تحریری مقابلہ :گائیڈ لائن

ماوراء نے 'متفرقات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 7, 2009

  1. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ دسمبر میں محفل پر ایک تحریری مقابلہ شروع کیا گیا تھا۔ اب تک دو مقابلے ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے کو مزید آگے چلانے کے لیے چند اہم باتیں:

    مقابلہ کیسے؟

    - تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے لیے آپ کو منتخب موضوع پر مضمون لکھنے کو کہا جاتا ہے۔
    - آپ مضامین دی گئی تاریخ تک "مضامین کے ادارت" میں پوسٹ کرتے ہیں۔ آخری تاریخ کے بعد مضامین کو ماڈریشن کے بعد"آپ کی تحاریر" میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔
    - اس کے بعد عام رائے شماری کے ذریعے بہترین مضامین کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

    مضامین لکھنے والوں کے لیے:

    - اگر آپ مضمون لکھ رہے ہیں تو پوری کوشش کریں کہ عنوان کے مطابق لکھیں۔
    - مضمون انتہائی مختصر اور انتہائی لمبا لکھنے سے احتراز کریں۔
    - موضوع پر لکھتے ہوئے اپنے مہذب ہونے کا ثبوت دیں اور غیر ضروری باتیں کرنے سے احتراز کریں۔
    - موضوع پر لکھتے ہوئے صرف کسی ایک ملک، معاشرے یا مذہب پر زور نہ دیں۔
    - اور ڈیڈ لائن تک اپنے مضامین پوسٹ کر دیں۔
    - تھریڈ کھولتے ہوئے ٹیگ دینا نہ بھولیں۔ ( ٹیگ میں "تحریری مقابلہ" اور موضوع کا عنوان ضرور لکھیں۔)

    قارئین کے لیے:

    - ممکن ہے کہ آپ لکھاری کے خیالات سے متفق نہ ہوں۔ اسلئیے مضمون پر تبصرہ کرتے ہوئے، اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کسی قسم کی بدمزگی نہ پھیلے۔
    - تھریڈ پر غیر ضروری بحث سے احتراز کریں۔ ورنہ ایسے پیغامات کو حذف کر دیا جائے گا۔
    - کوشش کریں کہ لکھاری کی تعریف اور حوصلہ بڑھائیں تاکہ اس میں مزید لکھنے کی تحریک پیدا ہو۔
    - ووٹ دینے سے پہلے اس بات کا یقین کر لیں کہ کیا آپ نے تمام مضامین پڑھ لیے ہیں؟ اور اس کے بعد صحیح حقدار کو ووٹ دے رہے ہیں؟ مزید ذاتی تعلقات کی بنا پر بھی ووٹ دینے سے بھی اجتناب برتیں۔

    اس کے علاوہ اگر آپ کے ذہن میں اس سلسلے کو مزید بہتر بنانے کی کوئی تجویز یا رائے ہے تو اس سے آگاہ کریں۔ امید ہے آپ سب ان باتوں پر عمل کریں گے۔


    دوسری بات کہ اس مقابلے کے لیے موضوع کا انتخاب بھی ایک مرحلہ ہے، جس کے لیے آپ سب کی آراء چاہیے ہوں گی۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی خاص موضوع پر بات کی جائے یا کوئی موضوع ذہن میں ہے تو اس کا ذکر بھی اس تھریڈ میں کریں۔ تاکہ نیا مقابلہ شروع کیا جا سکے۔

    شکریہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 25
  2. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    نیا مقابلہ نہیں شروع کرنا کیا؟ :(
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. تیشہ

    تیشہ محفلین

    مراسلے:
    21,892
    ماورہ تم نے مجھے کسی گروپ کا لنک بیھجا ہے کیا ابھی ؟ :worried:
     
  4. تیشہ

    تیشہ محفلین

    مراسلے:
    21,892
    :worried: مجھے تو مصیبت ہی پڑجاتی ہے ڈھونڈنے کی :noxxx: مت ماری گئی ہے ، نہیں سمجھ آئی ۔ بیھج کر بتایا بھی تو کرو ناں کہ ہے کیا :worried:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    میں بتاتی ہوں۔ پروفائل میں ہی۔ :grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,142
    مجھے لگتا ہے کہ کچھ موضوعات ایسے بھی دیے جانے چاہئیں جو خالص معاشرتی/ماحولیاتی ہوں۔ مثلاً

    - آلودگی اور ہمارے کرتوت (کرتوت کو ذمہ داریاں گردانیے :grin:)
    - مٹتے پرندے: اسباب اور حل
    - تصویر کشی: ایک مشغلہ ایک دستاویز

    اور بھی کئی عنوان ہو سکتے ہیں پر ۔۔۔۔۔۔۔ سے کسی مضمون کی توقع نہ کی جائے۔

    اس کے علاوہ ایک اور عنوان کا کسی وقت مشورہ دیا تھا

    - انٹرنیٹ کا مثبت استعمال کیسے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
    • متفق متفق × 1
  7. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    ایک مشورہ میری طرف سے:
    ’’ہمارا معاشی نظام اور اسکا متبادل!‘‘
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  8. تعبیر

    تعبیر محفلین

    مراسلے:
    11,564
    جھنڈا:
    Ireland
    موڈ:
    Amused
    یہ سلسلہ پھر کب شروع ہو رہا ہے

    ویسے آجکل یہاں کافی لوگ بلکہ دو گروپس ہیں ایک ویلنٹائن کے خلاف تو دوسرا ویلنٹائن کے حق میں تو کیوں نا رسومات پر کوئی ٹاپک ہو جائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. عندلیب

    عندلیب محفلین

    مراسلے:
    15,022
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Amused
    معاشرتی رسومات : کتنی درست کتنی غلط ؟
    :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  10. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,348
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    ایک موضوع یہ بھی ہو سکتا ہے: ٹیکنالوجی اور ہمارا مستقبل
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    میں اب فارغ ہوئی۔۔ آج ہی شروع کرتی ہوں۔ زکریا کا موضوع اچھا ہے۔ باقی ایک ایک کر کے آئندہ۔
    لیکن اگر آپ کے ذہن میں کوئی اور ہے تو یہاں لکھتے رہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  12. منصور احمد

    منصور احمد محفلین

    مراسلے:
    76
    بہت عمدہ ۔۔۔ آپ اگلا موضوع بتائے ۔۔۔ میں تو اس کو جیت کر رہونگا۔۔۔
     
  13. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  14. عمران القادری

    عمران القادری محفلین

    مراسلے:
    725
    ہم بھی آرہے ہیں مقابلے میں حصہ لینے انعام تو ہم نے جیتنا ہی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. شاہ حسین

    شاہ حسین محفلین

    مراسلے:
    2,902
    "فورم کے منفی اثرات"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  16. علی ذاکر

    علی ذاکر محفلین

    مراسلے:
    3,832
    میں بھی حصہ لینا چاہتا ہوں پر اس کے لیئے کرنا کیا ہوگا؟
     
  17. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,348
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    علی ذاکر: فورم پر ٹیکنالوجی اور ہمارا مستقبل کے عنوان سے مضامین لکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے بارے میں تفصیل اس ربط پر موجود ہے۔ اپنے مضامین ارسال کرنے کے لیے مضامین کی ادارت فورم سے رجوع کریں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  18. عزیزامین

    عزیزامین محفلین

    مراسلے:
    8,027
    جھنڈا:
    Canada
    موڈ:
    Happy
    ما شااللہ

    مجھے آپکے تمام موضوع پسند آے میرا ووٹ بھی انھی کے حق میں ہے شکریہ
     
  19. راجہ صاحب

    راجہ صاحب محفلین

    مراسلے:
    6,543
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    کیا اب کوئی مقابلہ نہیں‌ ہو گا یہاں ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    اگر لکھنے والے تیار ہیں تو شروع کر دیتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3

اس صفحے کی تشہیر