۔۔ ۔! آپ مبشر لقمان سے متاثر ہو بھی جائیں تو کیا فرق پڑتا ہے۔ پاکستان میں تو یوں بھی متاثرین کی اکثریت ہے۔ :) (مذاق)

"لقمان پنجابی" سے البتہ محتاط رہیے گا۔ (ایک اور مذاق) :)
مبشر لقمان ، کی منافقت تو مجھے آج بھی یاد ہے، جب اس نے ملک ریاض کا سازشی انٹرویو کیا تھا جسٹس افتخار کے خلاف۔
آپ مذاق کر سکتے جناب ;)
 
Top