لتا تجھے کھو دیا ہم نے پانے کے بعد تیری یاد آئی

قیصرانی

لائبریرین
یہ رہے اس گانے کے بول

تجھے کھو دیا ہم نے پانے کے بعد
تیری یاد آئی یاد آئی جانے کے بعد

ملا تھا نہ جب تک جدائی کا غم
محبت کا مطلب نہ سمجھے تھے ہم

تڑپنے لگے تیر کھانے کے بعد
تیری یاد ائی تیری یاد آئی

تیرے جانے کےبعدتیری یاد آئی

نگاہوں میں اب تو سمانے لگا
تیرا نام ہونٹوں پہ آنے لگا

ہوے ہم تیرے اک زمانے کے بعد
تیرے جانے کےبعدتیری یاد آئی

محبت ملی اور تو کھو گیا
بدلتے ہی قسمت یہ کیا ہو گیا

خوشی چھن گئی دل لگانے کے بعد
تیرے جانے کےبعدتیری یاد آئی​
 

فاتح

لائبریرین
ارے آج تو یوں لگتا ہے کہ آپ شکیل بدایونی، نوشاد اور لتا کے امتزاج کا دن منا رہے ہیں۔:grin:
بہت شکریہ جناب۔
ویسے "اعادۂ ایمان";) کی حد تک تو درست ہے لیکن کچھ عرصہ (تین سال) قبل قیصرانی صاحب یہی نغمہ محفل میں ارسال کر چکے ہیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ارے آج تو یوں لگتا ہے کہ آپ شکیل بدایونی، نوشاد اور لتا کے امتزاج کا دن منا رہے ہیں۔:grin:
بہت شکریہ جناب۔
ویسے "اعادۂ ایمان";) کی حد تک تو درست ہے لیکن کچھ عرصہ (تین سال) قبل قیصرانی صاحب یہی نغمہ محفل میں ارسال کر چکے ہیں۔

شکریہ جناب! بعض اوقات تو میں اپنے لگائے ہوئے نغمے بھی دوبارہ لگا دیتا ہوں کیونکہ شروع کی پوسٹنگز میں مجھے ٹیگز کا علم نہیں تھا اور ٹیگز کے بغیر نغمے تلاش کرنا بہت مشکل کام ہے۔ مجھے نہیں معلوم آپ نے یہ نغمہ کیسے تلاش کر لیا۔ ویسے بھی موسیقی کے لئے ریاض بہت لازمی اور بنیادی حیثیت کا حامل ہے یعنی آپ جتنا زیادہ موسیقی کو سنیں یا گائیں اتنا ہی آپ کے اندر نکھار پیدا ہوتا ہے۔ لہٰذا موسیقی کو بار بار سننا اور گانا موسیقی کے لئے پورے ایمان کا درجہ رکھتا ہے۔ :)
 
Top