تاریخ اسلام 3 - 4 - 5

فرید احمد

محفلین
تاریخ اسلام ٣
خلافت عثمان رضی اللہ عنہ
ولادت عثمان : ٥٧٥ ء۔
شہادت : ١٨ ذی الحجہ ٣٥ ہجری ، ١٧ جون ٦٥٦ ء ۔ یوم جمعہ ۔
عمر : ٨٢ سال ،
ابتدائے خلافت ٤ محرم الحرام ٢٤ ہجری ، ١٠ نومبر ٦٤٤ ء ۔
مدت خلافت ١٢ سال ۔
اہم واقعات :
سن ہجری ٢٥ ، اسکندریہ کی بغاوت ، اور رومیوں کی شکست، آرمینیہ و آذربائیجان کی بغاوت اور اس کا استیصال، ایشیاء کوچک پر امیر معاویہ رضی اللہ کی فوج کشی ، اس میں مسلم نو آبادیات کا آغاز ، عمرو بن العاص ی ولایت مصر سے معزولی۔
سن ہجری ٢٦ ۔ طرابلس ، تیونس ، مراکش ، الجزائر کی فتح ، اسپین پر پہلا حملہ ، امی معاویہ کا جزیرہ پر حملہ ، اور اس کی اطاعت ، اسلامی بحری بیڑا کا آغاز ۔

سن ہجری ٢٨ : مصحف صدیقی کی اشاعت ۔
سن ہجری : ٢٩ ۔ بغاور ایران خراسان وغیرہ ، فارس پر دو بارہ قبضہ ، تعمیر مسجد نبوی ، حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ کی معزولی ۔
سن ہجری ٣٠ : فتح طبرستان ، خراسان پر دو بارہ قبضہ ، فتح طخارستان ، کرمان ، سجستان ، غزنہ تا کابل ، ولید بن عقبہ کی معزولی ۔
س ہجری ٣١ : سواحل شام پر رومی بیڑہ کا حملہ اور شکست، عبداللہ بن سبا کا فتنہ کی ابتداء ،
سن ہجری ٣٢ : امیر عماویہ رضی اللہ کا قسطنطنیہ پر حملہ قبرص کی بغاوت اور مکمل فتح ۔
سن ہجری ٣٣ : امیر معاویہ رضی اللہ کا اناطولیہ پر حملہ ، ابن سبا کا بصرہ سے اخراج ، اور اس کی کوفہ روانگی ۔
سن ہجری ٣٤ : بغاوت افریقہ اور اس کا استیصال ، حضرت عثمان رضی اللہ کے خلاف کوفہ سے بغاوت کا آغاز۔
سن ہجری ٣٥ : بغاوت کے خلاف صحابہ کی تحقیقات ، مدینہ پر باغیوں کی شورش ، اور حضرت عثمان کی شہادت ۔
 

فرید احمد

محفلین
تاریخ اسلام 4
خلافت حضرت علی رضی اللہ عنہ
ولادت : 600۔ء ۔ شہادت بدست ابن ملجم ، 17 رمضان المبارک ، سن ہجری 40 ، جنوری 661 ء ،
عمر : 63 برس ۔
ابتدائے خلافت ذو الحجہ سن ہجری 35 ، جون 656 ، (مدت خلافت چار سال نو ماہ )
دارالسلطنت کوفہ ۔
سن ہجری 36 ، والی شام امیر معاویہ رضی اللہ عنہ و دیگر اموی عمال کی معزولی ، امیر معاویہ رضی اللہ سے مقابلہ کی تیاری ، مقتدر صحابہ کی غیر جانبداری ،حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کی مکہ سے بصرہ روانگی ، جنگ جمل ، جس میں تیرہ ہزار مسلمان شہید ہوئے ۔
سن ہجری 37 :کوفہ دارالخلافت ، امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شام میں حضرت علی رضی اللہ کے خلاف تحریک ۔
صفر سن ہجری 37 ، جولائی 657 ء ، جنگ صفین و تحکیم ، اس جنگ میں ستر ہزار مسلمان مقتول ہوئے ، حکم کا فیصلہ ۔
سن ہجری 38 : شام میں امیر معاویہ رضی اللہ کی حکومت ، خوارج کا آغاز ، مصر پر امیر معاویہ رضی اللہ کا قبضہ ،بحری راستہ سے کوکن پر حملہ ۔
سن ہجری 39 ، امیر معاویہ رضی اللہ کا مختلف حصوں پر قبضہ ،
سن ہجری 40 ، حضرت علی رضی اللہ و امیر معاویہ رضی اللہ میں صلح ،
شہادت حضرت علی رضی اللہ 17 رمضان ، سن ہجری 40 ۔
 

فرید احمد

محفلین
تاریخ
اسلام 5
خلافت حضرت​
حسن رض اللہ عنہ

ولادت حضرت حسن رضی اللہ : شعبان : سن ہجری 3 ۔ فروی 625 عیسوی،
وفات : ربیع الاول سن ہجری 50 اپریل : سن عیسوی : 670
عمر : 47 سال،
ابتداء خلافت شوال: 40 ہجری ، تا ربیع الاول 41 ہجری ، جولائی 661 ( مدت خلافت : چھ ماہ)
سن ہجری 41 امیر معاویہ رض کے حق میں حضرت حسن رض کی دست برداری ، اور صلح ۔
 
Top