بھائی ، اردو کا آغاز اور ارتقاءمیںیہ بحثچل ہی رہی ہے ،، اس لئے نیا دھاگہ الگ کرنے کی کیا ضرورت تھی ،، ویسے وہاںآپ کا خیر مقدم ہے ،،،امید ہے کہ بحثمیںشریک ہو کر تشنگان علم کی پیاس بجھائیںگے ۔۔۔۔
شکریہ ارے شاہد بھائ میرے مضمون کو تھاگہ کہہ دیا۔ یہ دھاگہ نہیں ہے - یہ ایک تحقیقاتی مضمون ہے۔ میں بحث نہیں کررہا ۔ اگر بحث اور مباحثہ کی بات ہوتی تو ucla (یونیورسٹی اف کیلیفورنیہ ایٹ لاس انجیلس) کا اردو ڈیپارٹمنٹ بہت بڑا ہے۔ میرا کہنے کا مطلب ہے کہ آمنے سامنے آپ اپنے مقابل کوفورا ً چانٹا مارسکتے ہیں میں آپ کےاردو کا آغاز اور ارتقاءمیں ضرور شرکت کروں گا۔ یہ دھاگہ صرف میر ے مضمون پر تنقید اور تبصرہ کرنے کے لیئے ہے بحث کے لئے نہیں ۔ اسی وجہ سے میں نے اس کو مضمون سےعلیحدہ کردیا ہے تاکہ مضمون کی ساری قسطیں ایک جگہ پر ہوں اور قاری کے پڑھنے کا لطف برقرار رہے۔ یہاں آپ مجھ سے باتیں کریں گے دوسروں سے نہیں
تفسیر: آپ کا مضمون دلچسپ ہے اور میں اس کی باقی قسطوں کا انتظار کروں گا۔ کیا آپ اپنی معلومات کا ماخذ references اور further reading کی صورت میں دینا پسند کریں گے؟
تفسیر بھیا۔ صرف ایک بات اچھی نہیں لگ رہی ہے وہ یہ کہ مزید جاننے کے لئے کل آئیے یہ کیا بات ہوئی بھلا۔ ایک موضوع کو تو پورا کریں، پھر اگلے کو پڑھے کا لطف آئے گا ناں بےبی ہاتھی
تفسیر صاحب میں بھی آپ سے تحقیقی ماخذ کی نشاندہی کی درخواست کروں گی۔ ہند آریائی زبانیں اگر آپ کے مطالعہ میں شامل نہیں ہو تو اسے بھی اپنی فہرست میں شامل کر لیجئے۔ آپ کی تحریر میں بہت اختصار ہے جس کے سبب ایک مناسب تسلسل محسوس نہیں ہورہا ۔ چونکہ آپ ucla کے اردو ڈیپارٹمنٹ کے لئے لکھ رہے ہیں ایسی صورت میں آپ کی تحریر میں املاء کی معمولی سی غلطی بھی باعثِ تشویش ہے ، اسی طرح اصطلاحات اور تاریخی حقائق ۔ آپ سے امید ہے کہ اپنی تحریر اور تحقیق کو ممکنہ حد تک املائی ، اصطلاحی اور تاریخی اغلاط سے محفوظ رکھیں گے ۔