تاریخ میں پہلی مرتبہ ایوان صدر میں بابائے قوم محمد علی جناح کا یوم ولادت منایاگیا

تاریخ میں پہلی مرتبہ ایوان صدر میں بابائے قوم محمد علی جناح کا یوم ولادت منایاگیا
158277_l.jpg


اسلام آباد(صالح ظافر) تاریخ میں پہلی مرتبہ ایوان صدر میں بابائے قوم محمد علی جناح کا یوم ولادت منایا گیا، اس تقریب کے موقع پر بدھ کے روز 25 دسمبر کو صدرممنون حسین نے کیک کاٹا، اس موقع پر مقامی اسکول کے دو طالب علم قائد اعظم اور انکی ہمشیرا مادرملت فاطمہ جناح کا گیٹ اپ کیے ہوئے تھے۔ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید رشید سمیت مختلف اسکولز کے بچے اور اعلیٰ عہدیداران موجود تھے، اس موقع پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھاکہ ہمیں قائد اعظم کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر عمل پیرا ہونے کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قائداعظم کے تصور اور اصولوں کو فروغ دے کر ملک کو درپیش مختلف چیلنجز بشمول دہشتگردی اور انتہاپسندی سے بھی نکالا جاسکتا ہے۔ صدر ممنون حسین نے بانی پاکستان کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاں انہوں نےتقریب میں ملی نغمے پیش کرنے والے اور تقاریر کرنے والے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آنیوالے دنوں میں ایوان صدر میں دانشوروں، شعراء، فنکاروں اور مصنفین کیلئے محافلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=158277
 
Top